03:11 pm
ایران تو اپنا ہے پھر دھمکیاں کیوں؟

ایران تو اپنا ہے پھر دھمکیاں کیوں؟

03:11 pm

جہاں تک مقبوضہ کشمیر کی بات ہے تو اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں آچکی ہیں اور کشمیر میں ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا پاکستان کا حق ہے‘ ویسے تو برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے ایران کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر اور بھارت کے اندر بے گناہ مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند ہندوئوں کے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے۔
 
اوصاف کی خبر کے مطابق ایران بھی بھارت کی بولی بولنے لگا‘ پاسداران انقلاب پر خودکش حملے کے بعد پاکستان کو جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے تہران میں پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا‘ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے الزام عائد  کیا کہ پاسداران پر حالیہ خودکش حملے کے ذمہ داران کی پشت پناہی پاکستان کی سیکورٹی فورسز کرتی ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ایران میں انقلاب کے مخالفین اور اسلام کے دشمنوں کو پناہ دیتی ہے‘ ایران جانتا ہے کہ یہ حملہ آور کہاں ہیں؟ اگر پاکستان اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے‘ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشماراج سے بات ہوگئی ہے اور یہ طے ہوا ہے کہ بہت ہوگیا خطے میں دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
ایران کی پاکستان کو دھمکی جچتی نہیں... پاکستان کے حکمران ہمیشہ ایران کی محبت میں گرفتار  رہے ہیں‘ موجودہ وزیراعظم عمران خان ہوں یا ان کی کابینہ میں علی زیدی جیسے کئی وزراء ایران سے ان کی گاڑی چھنتی ہے‘ ہمارے میڈیا میں مضبوط ترین ایرانی لابی پائی جاتی ہے‘ کیا یہ اچھا نہ ہوتا کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کو اگر کوئی شکوہ تھا تو وہ بجائے دھمکی آمیز لب و لہجہ اختیار کرنے کے پاکستانی حکام سے بات کرلیتے؟ ایران کے نائب وزیر خارجہ بھارتی وزیرخارجہ سشماراج سے بات کرنے کی بجائے اگر پاکستانی وزیر خارجہ سے بات کرلیتے تو کتنا اچھا ہوتا؟
 ایران ایک خودمختار ملک ہے اسے حق حاصل ہے کہ وہ بھارت سمیت جس ملک سے چاہے تعلقات قائم کرے لیکن جس پاکستان کے حکمرانوں‘ سیاست دانوں اور میڈیا نے ہمیشہ ایران سے دوستی کا دم بھرا‘ کم از کم اس پاکستان کو دھمکیاں تو نہ دے‘ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تو کہہ رہے ہیں کہ ’’اگر ایران کے پاس زاہدان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں تو وہ فراہم کرے‘ پاکستان‘ تہران سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہے‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بار‘ بار اس عزم کو بھی دہرا رہے ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ دہشتگردی کبھی بھی ہماری پالیسی نہیں رہی... انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں اور ہم اپنے ہمسائے کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
ایران کی دھمکیوں کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے لب ولہجے میں تو شہد گھلا ہوا لگ رہا ہے...کم از کم ایران کے حکمرانوں کو اب ہی احساس کرلینا چاہیے کہ پاکستان‘ ایران کے ساتھ ہر قیمت  پر دوستی بحال رکھنا چاہتا ہے‘ جو ملک ہر قیمت پر ’’دوستی‘‘ بحال رکھنے کے موڈ میں ہو اسے دھمکیاںدینا بہرحال لمحہ فکریہ ہے‘ یہ تو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان پر الزام تعجب خیز ہے‘ وزراء خارجہ کی سطح پر ایسی الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے‘ ہم سب کو دہشتگردوں کے مقابلے میں سخت موقف اپنانا پڑے گا... سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا  یہ حیران کن ہے کہ ایران خود دہشت گردی برآمد کرتا ہے‘ ایران‘ یمن‘ شام اور دیگر ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے‘‘ ویسے اگر جان کی امان پائوں تو یہ سوال اٹھانا میرا حق ہے کہ کیا پاکستان‘ یمن‘ شام‘ عراق وغیرہ میں جاری جنگوں یا فسادات میں کبھی بھی شامل رہا؟ یا اس حوالے سے کبھی کسی نے پاکستان کے کردار پر انگلی اٹھائی؟ ہرگز نہیں‘ کیوں؟ شاید اس لئے کہ پاکستان کے حکمرانوں کا نہ  تو انقلاب برآمد کرنا شوق رہا اور نہ ہی فقہ یا مسلک  کو پرموٹ کرنے کے لئے دوسرے ممالک میں مداخلت کرنا ترجیح رہا۔
ایران کی حکومت‘ دہشت گرد نریندر مودی سے سوال کرے کہ گائے کو ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں کو قتل کرنا‘ بھارتی یونیورسٹیوں کے دروازے مسلمان کشمیری طلباء پر بند کر دینا‘ بابری مسجد کو شہید کرکے وہاں زور زبردستی ہندو مندر تعمیر کرنے کی کوشش کرنا‘ پلوامہ حملے کی آڑ میں جموں سے لے کر اترکھنڈ‘ ہریانہ اور راجستھان تک بے گناہ مسلمانوں کی جان و مال پر حملے کرنا یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اگر ایران بھی پاکستان کے ساتھ ملکر بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرے تو ممکن ہے کہ اس سے مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کا بندوبست ہوسکے۔
کیا ایران اس بات سے ناواقف ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج شیعہ‘ سنی کی تمیز کئے بغیر صرف کلمہ طیبہ کی بنیاد پر آزادی کا حق مانگنے والوں کا قتل عام کر رہی ہے؟
کیا ایران کے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ امام خمینی کے نام لیوا جب دس محرم کو سرینگر میں تعزئیے کا جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو بھارتی فوج ان پر درندوں کی طرح ٹوٹ پڑتی ہے؟ اس بہیمانہ بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ایرانی حکام کی اولین  ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اس دہشتگردی سے باز رکھنے کی کوشش کرتے‘ پاکستان تو خود کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے...دہشت گردی کی جنگ میں 70ہزار پاکستانی اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں‘ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کا سو ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے‘ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پاکستان کو دھمکیاں دینا سمجھ سے بالاتر ہے‘ میں چاہ بہار کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے والے ’’را‘‘ کے دہشت گرد کلبھوشن یادو کی مثال پیش کرکے کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا‘ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ایران اور پاکستان پرانی باتوں پر مٹی ڈال کر آگے بڑھیں‘ لیکن اگر اسلام آباد میں موجود ایرانی سفیر‘ سعودی عرب کی قیادت میں اکتالیس رکنی مسلم ممالک کے دہشتگردی کے خلاف بننے والے اسلامی اتحاد کو تماشا قرار دیں گے تو پھر یہ سوال اٹھانا ہمارا حق ہے کہ بھارت کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے نام پر خطے میں کون سا نیا تماشا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل