03:03 pm
پرنس محمد بن سلمان‘ راحیل شریف اور اربوں ڈالرز کی خوشخبری

پرنس محمد بن سلمان‘ راحیل شریف اور اربوں ڈالرز کی خوشخبری

03:03 pm

خبر آئی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان سے قبل خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے … دوسری طرف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف بھی پاکستان پہنچے ہوئے ہیں‘ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ‘ وزیراعظم عمران خان‘ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا
‘ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے مقاصد قابل تحسین ہیں‘ جبکہ وزیرخارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔
یادش بخیر … اب سے چند سال قبل جب جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سونپے جانے کی خبریں منظر عام آئیں تو تب تحریک انصاف کی طرف سے
اسمبلی کے فلو ر پر سوالات اٹھائے جاتے رہے‘ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بعض اراکین‘ سعودی عرب کی کوششوں سے بننے والے اسلامی فوجی اتحاد پر فرقہ واریت کی پھبتی کسا کرتے تھے  صرف یہی نہیں بلکہ بعض کالم نگار اپنے کالموں اور مخصوص اینکرنیاں‘ اینکرز اور تجزیہ نگار اپنے ٹی وی پروگراموں میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب‘ اسلامی اتحاد اور جنرل (ر) راحیل شریف کے حوالے سے متنازعہ گفتگو کرکے ملک میں نفرتیں پھیلانے کی کوششیں کررہے تھے ‘ اس خاکسار نے اپنے کالموں اور روزنامہ اوصاف نے اپنے اداریوں میں اس وقت بھی لکھا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والا اسلامی اتحاد کسی خاص ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے … سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی مفادات کے تحت نہیں بلکہ اسلامی اخوت کے رشتے سے بندھی ہوئی ہے ‘ نہ کوئی پاکستان کو سعودی عرب کی دوستی سے روک سکتا ہے اور نہ ہی اسلامی اتحاد کو بننے سے روک سکے گا۔
پس وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ جو سیاسی جماعتیں سینٹ اور اسمبلی کے فلور پر‘ جو اینکرنیاں‘ اینکرز اور تجزیہ نگار ٹی وی چینلز پر سعودی عرب کی بے مثال دوستی اور اسلامی اتحاد کے خلاف تبراء کیاکرتے تھے دراصل فرقہ واریت پھیلانے کے اصل مرتکب وہ تھے‘ وہ سب کے سب جھوٹے اور گھٹیا ذہنیت کے حامل تھے … کل جب ہم پاک سعودی دوستی کے حق میں لکھا کرتے تھے تو ہمیں ’’پراکسی‘‘ کے طعنے دیئے جاتے تھے ‘ لیکن آج الحمدللہ چیئرمین سینٹ سے لے کر وزیر خارجہ اور وزیراعظم عمران خان تک ‘ ڈاکٹر شیریں مزاری سے لے کر علی زیدی تک ہر کوئی سعودی عرب سے دوستی پر فخر کررہا ہے‘ تو یہ منظر دیکھ کر اس خاکسار کی آنکھیں خوشی سے بھیگ جاتی ہیں۔
اللہ کریم کا فضل ہے کہ اللہ پاک نے ہمیشہ ہمیں اپنے قلم کے ذریعے حق و صداقت کا پرچم سربلند رکھنے کی توفیق عطا فرمائی‘ نہ سعودی عرب کے ’’پراکسی‘‘ ہم کل تھے نہ آج ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے ‘ ہاں البتہ جس سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھاما‘  اس سعودی عرب کی حمایت کرنا حب الوطنی کے عین مطابق ہے کیونکہ حب الوطنی کا تقاضا بھی یہی ہوتا ہے کہ ملکی مفاد کو ہر قیمت پر ترجیح دی جائے‘ مگر سعودی عرب کا تو معاملہ ہی اس لئے سب سے جدا ہے کیونکہ ہمارے مکہ و مدینہ وہاں ہیں … جن گلیوں میں ہمارے محبوب حضرت محمدکریمﷺ گھوما پھرا کرتے تھے وہ گلیاں و بازار وہاں ہیں‘ وہ بیت اللہ کہ جو ہمارے سجدوں کا محور و مرکز ہے‘ وہ بیت اللہ سعودی عرب میں ہے‘ خاتم الانبیا ﷺ کا روضہ مبارک کہ جو ہمارے دلوں کا قرار ہے وہ بھی مدینہ پاک سعودی عرب میں ہے۔
یوں دیکھا جائے تو صرف ہماری ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ہر فرد کی سعودی عرب سے محبت و عقیدت کسی لالچ یا مفاد کے لئے نہیں بلکہ عقیدے اور عبادت کے لئے ہے‘ جو اینکرنیاں ‘ اینکرز اور کالم نگار اور سیاست دان سعودی عرب سے دوستی اور اسلامی اتحاد کے قیام کو فرقہ وارانہ تناظر میں دیکھ کر تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش کرتے رہے … میری ان سے گزارش ہے کہ ہ سجدہ سہو کرکے اعلانیہ قوم سے معافی مانگیں اور آئندہ کے لئے فرقہ وارنہ نفرتیں پھیلانے سے توبہ تائب ہو جائیں۔سعودی عرب اور پاکستان اقتصادی شراکت داری کے جس نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں وہ دور ان شاء اللہ پاکستان کی معیشت کو نہ صرف سنبھالا دے گا بلکہ مضبوط تر بنائے گا۔
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان میرے نزدیک اس وقت سعودی عرب کے سب سے طاقتور ولی عہد ہیں‘ کہا جاتا ہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا ویژن بھی اسی سعودی  شہزادے کا تھا … بلاشبہ اگر پرنس محمد بن سلمان کی سوچ سعودی عرب کو اک فوجی طاقت بنانا ہے تو یہ بہت مبارک سوچ ہے‘ یہودی میڈیا نے ان کی طرف کئی دیگر کہانیاں بھی منسوب کر رکھی ہیں لیکن ان کہانیوں سے قطع نظر ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں کرپٹ افراد سے جس طرح سے ہفتوں کے اندر دولت برآمد کروائی یہ بھی انہیں کا طرہ امتیاز ہے۔
اسلام آباد کی سڑکوں کی سجاوٹ دیکھ کر وزیراعظم عمران خان اور دیگر حکومتی وزیروں کی خوشیاں دیکھ کر یقین ہوچلا ہے کہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں‘ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور مذہبی سیاسی قائدین کی بے پناہ خوشیاں دیکھ کر اندازہ لگانا قطعاً مشکل نہیں ہے کہ انہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جدید سعودی عرب کے ویژن سے بھی کوئی پریشانی نہیں ہے ‘ گزشتہ روز ایک لبرل کالم نگار دوست کا فون آیا تو اس نے سب سے پہلے یہ فقرہ چست کیا کہ ’’ہاشمی صاحب! وہ آپ کے ’’شہزادے‘‘16 فروری کو آرہے ہیں‘‘ میں نے کہا کہ طنز مت کرو‘ تو اس نے فوراً کہا کہ حاشا و کلا طنز نہیں کررہا بلکہ خوشی محسوس کررہا ہوں کہ جس سعودی عرب کی حمایت کو ہم ’’پراکسی‘‘ قرار دیا کرتے تھے …  اس سعودی عرب کا شہزادہ پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو اڑان بخشنے آرہا ہے‘ اگر ایسا ہوگیا تو ہم سعودی عرب کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔
(وما توفیقی الا باللہ)
 

تازہ ترین خبریں

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب

نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب