12:44 pm
وزیراعظم، گورنر اور آئی جی پنجاب

وزیراعظم، گورنر اور آئی جی پنجاب

12:44 pm

میں سچ نہیں لکھ سکتا۔کیونکہ میرے معاشرے میں جھوٹ کا کاروبار منافع کما رہا ہے۔ میں جھوٹ بھی نہیں لکھ سکتا کیونکہ میں آئی جی پنجاب بھی نہیں ہوں۔ میں لکھوں تو کیا لکھوں؟ میری نوکِ قلم کے نیچے نوحے تڑپتے ہیں۔ میری زباں پہ چھالے ہیں۔ میرے ہونٹوں پہ تالے ہیں۔ میرے پائوں زخمی ہیں۔ میرے ہاتھوں میں مجبوری کی ہتھکڑیاں ہیں۔ میں صحافی ہوں مگر بِکا ہوا۔ میں لکھاری ہوں مگر جھکا ہوا۔ میری زباں برائے فروخت ہے۔

 میرا قلم غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ میرے افکار پر پہرے ہیں۔ میرے شعور کا چراغ تیز و تند ہوائوں کی زد میں ہے۔ میری بصارت دھندلائی ہوئی ہے۔ اور میری بصیرت ماتم کناں ہے۔ میں اِس دھندلائی ہوئی بصارت کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ میں عمران خان کے لبوں پر مچلتی اُس ریاست مدینہ کا باسی ہوں جس میں معصوم اور بے گناہ اِنسانوں کو عین دِن کی روشنی میں بے بس اور لاچار بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا جاتا ہے۔سانحہ ساہیوال کا دلخراش واقعہ پاکستان کے خوبصورت چہرے پر ایک ایسا داغ بن کر سجا ہے جسے کئی صدیوں تک مٹایا نہ جا سکے گا۔ جن ریاستوں میں بے گناہ اِنسانوں کا قتلِ عام ہونے لگے اُن ریاستوں کی بقا کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سانحہ ساہیوال پاکستان کی سرزمین پر رُونما ہونے والا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ 71 برسوں میں ایسے سینکڑوں واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ماضی میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پولیس کے اعلیٰ افسروں سے کئی بے گناہ اِنسانوں کو معمولی معمولی رنجش کی بنیاد پر جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کروا چکے ہیں۔ اِسی طرح کراچی میں بے گناہ مقتولوں کی تعداد کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا۔ گلی گلی میں رائو انوار جیسے درندہ صفت پولیس آفیسرز معصوم شہریوں کی جانیں چھینتے ہوئے دِکھائی دیتے ہیں۔پنجاب پولیس کا تو کوئی ثانی ہی نہیں ہے۔ یہاں کی روائت ہی یہی ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت باقی سینئر پولیس افسران سیاسی سفارش پر لگائے جاتے ہیں۔ آپ موجودہ آئی۔ جی۔ پنجاب کو ہی دیکھ لیں۔ کچھ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی پنجاب امجد سلیمی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے چہیتے ہیں۔ وہ اتنے قابل پولیس آفیسر ہیں کہ وہ آج کی تاریخ تک بھی آئی جی آفس سے جاری کئے جانے والے ہینڈ آئوٹ میں اِسی بات پر بضد دکھائی دیتے ہیں کہ سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والوں کا تعلق دہشت گرد گروہوں سے تھا۔ گزشتہ روز جاری کئے جانے والے ہینڈ آئوٹ میں بھی اُنہوں نے اِسی امر کو طشت ازبام کرنے کی کوشش کی ہے کہ ذیشان دہشت گرد تھا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران قائمہ کمیٹی کے ارکان اور آئی جی پنجاب کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ آئی جی۔ پنجاب نے اپنا موقف اختیار کیا کہ ابھی پنڈورا باکس نہیں کھولنا چاہتے، ہمارے پاس کہنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ آئی جی نے بتلایا کہ واقعہ کا تعلق ہوتے ہی سی ٹی ڈی افسران کو عہدوں سے فوری طور پر ہٹاتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔ کمیٹی کے ارکان نے آئی جی پنجاب کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس پر کمیٹی ارکان اور آئی جی پنجاب کے درمیان تلخ جملوںکا تبادلہ جھڑپ کی صورت اختیار کر گیا، امجد جاوید سلیمی نے اِس بریفنگ کے دوران موقف اختیار کیا کہ ہمارا ٹارگٹ ذیشان تھا جودہشت گردوں کا ساتھی تھا، اور یہ اندازہ تھا کہ اُس گاڑی میں سب دہشت گرد ہوں گے۔اِس موقع پر سنیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ جب بچے گاڑی سے نکالے گئے تھے تو کیا اُس وقت فائرنگ کرنا بنتا تھا، ہمیں تو اِس جے آئی ٹی پر بھی اعتماد نہیں۔ کیونکہ اِس میں پولیس افسران شامل ہیں۔ سنیٹر رحمان ملک نے کہا کہ خلیل کو 13 گولیاں مارنا ثابت کرتا ہے کہ یہ سیلف ڈیفنس نہیں تھا۔ سیلف ڈیفنس میں پولیس کے لئے کچھ ایس او پیز ہوتے ہیں جن کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ پولیس مقابلوں میں ہتھکڑیوں میں بند ھے قیدیوں کو بھی مار دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اِن کو سیلف ڈیفنس میں مارا گیا ہے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس ضروری ہے۔ یہ باتیں تو اُس بریفنگ کے دوران رحمان ملک صاحب نے کیں۔ رحمان ملک صاحب کو مجھ سے زیادہ اِس بات کا علم ہونا چاہئے کہ پاکستان میں پولیس کو بے لگام کرنے میں ہماری جمہوری قوتوں کا ہاتھ ہے۔ جب وہ اپنی حکومتوں کو مستحکم کرنے کے لئے پولیس سے جائز ناجائز کام لیتے رہیں گے تو اِس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہی رہیں گے۔ پاکستان کی پولیس بالعموم اور پنجاب پولیس بالخصوص دنیا بھر میں اپنی سفاکی، ظلم اور بربریت میں ایک امتیازی شناخت رکھتی ہے۔ موصوف آئی۔ جی پنجاب سے اگر یہ پوچھا جائے کہ اُس گاڑی میں اگر اُن کے خاندان کے افراد محو سفر ہوتے اور اُن کو اِس طرح مار دیا جاتا تو پھر آئی۔ جی موصوف اپنا کیا موقف اختیار کرتے؟ یقینا اُن کا موقف یکسر بدل جاتا اور وہ اپنے ہی محکمے پر برس پڑتے۔ کئی پولیس اہلکار اِسی جرم میں مار دیئے جاتے۔ مگر چونکہ خلیل آئی جی پنجاب کا رشتہ دار نہیں ہے۔ چونکہ خلیل کے بچے آئی جی پنجاب کے بچے نہیں ہیں۔ معصوموں کے بچوں اور پولیس کے بچوں میں فرق تو ہوتا ہے ناں! لہٰذا پاکستان بھر کے بچے سہمے ہوئے ہیں۔ پوری قوم ایک طرف دُکھی ہے تو دوسری طرف خوف میں مارے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے والدین کے ساتھ سفراختیار کرنے سے گریزاں ہیں۔ اب تو شہریوں نے اپنی گاڑیوں کے عقب والے شیشوں پر لکھوانا شروع کر دیا ہے۔ کہ ہم اِس وطن کے شریف شہری ہیں۔اِس وقت ہم اپنی فیملی کے ہمراہ محو سفر ہیں اور ہم دہشت گرد نہیں ہیں۔ لہٰذا ہماری پولیس ہم پر رحم کھائے اور ہمیںگولیوں کا نشانہ مت بنائے۔ یہ تو عوام کی نفسیاتی حالت ہو چکی ہے۔ اب ہم دوسری طرف چلتے ہیں۔ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ایک جے۔ آئی۔ ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اِس جے آئی ٹی میں بدنام زمانہ ڈی ایس پی خالد ابوبکر بھی شامل ہے۔ خالد ابوبکر نے اپنی ساری زندگی عمر ورک کے ساتھ گزاری ہے۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ عمر ورک وردی میں ملبوس سرکاری ڈاکو، قاتل اور درندہ رہا ہے۔ اُس نے کئی ایسے سانحے برپا کئے ہیں جن کی خبر میڈیا کو بھی نہیں ہونے دی۔ خالد ابوبکر عمر ورک کا کارِ خاص رہا ہے اور عمر ورک کے کہنے پر کئی بے گناہوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں ابدی نیند سلایا ہے۔ اُس جے۔ آئی۔ ٹی پر کیا امید لگائی جا سکتی ہے جس جے۔ آئی۔ ٹی میں خالد ابوبکر جیسے ڈی ایس پی شامل کر لئے گئے۔مجھے افسوس ہے کہ ایسے دلخراش واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس کا وہی فرسودہ نظام حرکت میں آیا ہے۔ جس کی فرسودگی کا تعفن گزشتہ 71 برسوں سے ماحول کو بدبودار کئے ہوئے ہے۔ مجھے افسوس ہے نئے پاکستان کے بانیوں پر جنہوں نے اقتدار کے حصول سے پہلے اور اقتدار کے حصول کے بعد ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کی ہے۔ ریاست مدینہ میں تو یہ آواز بلند ہوا کرتی تھی کہ ’’ایک اِنسان کا قتل، گویا پوری اِنسانیت کا قتل ہے۔‘ یہ کون سی ریاستِ مدینہ ہے جس میں رعایا محفوظ نہیں ہے۔ رعایا چوروں، ڈاکوئوں اور قاتلوں کے ہاتھوں ماری جائے تو اتنا دُکھ شائد نہ ہو جتنا کرب اِس بات کا ہے کہ قوم کے محافظ ہی قانون کے رکھوالے ہی۔ عوام کو دہشت گرد قرار دے کر اُن کا قتل عام کر رہے ہیں۔ میری وزیراعظم پاکستان عمران خان سے استدعا ہے کہ وہ فوری طور پر اِس جے۔ آئی۔ ٹی کو تحلیل کریں۔ خالد ابوبکر اور اُن کے کارندوں کو اِس جے۔ آئی۔ ٹی سے فارغ کیا جائے اوراُن کے ساتھ ساتھ۔ آئی جی پنجاجب کو بھی نہ صرف فارغ کیا جائے بلکہ اُن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اُنہیں نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔ کاش کہ عمران خان صاحب کو یہ بات سمجھ آ جائے کاش…کاش…کاش… چوہدری سرور، آئی جی کی حمائت کرنا چھوڑ دیں۔


تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی