02:55 pm
سندھ اسمبلی کے سپیکر کی گرفتاری

سندھ اسمبلی کے سپیکر کی گرفتاری

02:55 pm

٭سندھ اسمبلی کے سپیکر کی گرفتاری ، نیا فیصلہ !O..سعودی ولی عہد کاپاکستان کے بارے میں اعلامیہ واپس کرایا جائے، بھارتی کانگریس کامطالبہ !O..جے پور جیل میں پاکستانی قیدیوں کا قتل !O..جھوٹی گواہی پر عمر قید ہوسکتی ہے: چیف جسٹس !O..سعودی عرب سے قیدی واپس آنے لگے !O..بھارت کے بھی 8½سوقیدی رہا !O..ساہیوال سانحہ ، کوئی پیش رفت نہیں !O..بلوچستان میں طوفانی بارشیں !O.. شہبازشریف کے باہر جانے پر پابندی !O..
 
٭نیا واقعہ، سندھ اسمبلی کے سپیکر سراج درانی کی گرفتاری نے کراچی میں ہل چل مچاد ی ہے۔ نیب والوں نے انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ الزام کہ اثاثے آمدنی سے بہت زیادہ تھے! نیب نے کراچی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا، لیڈی تفتیش کار بھی ساتھ تھیں۔نیب نے چھاپہ کے ساتھ گھر کو سیل کردیا ۔ کسی کو اندر یا باہر آنے جانے نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے مطابق سات گھنٹے تک گھر کے اندر چھان بین، اہلیہ ، پانچ بیٹوں ، پانچ بیٹیوں سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ جاتے وقت نیب کا عملہ کروڑوںمالیت کی آٹھ قیمتی گاڑیاں، لیپ ٹاپ اور بہت سارے کارڈ بھی لے گیا۔ اس کارروائی پر بیک وقت پاکستان میں آصف زرداری اور لندن میں بلاول زرداری نے پریس کانفرنسوں پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔ نیب والے کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں گرفتاری مشکل ہورہی تھی، اس لیے اسلام آباد میں کارروائی کی گئی۔ آصف زرداری ،بلاول اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا سیدھا موقف ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ڈوب گئی ہے۔ یہ جمہوریت بھی عجیب چیز ہے، کوئی بھی سیاسی کارکن پکڑا جائے تو فوراً ڈوب جاتی ہے مگر پھر نکل آتی ہے۔ اپوزیشن کا کوئی شخص کتنی ہی بھاری کرپشن پر پکڑا جائے تو وہ سیاسی انتقام ہوتاہے، حکومت کا کوئی کارندہ قابو میں آجائے تو واویلا ہونے لگتا ہے کہ نیب کے قانون کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سراج درانی پچھلے پانچ برس سندھ اسمبلی کے سپیکر رہے۔اس سے پہلے پانچ سال وزیر رہے۔ نیب نے ان کی ’کرپشن‘ کی وضاحت نہیں کی۔ ظاہر ہے ایسے ہی شوقیہ کارروائی تو نہیںکی ہوگی۔ مجھے صرف ایک خیال آرہاہے، کروڑوں کی آٹھ گاڑیاں، گویا خاندان کے تقریباً ہر شخص کے پاس ایک گاڑی! آٹھ بڑی گاڑیاں رکھنے کے لیے بھی کم ازکم دس مرلے زمین چاہیے! سراج درانی شکار پور کے بڑے زمیندار ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ حیدر آباد ڈسٹرکٹ میں انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردینے کے لیے رٹ درخواست بھی دائر کردی گئی ہے! ان پر آمدنی سے زائد اثاثے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تقرریوں کے متعدد الزامات ہیں ۔ایک خبر یہ ہے کہ ایسی بہت سی اور اہم گرفتاریاں بھی ہورہی ہیں۔
٭دوسری خبر اہم اوردلچسپ ہے۔ دنیا بھر میں غیر ملکی سربراہوں کے استقبال کا طریقہ تبدیل ہو چکا ہے۔ پہلے ملک کے حکمران ہوائی اڈوں پر جاکر غیر ملکی سربراہوں کا استقبال کیا کرتے تھے۔ اب یہ طریقہ تبدیل ہو چکا ہے۔ ہوائی اڈے پر کوئی اہم وزیر بیرونی مہمانوں کا خیرمقدم کرتاہے اور اصل استقبالیہ ایوان صدر یا وزیراعظم ہاؤس میں ہوتاہے۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہوتاہے تاہم سعودی ولی عہد کے خیر مقدم کے لیے وزیراعظم عمران خان خود ہوائی اڈے پر چلے گئے۔ یہ غیر معمولی بات بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مسئلہ بن گئی۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد بھارت گئے۔ ان کا پاکستان جیسااعلیٰ استقبال مجبوری بن گیا اور بھارتی وزیراعظم کو بھی ہوائی اڈے پر آنا پڑا، اس پر بھارتی حلقوں میں شور مچ رہاہے کہ بھارت کی توہین ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس نے نریندر مودی کے سخت لتّے لئے ہیں۔ کانگریس کے مرکزی ترجمان آنند شرما اور رندیپ سرج وال نے بھارتی وزیراعظم سے سوا ل کیا ہے کہ ’’سعودی ولی عہد پاکستان کو20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دے گیا، تمہیں کیادے گیا؟ سعودی عرب و بھارت کے اعلامیہ میں مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار نہیں دیاگیا کیوں؟ اس اعلامیہ میں پلوامہ وغیرہ کی دہشت گردی میں کسی جگہ پاکستان کانام نہیں لیاگیا!تم ہوائی اڈے پر کیوں گئے؟ سعودی ولی عہد کا منہ کیوں چُوما! اسے جپھی کیوں ڈالی؟‘‘اس سلسلے میں یہ خبر بھی اہم ہے کہ دہلی میں ایک بھارتی خاتون صحافی نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بار بار کہا کہ پلوامہ میں پاکستان کی ’دہشت گردی‘ کے بارے میں تبصرہ کریں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان کی دہشت گردی کا کوئی ثبوت ہی نہیں، ہم کیسے اور کیوں اس پر الزام لگائیں!
٭ایک بات: بھارتی حکومت نے اشتعال میں پاکستان کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ویزے بند کردیئے! پاکستانیوں کو48 گھنٹے میں بھارت سے نکل جانے کا حکم وغیرہ وغیرہ! ایک اہم خبر یہ کہ پاکستان کے ساتھ تجارت خاص طورپر ٹماٹر وں ، سبزیوں کی برآمداور سیمنٹ وغیرہ کی درآمد بند کردی ہے۔ اس کا پاکستان پر تو یہ اثر ہوا کہ ٹماٹر مہنگے ہوگئے مگر خود بھارتی کسانوں اور تاجروں پر جو بیت رہی ہے اس کا حال یہ ہے کہ بھارتی پنجاب سے روزانہ سینکڑوں من ٹماٹر اور دوسری سبزیاں واہگہ کے راستے پاکستان آتی تھیں۔ یہ تجارت بند ہو جانے سے سبزیاں پیدا کرنے والے ہزاروں بھارتی کسان سخت پریشانی کاشکا ر ہونے لگے ہیں۔ ان کے کھیتوں میں ہزاروں من ٹماٹر کے ڈھیر لگ گئے۔ ٹماٹر جلد ہی نرم ہوکر ضائع ہوجاتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان سے روزانہ سینکڑوں من سیمنٹ، جپسم، مصالحے اور دوسری اشیا بھارت جاتی تھیں، ان کی سپلائی رک جانے سے بھارت کے سینکڑوں تاجروں کا کاروبار اور تعمیراتی منصوبوں کاکام رک گیا ہے۔ میں جب بھی بھارت گیا، وہاں کسانوں کو سخت بدحال دیکھا۔ حیدرآباد دکن میں مجھے وہاں ایک زمیندار نے بتایا کہ اس علاقے میں کسانوں کی خودکشیاں عام ہوگئی ہیں۔ 
٭پلوامہ کے واقعہ کے بعد پورے ہندوستان میں مسلمانوں سے جو سلوک کیاجارہاہے اس کی داستانیں عام ہورہی ہیں۔ جے پور کی جیل میں ایک پاکستانی قیدی کو جس بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا اس پر مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی چہیتی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی چیخ پڑی کہ کشمیریوں پر اس لیے ظلم ہورہاہے کہ وہ مسلمان ہیں۔
٭سعودی عرب میں رہا ہونے والے پاکستانی قیدی واپس آنا شروع ہوگئے۔ ان کے آنے پر ان کے عزیزو اقارب کی جذباتی کیفیت کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ کل 2107 قیدیوں نے رہا ہونا ہے، پی آئی اے نے ان کی بلامعاوضہ واپسی کی پیش کش کردی ہے۔ ان لوگوں کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ سعودی جیلوں میں کیوں اورکیسے پہنچے! سعودی عرب میں25 لاکھ پاکستان باعزت کام کررہے ہیں، بدبخت ہیں وہ لوگ جو مقدس شہروں کے ملک میں جاکر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں!
٭ن لیگ کی طرف سے بار بار مطالبہ کیاجارہاہے کہ نواز شریف کوعلاج کے لیے لندن جانے دیاجائے اور ہوا یہ کہ شہبازشریف کے باہر جانے پر بھی پابندی لگ گئی ! ایک نہ شُد ، دو شُد ! ویسے کیا عجیب بات ہے کہ شریف خاندان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں! نواز شریف اور اہلیہ کا علاج لندن میں، شہبازشریف کا بار بار طبی معائنہ لندن میں اور ....اور حمزہ شریف کی اہلیہ کی زچگی بھی لندن میں! یہی حال، آصف زرداری کا! دبئی سے ادھر علاج ہی نہیںہوتا۔اب تو موصوف بھی باہرنہیں جاسکتے، پتہ نہیں ’علاج ‘ کہاں کراتے ہیں!
٭بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کے خلاف دو ریفرنس تیار! جنگلات کی1170 کنال اراضی اورمری میں سرکاری شاملات زمین پر قبضہ کا الزام!!

 

تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان