02:31 pm
ایک نئی افغان خانہ جنگی کاامکان؟

ایک نئی افغان خانہ جنگی کاامکان؟

02:31 pm

صدرٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے نصف امریکی فوج کے انخلاء کی خبروں کے بعدافغان سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان سے روابط بڑھانے شروع کردیئے ہیں ۔ گزشتہ چندروزمیں کنڑ، نورستان، ننگرہار ، فاریاب، ہلمند، جوزجان، پروان،بلخ،لوگر، غزنی اور میدان وردوک میں موجودتین سوسے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے ہتھیارڈال دیئے ہیں اورطالبان کے خلاف نہ لڑنے کااعلان کیاہے جبکہ افغان طالبان نے سرنڈرکرنے والے تمام اہلکاروں سے کوئی تعرض نہ رکھنے کا عہد کیا ہے۔افغان طالبان کے دعوت وارشاد کمیشن کے مطابق ان تین سوسے زائداہلکاروں کے علاوہ بھی مختلف علاقوں میں کارگزار مزیدسرکاری اہلکاروں  نے طالبان کے ساتھ رابطے کرکے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کااظہار کیاہے۔ دعوت وارشاد کمیشن کے مولوی عارف نے سیکورٹی اہلکاروں کوکہا ہے کہ وہ فی الحال لڑائی نہ کریں ،اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اورمذاکرات کے حتمی نتائج کا انتظار کریں ۔
 

 مولوی عارف کے مطابق بڑے پیمانے پرسیکورٹی اہلکارہتھیارڈالنے کیلئے افغان طالبان سے رابطہ کررہے ہیں لیکن اتنی تعدادمیں ہتھیارڈالنابھی مشکلات پیداکرسکتاہے کیونکہ ان سیکورٹی اہلکاروں کی جگہ بعض جنگجواپنے لوگوں کولاناچاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔دوسری جانب کابل حکومت نے دوسابق انٹیلی جنس چیفس کو وزارتِ دفاع اوروزارتِ داخلہ کے قلمدان کیلئے نامزدکردیاہے جس سے یہ پیغام مل رہاہے کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کوسبوتاژکرناچاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں انٹیلی جنس چیف ماضی میں طالبان کے ساتھ نہ صرف ذاتی بغض رکھتے ہیں بلکہ طالبان کے ساتھ ہرقسم کے مذاکرات کے انتہائی مخالف ہیںاورماضی میں پاکستان میں دہشتگردوں کی ہرقسم کی مددمیں ملوث رہے ہیں۔واضح رہے کہ افغان صدراشرف غنی کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے مطابق سابق این ڈی ایس چیف اسداللہ خالد کووزیر دفاع بنادیاگیاہے اوران کانام افغان پارلیمان کوبھیج دیاگیاہے جبکہ سابق این ڈی ایس چیف اورشمالی اتحادکے اہم رہنماء امراللہ صالح کو وزیرداخلہ کے طورپرنامزدکر دیاگیاہے اوران تمام افرادکے نام وعہدوں کی توثیق کیلئے پارلیمان کوارسال کردیئے گئے ہیں۔ تاہم افغان صدر اشرف غنی نے طالبان مخالف سابق افسران کوحساس اوراہم وزارتیں دینے کاعندیہ دیکریہ پیغام دیاہے کہ اگرموجودہ افغان حکومت کونظرانداز کیاگیاتونہ صرف ملک میں خانہ جنگی ہوگی بلکہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی ناکام ہوسکتے ہیں۔
افغان پارلیمان کے ایک اہم رکن احمدزئی جن کاتعلق ہلمندسے ہے ،نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ وزیردفاع ،وزیر داخلہ کے نئے دونام پارلیمان کوتوثیق کیلئے موصول ہوگئے ہیں تاہم اس کے باوجوداگرپارلیمان ان ناموں کی توثیق نہیں کرتی تودونوں وزراء صدارتی فرمان وآرڈیننس کے مطابق اپناکام جاری رکھ سکتے ہیں۔اہم ذرائع کے مطابق دونوں وزراء پچھلے دوہفتوں سے کابل میں اپنے اپنے دفاترپہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے اپنے اپنے وفادار ساتھیوں سے اہم صلاح ومشورے کرناشروع کر دیئے ہیں۔ان دونوں سابق انٹیلی جنس چیفس کی نامزدگی سے افغانستان اورپاکستان کے مابین تعلقات خراب ہونے کے قوی امکانات ہیں وہاں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات سبوتاژہونے کے خدشات نے بھی جنم لے لیاہے۔دوسری جانب افغانستان سے امریکی فوج کے اچانک انخلاء کی خبروں نے دیگر جماعتوں کوبھی تشویش میں ،مبتلاکردیاہے ۔
حزب ِ وحدت، افغان ملت اوردعوت اسلامی نے امریکاکوایک میکنزم کے تحت افغانستاان سے نکلنے کامطالبہ کیاہے کیونکہ ان کے اچانک نکلنے سے افغانستان میں خونریزخانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے ، اس حوالے سے پاکستان،ایران اورافغانستان پرمشتمل ایک کمیٹی بنانے کی اپیل بھی کی گئی ہے کہ اس کے ذریعے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کی نگرانی کی جائے اورافغانستان میں متوقع خانہ جنگی کوبہترین حکمت عملی سے روکاجائے کیونکہ بعض اہم اورباوثوق ذرائع کے مطابق شمالی اتحادسے تعلق رکھنے والے دوافرادکی اہم وزارتوں پرتعیناتی سے افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے اورشمالی اتحادکے جنگجوؤں کوابھی سے اسلحہ کی ترسیل بڑھادی گئی ہے اورایک اوراہم ذرائع کے مطابق درپردہ بھارت بھی اس سلسلے میں شمالی اتحادکو جنگی اسلحے سے لیس کرنے میں ہرقسم کی مدداوراہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں اس کوافغانستان سے مکمل طورپرہاتھ دھونے پڑیں گے اوربرسوں سے اس کی ساری محنت پرپانی پھرجائے گا،اس لئے وہ سمجھتاہے کہ امریکا کوناراض کئے بغیرخفیہ طور پر اپنی ان کارروائیوں سے وہ افغانستان میں خانہ جنگی سے پاکستان اور ایران پردباؤ بڑھ سکتاہے ۔
اس خانہ جنگی سے جہاں افغانستان میںہزاروں افرادکی جانوں کی ہلاکت کاخدشہ ہے وہاں پاکستان میں اندرونِ خانہ دہشتگرد کاروائیوں کاایک نیاسلسلہ شروع کیاجاسکتاہے جس پرپاکستانی فوج نے ضربِ عضب اور ردّالفساد آپریشنزکے ذریعے بڑی کامیابیاں حاصل کرکے اپنے تمام علاقوں سے دہشت گردی کی بیخ کنی کردی ہے وہاں ایران پردباؤ بڑھنے سے وہ مزید بھارت کواپنی مددکیلئے رابطہ کرے گاجس سے ایران اورپاکستان میں مزیدغلط فہمیوں سے ان کے درمیان انتشارکی پالیسی کوفروغ دیاجاسکتاہے وہاں ایران کومستقبل میں سی پیک سے دور رکھا جاسکتاہے۔خانہ جنگی کی صورت میں مزید لاکھوں افغان ایک مرتبہ پھرایران اورپاکستان کارخ کریںگے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی معیشت مزیددباؤ کا شکار ہوگی۔ یادرہے کہ ماضی میں شمالی اتحاد اورافغان طالبان کے درمیان ہونے والی لڑائیوں کے باعث ہزاروں لوگوں نے اپنی جان بچانے کیلئے بے گھر ہو کر پاکستان کارخ کیا تھااوراس وقت بھی دس لاکھ سے زائد افراد افغانستان کے مختلف علاقوں سے اپنا گھربار چھوڑ کر اپنی جان بچانے کیلئے خیموں میں زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ 

 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

سابق آئی ایس آئی چیف کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑاحکم دے دیا

سابق آئی ایس آئی چیف کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑاحکم دے دیا

سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ،ایوان نمائندگان کاہونیوالا اجلاس منسوخ

پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ،ایوان نمائندگان کاہونیوالا اجلاس منسوخ

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ،قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی بالآخر سامنے آگئی

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ،قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی بالآخر سامنے آگئی

وفاقی وزیر شبلی فراز پاوری میں مصروف ۔۔ ایسی ویڈیوسامنے آگئی کہ کارکنوں کیلئے یقین کرنامشکل۔دیکھیں ویڈیو

وفاقی وزیر شبلی فراز پاوری میں مصروف ۔۔ ایسی ویڈیوسامنے آگئی کہ کارکنوں کیلئے یقین کرنامشکل۔دیکھیں ویڈیو

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

 سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا