01:16 pm
بے حیائی کے فسادی

بے حیائی کے فسادی

01:16 pm

جنہوں نے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ نام کے شیطانی تہوار کو منا یا اس کی تشہیر کرنے کی کوششیں کیں وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے باغی تو ٹھہرے ہی...مگر انہوں نے اپنی واہیات حرکتوں سے فساد فی الارض کو بھی ہوا دینے کی کوششیں کیں۔
 
یہی وہ فسادی گروہ ہے کہ جو ایک اسلامی نظریاتی مملکت میں بے حیائی ‘ فحاشی اور عریانی کو پروان چڑھانے کا سبب بن رہا ہے‘ ویلنٹائن ڈے مارکہ ایسی فسادی گروہ کی انہیں قبیح کرتوتوں نے ملک کی اخلاقی قدروں کو کھوکھلا کر ڈالا ہے‘ اپنے عوام کی جان و مال‘ عزت و آبرو کے ساتھ ساتھ نظریاتی  اور اخلاقی اقدار کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے... افسوس کہ سابق حکومتوں کی طرح عمران  خان کی حکومت بھی اپنی ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔
گندی ذہنیت پر مشتمل غلیظ خیالات بھی ظاہری گندگی کی طرح ہوتے ہیں کہ انسان شروع میں ان کا احساس کر لے تو بچ جاتا ہے ورنہ جب آدمی مسلسل غلط عقائد و نظریات والے ماحول میں رہتا ہے اور اس کے اردگرد ہر طرف اللہ تعالیٰ کی نافرمانیاں ہو رہی ہوتی ہیں تو رفتہ رفتہ اس کے دل سے برائی کا احساس ختم ہو جاتا ہے پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ بے دینی کی باتوں اور غیر اخلاقی حرکتوں کو بڑی آسانی سے قبول کر لیتا ہے حالانکہ شروع میں اگر اس سے کسی غلط بات کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ کبھی بھی اس کیلئے تیار نہ ہوتا ۔
موجودہ فکری ارتداد کے دور میں یورپ سے جو بدبودار باتیں ہمارے ہاں نقل ہو کر آئیں ، ان میں سے ایک ان کا  نظریہ محبت جس کے اظہار کیلئے فروری کا دن خاص کیا گیا ہے اور اب اس گندگی کی بو اتنی بڑھ چکی ہے کہ اچھے خاصے سمجھدار اور پڑھے لکھے لوگ بھی  اس میں کیا حرج ہے کہہ کر اس کے عادی ہوتے جا رہے ہیں ۔
  یوم محبت  کے طور پر  ویلنٹائن ڈے کے نام سے منایا جانے والا یہ تہوار ہر سال پاکستان میںدیمک کی طرح  تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے ‘ اس دن جو بھی جس کے ساتھ محبت کا دعوے دار ہے اسے پھولوں کا گل دستہ پیش کرتا ہے‘ عجیب بات یہ ہے کہ یہ تہوار منانے والے ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر پائے کہ یہ دن منانے کی وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں ۔ اگر ان روایات کو بھی بنیاد بنایا جائے تو ایک عقل مند اور باشعور انسان اس تہوار کو منانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔
صرف ایک بے ہودہ قسم کی داستان ہے جس کی بنیاد پر ایک فسادی گروہ مسلم معاشرے خصوصاً پاکستان میں بے حیائی کو فروغ دے رہا ہے ... باعث شرم بات تو یہ ہے کہ اس عاشق راہب اور معشوقہ راہبہ کا جس مذہب سے تعلق تھا وہ اس تہوار کو اپنا ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں مگر مسلمان ہیں کہ بے حیائی کے اس کلچر کو دل و جاں سے قبول کیے ہوئے ہیں ... باعث ِ صد افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چھایا ہوا ایک مخصوص گروہ  ویلنٹائن ڈے کو یوم تجدید محبت کے طور پر پیش کرتا ہے‘ ماضی قریب تک ایسی محبت کو باعث عار سمجھا جاتا تھا مگر اب اسے باعث فخر سمجھا جانے لگا ہے ۔ ایک وقت تھا کہ اگر کسی کو عشق کی بیماری لگ جاتی تو وہ معاشرے میں اپنی عزت کو برقرار رکھنے کی خاطر اپنے اس مرض کو ظاہر نہیں کرتا تھا ‘ مگر آج وطن عزیز میں صورت حال یہ بن چکی ہے کہ ہمارا میڈیا اس روحانی بیماری کوایک  مقدس شے کے طور پر پیش کرتا ہے ۔
پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ویلنٹائن ڈے جیسی واہیات تقریبات کو رواج دیا جا رہا ہے ۔ اسلام کے نام پر بننے والی اس مملکت خداداد میں لا دینیت اور جنسی بد اعتدالیوں کو کس طرح تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے اس کا اندازا اس طرح کے حیا باختہ تہواروں سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے ... غیر مسلم این۔ جی ۔ اوز کے تحت چلنے والے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں باقاعدہ طور پر اس بے ہودہ تہوار کو منایا جاتا ہے‘ یقینا ان سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے ہمارے ہی بچے ، ہماری ہی بیٹیاں اور بہنیں ہوتی ہیں جن کو دنیاوی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ دین سے دور بھی لے جا یا جا رہا ہے ۔
فحاشی اور بے حیائی کے اس تہوار کو  یوم محبت قرار دیے جانے کے بجائے یومِ ہوس قرار دیا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا ، اس لیے کہ اس تہوار کا اصل مقصود مرد اور عورت کے درمیان ناجائز تعلقات کو فروغ دینا بلکہ تقدس عطا کرنا ہے ۔ مغرب میں محبت  کا تصور و مفہوم یکسر مختلف ہے ۔ جس جذبے کو وہاں محبت (Love) کا نام دیا جاتا ہے ، وہ درحقیقت بو الہوسی اور خواہش پرستی ہے ۔ اس معاشرے میں عشق اور فسق میں کوئی فرق روا نہیں رکھا جاتا ... مردوزن کی باہمی رضا مندی ، ہر طرح کی شہوت رانی اور زنا کاری وہاںمحبت ہی کہلاتی ہے ۔ اسی طرح  ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی جانب سے محبت  کا لفظ بے راہ روی کے لیے بطور استعارہ استعمال ہوتا ہے‘ گویا حقیقی محبت اور ویلنٹائن ڈے دو متضاد چیزیں ہیں ۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ حقیقی محبت دین اسلام کا حصہ اور ویلنٹائن ڈے  بے راہ روی کا دوسرا نام ہے۔
ویلنٹائن ڈے منانے والے یہ پروپیگنڈہ بڑے زور و شور سے کرتے ہیں کہ محبت تو فطری جذبہ ہے پھر اسلام میں اس کی ممانعت کیوں ہے... اس پروپیگنڈے کی حقیقت کو جاننے کے لیے اسلام کا  معیار محبت اور اس کی ترتیب کو جاننا بھی ضروری ہے تاکہ یہ بات واضح ہو جائے کہ اسلام نے ہی جذبہ محبت کی سب سے زیادہ قدر دانی کی ہے اور اس کو صحیح مقام اور جائز محل پر استعمال کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دیکھیں پانی کتنی مفید چیز ہے اور زندگی کے لیے پانی کتنا ضروری ہے لیکن اگر یہ اپنی حد سے نکل جائے تو سیلاب بن جاتا ہے جو پوری پوری بستیوں کو تباہ و برباد کر دیتا ہے... اس سے پتہ چلا کہ کوئی بھی فطری جذبہ تب تک ہی قابل تعریف ہو گا جب اسے صحیح جگہ اور صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے ورنہ اسی جذبے سے پوری سوسائٹی بھی اخلاقی اعتبار سے تباہ ہو سکتی ہے ۔    ( جاری ہے )

اسلام میں جن محبتوں کو اپنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس میں سر فہرست بندوں کا اپنے رب سے محبت کرنا ہے ۔ تمام کائنات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کو جزو ایمان قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اہل ایمان کی اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت پر کسی اور شخص یا چیز کی محبت غالب نہیں آتی ۔ 
 
مومنوں کی اس محبت کو قرآن میں یوں بیان کیا گیا ہے:
والذین امنوا اشد حباللہ 
 اہل ایمان اللہ کے ساتھ محبت کرنے میں بہت سخت ہیں ۔(البقر ہ)
سیدنا محمد رسول اللہ ﷺسے بھی محبت ایمان کا حصہ ہے ‘ ایک مسلمان کی کامیابی کا انحصار آپﷺ کی محبت کو قرار دیا گیا ہے ‘ تمام کائنات سے بڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ہونا لازم اور ضروری ہے ۔ رسول اللہﷺکا فرمان ہے :
 اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، اس وقت تک کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا ، جب تک میں اس کو اس کے ماں باپ اور اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جائوں۔(صحیح البخاری )
صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت  ؓسے محبت بھی ایمان کا حصہ ہے‘ قرآن و حدیث کی بہت ساری نصوص اس پر دلالت کرتی ہیں ۔ صحابہ کرام  ؓسے بغض و عناد رکھنا کفر و نفاق اور الحاد کی علامت ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام ؓکے ایمان کو مسلمانوں کے لیے آئیڈیل قرار دیا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار صحابہ کرام ؓ اور اہل بیتؓ  کو بر ا بھلا کہنے اور ان سے بغض رکھنے کی ممانعت فرمائی ہے ، خصوصاً انصار صحابہؓ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
 مومن شخص ہی انصار سے محبت رکھتا ہے اور منافق ہی ان سے بغض رکھتا ہے‘ جو ان سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا ۔(صحیح البخاری )
والدین اور اولاد کے درمیان محبت کا ہونا ایک فطری چیز ہے‘یہی وجہ ہے کہ قرآن مجیدکی سورئہ توبہ  میں اس محبت کے اللہ اور اس کے رسول کی محبت پر غالب ہونے کی صورت میں سخت وعید بیان فرمائی ہے ، اس لیے کہ محبت کا پہلا حق اللہ اور اس کے رسول ؐ کا ہے ۔ گویا کہ والدین اور اولاد کے مابین محبت شرعی طور پر مطلوب ہے مگر اس وقت جب اسے ثانوی حیثیت دی جائے اور اس پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کو ترجیح حاصل ہو ۔
میاں بیوی کا آپس میں محبت کرنا شرعا پسندیدہ اور مطلوب چیز ہے‘ دین اسلام اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ میاں بیوی آپس میں محبت کرنے کے بجائے غیروں سے محبت کی پینگیں بڑھاتے پھریں ۔ شریعت یہ چاہتی ہے کہ میاں بیوی کا یہ پاکیزہ بندھن خوش حال زندگی کا باعث بنے، اسی لیے شریعت نے ان کو ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی ہے ۔ ان حقوق میں سے ایک اہم حق ان کا آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کی آپس کی محبت کو قرآن میں بیان فرمایا ہے :
 اور یہ بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو ، اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ۔ بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے عظیم نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔(الروم)
اسلام امن و امان ، اخوت اور محبت کا دین ہے‘  تمام لوگ معاشرے میں امن و امان اور محبت کے ساتھ پرسکون زندگی گزاریں ، یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے ... اللہ تعالیٰ نے کلامِ مقدس میں تمام مسلمانوں کو آپس میں بھائی قرار دیا ہے‘ گویا جس طرح سگے بھائیوں کے درمیان محبت ہوتی ہے اسی طرح تمام لوگوں سے محبت کرنے کی ترغیب دی گئی ہے‘ قرآن و حدیث میں مسلمانوں کے آپس میں محبت کرنے کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے ۔ رسول اللہﷺکا فرمان ہے :
 جب کوئی بندہ کسی دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے محبت رکھتا ہے تو حقیقت میں وہ اپنے پروردگار کی تکریم کرتا ہے۔(مسند احمد )
یہ محبت اسی صورت میں لائق تحسین ہے جب بغیر کسی لالچ اور طمع کے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے ہو ‘ افسوس کہ اسلام کے پاکیزہ پیغام محبت کو چھوڑ کر مغرب سے آئی ہوئی حرص و ہوس کی گندگی کو گلے لگایا جا رہا ہے اور پھر بھی یہ اصرار ہے کہ ہمیں روشن خیال سمجھا جائے ۔
معاشرے کو بے حیا بنانے اور نوجوانوں میں بے غیرتی اور بے حیائی کو فروغ دینے میں فروری کے دن کی کیا تباہیاں ہیں ، اس حقیقت سے کسی عقل مند اور سلیم المزاج انسان کو انکار نہیں ہو سکتا کہ اس وقت پوری دنیا میں بے حیائی کو پھیلانے اور بد کاری کو عام کرنے کی منصوبہ بند ی کی کوشش ہو رہی ہیں ، نوجوانوں کو بے راہ رو کرنے اور بالخصوص مسلم نوجوانوں سے جذبہ ایمانی کو کھرچنے اور حیاو اخلاق کے جوہر سے محروم کر دینے کے لیے یہ دن اور اس طرح کے بہت سے حربے اسلام دشمن طاقتیں استعمال کر رہی ہیں... امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ان تمام لغویات اور واہیات قسم کی چیزوں سے بچنا ضروری ہے ، اور معاشرہ کو پاکیزہ بنانے اور اخلاق و کردار کو پروان چڑھانے کے لیے اس طر ح کے بے حیائی کو فروغ دینے والے دنوں کا بائیکاٹ کرنا ضروری ہے اور اس کے بالمقابل اسلام کی حیا کی پاکیزہ تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کریں ۔ ان تمام چیزوں سے اپنے آپ کو بچائیں جو کسی بھی اعتبار سے معاشرہ میں بے حیائی کے پھیلنے کا ذریعہ بنے اور دنیا والوں کو اسلام کی بلند ترین تعلیمات کا خوبصورت نمونہ پیش کرنے والے بنیں ۔
سرخ پھولوں کے تبادلے کرنے والے مسلمان بھول گئے کہ ان مسلمانوں کے خون کا رنگ بھی سرخ ہے جو صرف اسلام کے جرم میں کشمیر سے برما تک اور شام سے فلسطین تک گاجر مولی کی طرح کاٹے جا رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ایسی بے حسی اور ہر گمراہی سے ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔(آمین ثم آمین)
(وما توفیقی الاباللہ)



 

تازہ ترین خبریں

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلو چ رجمنٹ ایبٹ آباد کاد ورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلو چ رجمنٹ ایبٹ آباد کاد ورہ

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی 

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی 

 سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کے پی ایل نے ثابت کیاہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عمر ایوب

کے پی ایل نے ثابت کیاہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عمر ایوب