02:47 pm
پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش

پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش

02:47 pm

پلوامہ میں بھارت کا اپنا بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف لیکن یہ کہاں پر استعمال ہونا تھا؟ بھارتی کمانڈر نے اعتراف کرلیابھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں بھارت کا ہی بارود استعمال کیا گیا.حملے میں ساڑھے سات سو پائونڈ بارود استعمال کیا گیا.بھارتی جنرل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ ممکن نہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں بارود در اندازی کرکے اتنی دور لایا جاسکے، ان کی رائے میں جموں شاہراہ کو چوڑا کرنے کے لئے پہاڑوں کو اڑانے کی غرض سے بارود جمع کیا گیا تھا اور دھماکے کے لیے یہی استعمال کیا گیا، یہ وہی شاہراہ ہے جہاں حملہ ہوا جبکہ اس کے چھ کلومیٹر دور حملہ آور کا گھر ہے۔ اس حملے نے مزید سوالات اٹھادئیے ہیں کہ مودی کی کشمیر میں سخت گیر پالیسی کس قدر کامیاب ہے۔ بھارت کی تقریبا ڈھائی لاکھ فوج کشمیر میں تعینات ہے. فوج کی اس قدر زیادہ تعیناتی سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے. جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی کے پروفیسر ہیپی مون جیکب کے مطابق 2013 میں مودی کے آنے سے پہلے چند ایک کشمیری شورش کا حصہ تھے، اب صرف اسلامی مدرسوں کے طلبا نہیں بلکہ انجینئرنگ جامعات سے فارغ التحصیل اور ملازمت پیشہ نوجوان تحریک آزادی کا حصہ ہیں۔
اس وقت کشمیر کے حوالے سے کچھ ایشوز ہیں جن پر بات کرنی ہے۔آپ کے علم میں ہے کہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر کار بم حملہ ہوا جس میں اخباری اطلاعات کے مطابق 40پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 20کے قریب زخمی ہوئے۔کشمیر ی ایک طویل عرصے سے مزاحمت کی تحریک چلارہے تھے۔وہ خود کسی کو نہیں مارتے تھے۔البتہ بڑے بڑے جلوس نکالتے تھے ۔ان پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز چلائی جارہی تھیں  اوران پر لاٹھی چارج کیا جاتا رہاہے اور طرح طرح کے مظالم روا رکھے جاتے ہیں ۔ان کی کوشش یہ ہے کہ کشمیر ی جوابی طور پر ہتھیار اٹھالیں۔لیکن الحمد للہ کشمیریوں نے استقامت کے ساتھ سب کچھ جھیلتے رہے۔ پلوامہ میں جو کچھ ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کسی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔بھارتی حکومت کا منصوبہ یہ تھا کہ اس کا الزام پاکستان پر ڈالا جائے گا۔لہٰذا اس کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے اس سانحے کا الزام پاکستان پر لگانا شروع کردیا ہے ۔جبکہ دوسری طرف صورت یہ ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی حلقے اس بات سے واقف ہیں کہ خطے میں بھارت کی اہمیت کم ہوتی چلی جارہی ہے۔ جبکہ پاکستان جیوپولیٹکس کے حوالے سے ایسی کیفیت میں ہے کہ اس کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔
امریکہ اور طالبان کا اگلا دور بھی پاکستان میںمتوقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب کے ولی عہد کا بھی پاکستان میں شروع ہوچکا ہے۔سی پیک میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔یہاں تک کہ روس بھی پاکستان کے ساتھ دفاع اور دیگر معاہدے کررہا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ علاقے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آئند ہ الیکشن  اور علاقائی سطح پر اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے  مظلومیت کا کارڈ استعمال کرنا چاہتی ہے ۔لہٰذا خود ہی ایک حملہ کرواکر اور اس کا الزام پاکستان پر دھر کر دنیا کی ہمدردیاں حاصل کرنا اس کا مقصد ہے۔
بہرحال حقیقت یہ ہے کہ اگر پاکستان میں صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم ہوچکی ہوتی تو بھارت کو کبھی اس قسم کی حرکتوںکی ہمت نہ ہوتی کہ وہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور بھارتی مسلمانوں پر جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی جراء ت نہ ہوتی اور نہ اس قسم کے حملے خود کرواکر پاکستان پر الزام دھرسکتا۔ہم خود کمزور ہیں جس کی وجہ سے بھارت کو یہ مواقع مل رہے ہیں ۔ہم کمزور اس لئے ہیں کہ ہم نے اللہ اور اس کے دین کے ساتھ بیوفائی کررکھی ہے لہٰذا اس کی نصرت و تائید ہمارے ساتھ نہیں بلکہ اللہ ہی کی بتائی ہوئی سنت کے مطابق آج ہم ذلت و رسوائی کے عذاب میں مبتلا کردئیے گئے ہیں۔
دوسرا ایشو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دو روزہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔یہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ مختلف امور میں دونوں ممالک میں تعاون میں اضافہ ہورہا ہے۔ درحقیقت وقت کی ضرورت یہ ہے کہ روئے ارضی پر موجود تمام 58مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں دنیا پرستی اور تعیش کی روش چھوڑکر امت واحدہ کی صورت اختیار کریں تاکہ دشمنان اسلام کی مسلمانوں کے خلاف ہم منہ توڑ جواب دے سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

 

تازہ ترین خبریں

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

نوکری ختم ۔۔۔گیم اوور ۔۔۔حفیظ شیخ کب تک پاکستان چھوڑنےوالے ہیں؟ نیا وزیرخزانہ کون ہوگا؟ بڑ ادعویٰ

نوکری ختم ۔۔۔گیم اوور ۔۔۔حفیظ شیخ کب تک پاکستان چھوڑنےوالے ہیں؟ نیا وزیرخزانہ کون ہوگا؟ بڑ ادعویٰ

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات،عامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی

سینیٹ انتخابات،عامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی