03:00 pm
اک نیافتنہ

اک نیافتنہ

03:00 pm

ہمارے ہاں معاشی ناہمواریوںکے سبب کئی ایسے مسائل ہیں جن سے روزمرہ زندگی میں کئی حادثات جنم لیتے ہیں لیکن جہاں دولت کی فراوانی اورزندگی کی دوسری تمام آسائشیں موجود ہوں وہاں بچوں کانہ صرف اپنے ماں باپ،معاشرے سے بلکہ دین سے بغاوت کی غیرمعمولی خبریں چونکادیتی ہیں۔ 18سالہ لڑکی رہف محمدالقنون نے سعودی عرب سے بھاگ کر تبدیلی مذہب کے ساتھ کینیڈا میں پناہ لے لی  ،اس طرح انسانی حقوق کی نام نہادعالمی این جی اوزنیٹ ورک نے سعودی عرب میں نظام کودھچکادینے کیلئے معاشرتی بغاوت پرآمادہ سعودی نوجوان لڑکیوں کوکینیڈامیں جمع کرکے کوعمومی طورپر معاشرتی نظام کے خلاف بغاوت پرتیارکرنے اورتربیت کے بعدان کے ذریعے سعودی معاشرے میں مغربی تہذیب کوفروغ دینے کیلئے موجودہ معاشرہ کے مذہبی نظام کوپلٹنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
 
18سالہ لڑکی جومغربی تہذیب کی دلدادہ اورموجودہ سعودی معاشرے سے متنفرتھی ، کویت فرارہونے کے بعدبنکاک تھائی لینڈ پہنچ گئی جہاں وہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے تعاون سے کینیڈاپہنچ گئی جہاں اس کااستقبال کینیڈاکے وزیربرائے انسانی امورامیگریشن نے کیااوراس مفرورلڑکی کی میزبانی کرتے ہوئے اسکی صبح ناشتے میں کھانے کیلئے سورکاگوشت اورپینے کیلئے شراب سے تواضع کی گئی اوربعدازاں انسٹاگرام پران تمام مناظرکی تصاویرشیئرکرکے انسانی ہمدردی کے پردے میں خباثت کااظہارکرکے بالخصوص سعودی عرب اوربالعموم تمام مسلمانوں کوخوب شرمندہ کیاگیا۔ مفرورلڑکی نے کینیڈامیں پناہ لینے کے بعدمختلف خبررساں اداروں کوانٹرویودیتے ہوئے اپنے فرارکی یہ وجہ بتائی کہ وہ خاندانی روایات ،والدین  اوربھائیوں کی سختی اور مادرپدر آزادی کے خلاف تنگ نظری سے نفسیاتی اورذہنی مشکلات میں مبتلاہو گئی تھی ،اس لئے اس نے اس معاشرے سے دوربھاگنے میں ہی عافیت سمجھی اورفیملی سمیت کویت جانے کے دوران تھائی لینڈکاٹکٹ خفیہ طورپرخریدا،اورجب سب گھروالے سو رہے تھے ،وہ ہوٹل سے فرارہوکرتھائی لینڈپہنچ گئی لیکن اس سے قبل اپنے دوستوں کوتفصیل سے آگاہ کردیاتھا۔وہ تھائی لینڈکے جس ہوٹل میں ٹھہری تھی وہاں ’’انسانی حقوق‘‘ کے کارکن پہنچ گئے اوریوں میں آزادتہذیب کے دلداہ لوگوں میں پہنچ گئی اوراپنی جیسی بے شمارآزادی کی خواہش رکھنے والے ہم وطن نوجوان لڑکیوں اورلڑکوں کوآزادکرانے کی کوششیں کرنے کاعزم رکھتی ہوں۔
باغی لڑکی نے آسٹریلیوی چینل آئی بی ایس کوبھی انٹرویودیا،اس میں بھی اس نے فرارکاجوازمعاشرتی مظالم کوقراردیااورکہاکہ وہ سعودی عرب کے ’’گھٹن زدہ‘‘معاشرے میں مصائب جھیلنے والی لڑکیوں کیلئے آئیڈیل بنناچاہتی ہے،وہ چاہتی ہے کہ سعودی عرب کی ایسی خواتین،لڑکیاں جرأت کامظاہرہ کریں اورمغربی ممالک کارخ کریں جہاں کاآزاد معاشرہ ان کے خوابوں کی تعبیرلئے منتظرہے اوریہاں وہ اپنی مرضی کی زندگی اوربیجاپابندیوں سے آزادخوشحال زندگی گزارسکیں گی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ میں جہاز میں بیٹھی تو مجھے یہ خوشی بھی ہورہی تھی کہ میں گھٹن کے ماحول سے ہمیشہ کیلئے آزادہوگئی ہوں اورمیری منزل اب ایسی جگہ ہے جہاں میں اپنی مرضی کی آبروباختہ  زندگی گزاروں گی۔ 
جب میرے والد کو احساس ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ چونکہ میں وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر ان کے اکاؤنٹ میں ان کا فون نمبر تبدیل کر چکی تھی اس لیے جب انتظامیہ نے انھیں کال کرنے کی کوشش کی تو وہ دراصل مجھے کال کر رہے تھے۔ جب میں نے لینڈ کیا تو مجھے پولیس کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے جو میرے والد کو بھیجے گئے تھے۔ ادھرباغی لڑکی کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی سے برأت کااظہارکرتے ہوئے اسے ہمیشہ کیلئے عاق کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپناخاندانی نام بالکل استعمال نہ کرے اورنہ ہی خودکوسعودی قبیلے سے منسلک کرے۔اب وہ ان کیلئے اجنبی بن چکی ہے اوراسے کبھی واپس نہیں لیاجائے گا۔
کینیڈاکے حکام نے دعویٰ کیاہے کہ باغی سعودی لڑکی کوجان کے خطرہ کے پیش نظررکھتے ہوئے نہ صرف پناہ دی گئی ہے بلکہ سیکورٹی گارڈبھی فراہم کردیاگیا ہے۔ایک سعودی ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ کینیڈاکافی عرصے سے سعودی عرب کے اندربدامنی اورمعاشرتی عدم استحکام کوبڑھاوادے رہاہے اورریاض میں واقع کینیڈاکاسفارت خانہ اس سازش میں مصروف تھا۔اگست 2018ء میں کینیڈاکے سفارت خانے نے سعودی عرب کے داخلی معاملات ویب سائٹ پرشائع کرکے انسانی حقوق کی آڑمیں سعودی معاشرے کوہدف بنایاتھاجس کے بعدسعودی عرب نے 24گھنٹوں میں ان افرادکوملک سے نکال دیااورٹورنٹومیںاپناسفارتخانہ بھی بندکردیااورتمام سفارتی، تجارتی وسیاسی تعلقات ختم کردیئے۔ 
سعودی عرب کے ہزاروں طلباء طالبات کو جوکینیڈا میں سعودی حکومت کے خرچ پرتعلیم یاکوئی تربیتی ڈگری یاڈپلومہ حاصل کررہے تھے ،انہیں فوری طورپر دوسرے ملکوں میں تعلیم مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اس کے علاوہ کینیڈاسے اسلحہ کی ایک بہت بڑی ڈیل کاسودا بھی منسوخ کردیاجس کے باعث کینیڈاکے تین ہزارسے زائد باشندے بیروزگارہو گئے جبکہ اسکالرشپ کے میدان میں بھی کینیڈاکوکئی ارب ڈالرکاخسارہ ہوا لیکن کینیڈانے اپنی روش کونہیں بدلااورانتقاماً زیادہ سرگرمی سے سعودی معاشرے کودرہم برہم کرنے کی مغربی ممالک کی مشترکہ ہم جوئی کرنے لگا۔خلیجی ممالک کے امورکے ماہرین کایہ کہناہے کہ مغربی ممالک کے نام نہادآزادی اورانسانی حقوق کے نام پرمعاشرتی نظام رکھنے والے مسلم ممالک کونشانہ بناتے ہیں اورانہیں دباؤ میں رکھنے کیلئے ہروقت عالمی سطح پرکوئی نہ کوئی ایشوبنائے رکھتے ہیں۔
    

 

تازہ ترین خبریں

ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے،شبلی فراز

ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے،شبلی فراز

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق

 پلوشہ خان کے گھرپرنامعلوم افرادکاحملہ

پلوشہ خان کے گھرپرنامعلوم افرادکاحملہ

ضمانت منظوری کے باوجود حمزہ شہباز رہا کیوں نہیں ہوئے؟

ضمانت منظوری کے باوجود حمزہ شہباز رہا کیوں نہیں ہوئے؟