02:37 pm
کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتاہے؟

کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتاہے؟

02:37 pm

مقبوضہ کشمیرپلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ بھارت نے حسب عادت اس خودکش حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیاہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ اس خودکش حملے میں جیش محمد ملوث ہے۔ پاکستان نے بھارت کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ الزام لگانے سے قبل اس واقع کی تحقیقات کرنی چاہئے۔
تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ نا قابل تردید ہے کہ بھارت کی فوج جس طرح نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے،اسکا ردعمل یہی ہونا تھا، آخر کار کب تک کشمیری عوام بھارت کی فوج کے ظلم کو برداشت کرتے رہیں گے؟ دراصل پلوامہ میں جو کچھ بھی ہو اہے۔ وہ ظلم کاردعمل ہے۔ بھارت پلوامہ کے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہاہے تاکہ آئندہ مئی میں ہونے والے انتخابات جیتا جاسکتاہے اور وہ یہ بھی چاہتاہے کہ کسی طرح پلوامہ واقعے کا ’’بدلہ‘‘ لیا جائے۔ اسلئے مسلمان دشمن انتہا پسند وزیراعظم نرنیدرمودی نے اپنی فوج کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ خود اس سلسلے میں فیصلہ کریںمیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرونگا۔ با الفاظ دیگر بھارتی وزیراعظم نے بھارتی فوج کو باقاعدہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ چنانچہ آئندہ دنوں میں یہ بالکل ممکن ہے کہ بھارتی فوج جو انتہا پسند وزیراعظم کی تابعدار بن چکی ہے پاکستان کے خلاف ایسی کارروائی کرسکتی ہے  تاکہ بھارت کے عوام کے ذہنوں میں بھارت کی فوج کا وقار بلند ہوسکے۔
 تاہم اگر بھارت کی فوج نے نریندرمودی کے ’’حکم ‘‘ پرپاکستان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی فوج اسکا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ بھارت کو سوچنا چاہئے کہ یہ1971ء کا پاکستان نہیں ہے، جہاں اس نے چند بڑی طاقتوں کی مدد اور حمایت کے ذریعہ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا تھا۔ پاکستان اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایک نیوکلیئر پاور بن چکا ہے۔ اسکے پاس ایک بہادر روایتی فوج بھی ہے، جو ہمہ وقت کسی بھی بیرونی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف آئندہ چند روز میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اسکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یہ عین ممکن ہے ‘ جیسا کہ عالمی سطح پر اسکا خیال کیا جارہاہے۔
 اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی جسارت کی تو جوہری جنگ کا آغاز ہوسکتاہے۔ کیونکہ بھارت کو اس ہی انداز میں جواب دیا جاسکتاہے۔ یقیناً اس صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک تباہ وبرباد ہوسکتے ہیں۔ اس لئے بھارت کی سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچنا ہوگا۔ نیز ان ممالک کو بھی بھارت کی جانب سے کسی قسم کی مہم جوئی کرنے سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے‘ ورنہ بھارت اور پاکستان کے خلاف ممکنہ جنگ کی صورت میں یہ پورا خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوجائے گا، بلکہ اسکے مہلک اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے۔
اس ضمن میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم وبربریت کو روکنا چاہئے اور کشمیر کا حل تلاش کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانا چاہئے۔ اگر بھارتی فوج اور اسکی سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بربریت کا مظاہرہ کرتی رہے گی تو پلوامہ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ کیونکہ کب تک اس ظلم کو برداشت کیا جائے گا جس کا مقصد کشمیریوںکی نسل کشی کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ 
بھارت جیسا کہ پہلے بھی ان کالموں میں لکھا جاچکاہے کہ طاقت وتشدد اور بربریت کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنا ہم خیال بنا سکتاہے۔ یہ اسکی خام خیالی ہے بلکہ صحرا میں پانی کی تلاش کے مترادف ہے، مزید برآں بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کرنے کی شہہ باقاعدہ امریکہ کی قیادت سے بھی مل رہی ہے۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بہیمانہ ظلم کی امریکہ نے کبھی بھی مذمت نہیں کی ہے۔ بلکہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کا جھکائو ایک بار پھر بھارت کی طرف نظر آرہاہے۔ امریکہ کے اس یکطرفہ رویئے سے بھارت کو غیر معمولی حوصلہ مل رہاہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر سیاسی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہے، حالانکہ کشمیر کے مسئلہ پر سہ فریقی مذاکرات یعنی پاکستان‘ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ذریعہ کشمیر کا حل نکل سکتاہے۔
 اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد میں بھی اس ہی پر زور دیا گیا ہے اور کشمیر کو ایک عالمی مسئلہ تسلیم کیا گیاہے۔ شملہ معاہدے میں بھی کشمیر کو جہاں ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا گیا ہے وہیں اس احساس مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔ اس لئے گیند بھارت کی کورٹ میں ہے۔ اس کوسب سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں اپنی سات لاکھ فوج کو و اپس اپنی بیرکوں میں بلانا چاہئے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں امن کے امکانات پیدا ہوسکیں۔ اس صورت میں سیاسی مذاکرات کا آغاز ہوسکے گا جبکہ کشمیریوں کو ان کی تاریخی جدوجہد کے ثمرات حاصل ہوسکیںگے،ذراسوچئے۔

 

تازہ ترین خبریں

سول اور ملٹری قیادت نے27فروری کو جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے،فواد چوہدری

سول اور ملٹری قیادت نے27فروری کو جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے،فواد چوہدری

وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے،شبلی فراز

ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے،شبلی فراز

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق