01:28 pm
اب تو دنیا دیکھے گی

اب تو دنیا دیکھے گی

01:28 pm

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں کئی روز قیام رہا۔ ہر طرح کے افراد سے ملاقات کا موقع میسر آیا ۔کچھ حکومت مخالف تھے تو کچھ حکومت کے طرف دار ۔مخالفین کا کہنا تھا کہ حکومت بس اب گئی تب گئی۔ اناڑیوں کے ہاتھ بندوق کیا آگئی وہ اپنے آپ کو سورما سمجھنے لگے کچھ ہی دن جاتے ہیں کہ وہ اسی بندوق کا شکار ہوجائے گے لیکن حکومت کے حامیوں کو یقین ہے کہ پاکستان کو پہلی بار ایک ایمان دار دیانت دار لیڈر میسر آیا ہے۔

 ان شاء اللہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا ۔امریکا جیسی سپرپاور عمران خان کے ہاتھوں پسپا ہو رہی ہے۔ کامیاب طالبان مذاکرات کا سہرا بھی حکمران وقت عمران خان کو جاتا ہے کیا کبھی کسی نے سوچنے کی زحمت گوارا کی تھی کہ امریکا جو آج تک پاکستان کو اپنی نو آبادی سمجھتا رہا ہے وہ کبھی تصور تک نہیں کرسکتا تھا کہ کبھی ایسا بھی وقت آسکتا ہے کہ پاکستان ہماری دھمکیوں کو نظر انداز کر سکے۔ اب تک امریکا پاکستان کو اپنا بے دام غلام ہی تصور کرتا رہا ہے اس میں ہمارے ہی حکمرانوں کا قصور تھا۔ وہ امریکی حکمرانوں سے اس قدر خوفزدہ رہتے تھے کہ امریکی کار پردازوں کی جنبش ابرو تک سے گھبراتے تھے۔اس سے قبل کہ امریکی حکام کوئی حکم جاری کریں وہ ہتھیار ڈال کر سر تسلیم خم کردیا کرتے تھے ۔یہ پہلا پاکستانی حکمران ہے جس نے امریکیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اور ناجائز بات نہ ماننے کی جرا ت کی ہے ابتدا میں تو امریکیوں کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا وہ حسب عادت غرانے اور اپنا سرپرستی والا ہاتھ اٹھانے اور پاکستان کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے رہے۔ انہوں نے جب دیکھا کہ ان کی کسی منفی بات کا پاکستانی حکمرانوں پر کوئی اثر ہی نہیں ہو رہا تو ہتھیار ڈال کر خوشامد پر اتر آئے۔ادھر افغانستان میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے تب ان کو سمجھ آیا کہ ان کے لیے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان سے بہتر تعلقات کتنے ضروری اور اہم ہیں۔ عمران خان شاید پہلا حکمران ہے جس نے امریکی حکمرانوں کو مایوس بھی کیا اور پر امید بھی‘ کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان کے امن اور داخلی صورت حال کی بہتری کے لیے بھی ضروری ہے تب ہی موجودہ حکومت اور افواج پاکستان نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیاکہ امریکا سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور ماضی کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے انہیں خطے میں اپنی اہمیت و وقار بحال کرنے کے لیے پر امن افغانستان کا قیام ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے طالبان مذاکرات کی داغ بیل ڈالی جو بڑی کامیابی سے قدم بقدم امن و امان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امریکا جیسا جابر اور خود سر کو بھی افغان طالبان کے سامنے مذاکرات کی میز پر آنا پڑا اور اپنے سخت ترین رویوں کو یکسر تبدیل کرنا۔ پڑا شاید پہلی بار امریکیوں کو احساس ہوا ہے کہ ہر جگہ طاقت کا استعمال ضروری نہیں ۔یہ بات اسے بہت بڑا مالی جانی نقصان برداشت کر کے ہی سمجھ میں آتی ہے ۔پہلی بار طاقت کا نشہ ہرن ہوا ہے ۔طالبان بھی حسب عادت و مزاج جس قدر نرمی اورمفاہمت اختیار کرسکتے کررہے ہیں۔ وہ اپنے جدی پشتی مزاج کے بر خلاف انتقام کی جگہ امن بات کرنے پرآمدہْ ہو رہے ہیں۔ وہ بھی چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان سے نکل جائے اور افغانستان ہر قسم کے بیرونی دبائو سے آزاد ہوجائے ۔امید کی جاسکتی ہے کہ اگر عالمی سطح پر امریکا سے اختلافات ختم ہوجائیں تو افغانوں کے اندرونی اختلافات بھی جلد از جلد ختم ہوسکیں گے۔عالمی سطح پر پاکستان ایک بالکل نئے انداز میں ابھرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ حزب اختلاف کے لاکھوں اعتراضات و الزامات کے باوجود پاکستان کی طرف دوست ممالک بڑی پر امید نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ہاتھ بڑھارہے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ امارات، قطر، ایران، چین، روس جیسے ممالک پاکستان کی ہر ہر طرح سے امداد کرنے کو تیار ہیں۔ سعودی عرب آئل ریفائنری کے ذریعے بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چین نے متحدہ عرب امارات نے قطر نے فوری ضروریات کے لیے بہت بڑا سرمایہ فراہم کردیا ہے ۔جلد ہی پاکستان میں صنعتی تجارتی انقلاب برپا ہونے جا رہا ہے۔ حزب اختلاف اور تمام اہل سیاست جن کا خیال ہے کہ اناڑیوں کے ہاتھ اقتدار لگ گیا ہے جو چند دن بھی چل جائے تو بڑی بات ہے ۔قوم دیکھے گی کہ کس طرح ان لوگوں کی زبانیں تالو سے لگ جائیں گی۔اللہ ہماری ہمارے وطن عزیزکی حفاظت فرماے آمین۔


تازہ ترین خبریں

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم