02:50 pm
نیاٹرائی اینگل!

نیاٹرائی اینگل!

02:50 pm

یہودی نژاد ہنری کسینجرکے ترتیب دیئے ہوئے ورلڈآرڈرکے نصاب کے مطابق عرب بہارکے نام پرصرف سنی عرب ممالک کوایک خاص مقصدکے تحت بربادیاانتہائی کمزورکردیا گیااوراب باقی ماندہ ممالک کومالی وعسکری طورپرکمزورکرنے کی سازشیں جاری ہیں لیکن جانتے بوجھتے اگرشکارصیادسے دوستی کرلے توپھراسے پھڑپھڑانے کی بھی اجازت نہیں ملتی۔ مشرقِ وسطیٰ کے امورپرگہری نظررکھنے والے ایک اہم ادارے نے انکشاف کیاہے کہ شام میں ترکی کے کردارکوختم کرنے کیلئے اسرائیل اورعرب ممالک کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوگیاہے۔شام سے امریکی انخلاء کے اعلان کے بعداسرائیل،متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اورمصرکے درمیان انٹیلی جنس سطح پراعلیٰ عہدیداروں کی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔چاروں ممالک نے شام میں صدربشارالاسدکی حمایت اورانہیں مضبوط کرنے پراتفاق کرلیاہے جبکہ شام کے کشیدگی کے علاقوں میں ترکی کیلئے خطرہ بننے والے کردعسکری گروپوں کی خفیہ مددوحمایت پربھی اتفاق ہواہے،حلب اورادلب کے معاملے پربطورخاص اسرائیل اورعرب ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔
 
الجزیرہ کے مطابق گزشتہ ماہ متحدہ امارات کادمشق میں سفارتخانہ کھولنااس بات کاکھلاثبوت ہے کہ امارات شام میں تعمیرنوکے نام پرانٹیلی جنس بنیادوں پرکھیل کھیلنے کافیصلہ کرچکاہے۔خیال رہے کہ دسمبرمیں سوڈانی صدر عمرالبشیرنے دمشق کادورہ کیاتھاجبکہ ماہِ رواں میں موریطانیہ کے صدربھی دمشق کادورہ کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب اورامارات کے شامی کردوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کی کوششیں بھی جاری ہیں ۔سعودی عرب کے عراقی کردوں کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات ہیں اوریہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کاقونصل خانہ بصرہ کی بجائے کردستان کے شہرربیل میں ہے۔الجزیرہ کے مطابق خطے میں نیااتحادترکی کے خلاف بن رہاہے جس سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندکردبغاوتی تحریک کوہوادی جائے گی۔
تجزیہ نگاروں نے سعودی عرب،امارات اور اسرائیل کواس حوالے سے نیاٹرائی اینگل قراردیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مارچ2011ء میں شام کی بشارالاسدحکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اورشام کی عرب اتحادکی رکنیت معطل کرنے کااعلان کیاگیاتھالیکن اب ان ممالک نے شام کوایک بار پھر عرب لیگ میں واپس لانے کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی ہے۔شام میں سیاسی عمل کی پیش رفت اور موجودہ خانہ جنگی کاخاتمہ دمشق کی عرب لیگ میں واپسی ممکن بناسکتاہے اورشام میں نئے دستور کی تدوین سے بہت سے حل طلب مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔نئے دستور کی تدوین کے ذریعے حکومت کی تشکیل کاطریقہ کار پارلیمنٹ  اورانتخابات جیسے اقدامات اہمیت کے حامل ہیں۔دوسری طرف ترکی اورقطرکے درمیان متنازعہ سولہ صفحات پرمشتمل عسکری سمجھوتہ ہوگیاہے اوراس خفیہ معاہدے کے تحت ترکی اپنے ہزاروں فوجیوں کوقطرکی سرزمین پرتعینات کرے گا۔
 ویڈش ویب سائیٹ’’نور ڈیک مانیٹر‘‘کے مطابق اس معاہدے کی ایک شرط یہ ہے کہ قطر اپنی فضا اور سمندر کو ترکی کے صدر اردگان کو خلیجی خطے میں اپنے نظریات کی ترویج کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔ علاہ ازیں ترک صدر کے ذاتی اور شخصی اہداف مفادات کو یقینی بنانے میں دوحہ مدد فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کے تحت نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود کسی بھی کارروائی میں ترکی اپنی فوج کو بھی استعمال کرسکے گا۔رپورٹ کے مطابق قطر اور ترکی کے درمیان طے پائے معاہدے کے کئی خطرناک پہلو ہیں۔ خطے میں کسی بھی کشیدگی کی صورت میں ترکی خواہ مخواہ جنگ میں الجھ سکتا ہے جس کا ترکی کے مفادات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے فوجی سمجھوتے میں بات دوطرفہ فوجی مشقوں میں شراکت تک محدود نہیں بلکہ ’’عملی کارروائی‘‘کی شق شامل کی گئی ہے۔ اس طرح صدر اردگان بیرون ملک کسی بھی آپریشن میں فوج بھیج سکتے ہیں۔ 
ترکی اور قطر کے درمیان یہ دفاعی سمجھوتہ دو سال قبل طے پایا۔ 2017 ء کو ترک پارلیمنٹ نے اس کی توثیق اور وسیع کی۔ دراصل ترکی نے قطر کے ساتھ دفاعی سمجھوتہ کرکے سعودی عرب ،امارات اور خطے کے دوسرے ممالک کو یہ پیغام دیا تھا کہ انقرہ اپنے اتحادی قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترکی اور قطر میں طے پائے دفاعی معاہدے کو ’’مملکت قطر میں جمہوریہ ترکی کو اپنی مسلح افواج تعینات کرنے کی اجازت‘‘کا عنوان دیا گیا۔28اپریل 2016ء کو دوحہ میں دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا آرٹیکل 4 زیادہ پراسرار ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر اردگان کو اپنے ملک کی پارلیمنٹ سے بیرون ملک کسی بھی مشن پر فوج تعینات کرنے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ترک صدر ذاتی طورپر قطر میں اپنی فوج کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ کسی بھی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ ایسا کرنا خود ترکی کے اپنے دستور کے خلاف ہے اور ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔معاہدے کی اگلی شق میں قطر میں ترک فوج کی تعیناتی کا مقصد قطری فوج کی دفاعی شعبے میں تربیت، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت اور دوسرے ممالک میں مشترکہ آپریشنز میں حصہ لینا بتایا گیا ہے۔
9جون 2017 ء کو ترک پارلیمنٹ نے قطر میں ترک فوج کی تعیناتی کی توثیق کی۔ اس توثیق میں قطر میں فوج کی تعیناتی کی مدت کا کوئی تعین نہیں کیا گیا۔ ترک فوج قطر میں کب تک رہے گی اور اس کی تعداد کیا ہوگی،یہ سب کچھ صدر اردگان پر چھوڑ دیاگیا ہے۔ معاہدے کے آرٹیکل 17 میں قطر میں ترک فوج کی تعیناتی کا ابتدائی عرصہ 10 سال رکھا گیا ہے۔ یہ عرصہ  ختم ہونے کے بعد اس میں پانچ سال کی توسیع کی جاسکتی ہے اور یہ توسیع بار بار کرنے کیلئے ترکی کو اختیار دیا گیا ہے۔معاہدے میں یہ واضح نہیں کہ آیا قطر میں کتنی ترک فوج تعینات ہوگی۔ معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ ترکی قطر کواپنے دفاع کیلئے جس طرح کی دفاعی ضرورت ہوگی مہیا کرے گا۔ ترکی کی جانب سے قطر کو فضائی، بری اور نیول فورس کے دستے مہیا کیے جائیں گے۔سویڈش ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق قطر اور ترکی کے درمیان طے پایا معاہدہ ان کی دفاعی ضروریات سے زیادہ ان کے خطے میں مشترکہ مقاصد کے تحفظ کیلئے ہونیوالی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔گویامستقبل میں مسلمانوں کوباہم دست وگریباں کرنے کیلئے یہودی نژادہنری کسینجرایک نئے ’’لارنس آف عریبیا‘‘ کا کردار اداکررہاہے۔ کیاہمارے مسلم حکمرانوں کواس خوفناک سازش کاادراک ہے؟

   


 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری