03:38 pm
پرنس محمد‘ پرویز مشرف نواز شریف اور لال ٹماٹر

پرنس محمد‘ پرویز مشرف نواز شریف اور لال ٹماٹر

03:38 pm

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے دوران مودی سرکاری نے سعودی وفد سے پاکستان کے خلاف بیان دلوانے کی بڑی کوشش کی مگر اسے اس کوشش میںمکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘ سعودی وزیر  خارجہ عادل الجبیر کا بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’’پلوامہ حملے میں ابھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تو کیسے پاکستان کی مذمت کریں؟سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ‘ سعودی عرب ‘ بھارت مشترکہ اعلامیہ میں پاک بھارت جامع مذاکرات کو شامل کروا کر پاکستان سے دوستی کاحق ادا کر دیا‘ بھارتی میڈیا کہ جو امیدیں لگائے بیٹھا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور نریندر مودی مل کر پاکستان کی مذمت کریں گے … سعودی ولی عہد نے ان کی ان سب امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔
 
وہ مخصوص گروہ کہ جوسعودی عرب اور ایران کے ساتھ برابری کے تعلقات کا پرچار کررہاہے … ان سے سوال ہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ بھارت کے ساتھ مل کر نام نہاد دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے خواہشمند ہیں جبکہ بھارت کی سرزمین پر تمام تر کوششوں کے باوجود بھارتی میڈیا اور دہشت گرد نریندر مودی‘ ولی عہد محمد سلمان‘ وزیر خارجہ عادل الجبیر کی زبان سے پاکستان کے خلاف ایک لفظ نکلوانے میں اگر کامیاب نہ ہوسکے تو یہ ثبوت ہے اس بات کہ پرنس محمد سلمان نے جو پاکستان کا سفیر ہونے کا دعویٰ کیا تھا وہ اپنے اس دعوے میں سچے ثابت ہوئے۔
پرنس محمد بن سلمان تو فی سبیل اللہ پاکستان کے سفیر ہیں‘ ذرا پاکستان کے تین دفعہ وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کی ’’پاکستانیت‘‘ کو بھی ’’داد‘‘ دیں کہ جن کے ایک بیان کو بھارتی وکیل نے کلبھوشن کیس میں پاکستان کے خلاف عالمی عدالت میں پیش کیا … صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ رسوا کن ڈکٹیٹر پرویز مشرف بھی بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں نواز شریف کے ساتھ متحد نظر آتے ہیں ‘ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ ’’ہوسکتا ہے کہ جیش محمد پلوامہ حملہ میں ملوث ہو‘ لیکن اس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں … اس میں کوئی شک نہیں کہ پلوامہ ایک خوفناک واقعہ تھا ‘ جیش محمد کے سربراہ سے مجھے کوئی ہمدردی نہیں کیونکہ اس نے مجھے بھی قتل کروانے کی کوشش کی تھی۔‘‘
کیا پرویز مشرف اور نواز شریف سعودی پرنس محمد سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کی پاکستان دوستی کی گرد راہ کو بھی پاسکتے ہیں؟ پرویز مشرف کے  انٹرویو کے بعد اس خاکسار نے دائیں بائیں اپنے ذرائع سے تحقیقات کیں کہ کیا واقعی مولانا مسعودازہر نے کبھی پرویز مشرف کو قتل کروانے کی کوشش کی تھی تو ذمہ ذرائع نے اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سوالات اٹھائے کہ پرویز مشرف آٹھ دس سال ایک ڈکٹیٹر کی حیثیت سے اقتدار پر قابض رہے انہوں نے اپنے قتل کروانے کی مسعود ازہر کے خلاف پاکستان کے کسی بھی تھانے میں کوئی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کروائی؟ یاپاکستان کی کسی عدالت میں بھی ان کے خلاف استغاثہ  دائر کیوں نہ کیا؟
مولانامسعود ازہر کے خلاف بھارت کی ہاں میں ہاں ملاکر پرویز مشرف کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ اس وقت کہ جب بھارت کی حکومت‘ فوج میڈیا حتیٰ کہ بھارتی فنکاروں سے لے کر کھلاڑیوں تک پاکستان کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ نظر آتے ہیں پرویز مشرف کی طرف سے اس قسم کے متنازعہ بیانات کا فائدہ کس کو ہوگا؟
انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر  نے بھی پلوامے حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیریوں پر ہونے والے ہندو انتہا پسندوں کے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کہاہے کہ وہ نسلی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگرہ کے ہوٹلوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری سیاحوں کودور رکھا جائے‘ بھارتی وزیر نے گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا کہ  ہم پاکستان کے تین دریائوں کا پانی روک لیں گے‘ بھارت کے جنگی جنون کا جنازہ سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کانجو نے یہ کہہ کر نکالنے کی کوشش کی ہے کہ ’’پاکستان سے بدلہ لینے کی باتیں ہو رہی ہیں‘ پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہ سمجھا جائے‘ پاکستان کی فوج تیار ہے … لائن آف کنٹرول کراس کی تو منہ توڑ جواب  ملے گا‘ بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  بھارتی سیاست دانوں نے کشمیر پر عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے‘ یہ حقیقت ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے خلاف کھڑے ہیں‘ نہتے کشمیریوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔
سابق بھارتی چیف جسٹس نے دہشت گرد نریندر مودی اور ہندو انتہا پسندوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ  میں بھی کشمیری ہوں مجھ پر حملہ کرو تمہاری بہادری نکال دوں گا‘‘ اگر نریندر مودی‘ جنرل بپن راوت‘ راجناتھ سنگھ‘ سشما سوراج یا کسی اور بھارتی سورما میں ہمت ہے تو اسے چاہیے کہ وہ چیف جسٹس (ر) مرکنڈے کانجو پر حملہ کرکے دیکھتے؟مجھے یقین ہے کہ یہ سارے سومناتی بندر بزدل ہیں کبھی بھی ’’مرکنڈے‘‘ پر حملہ نہیں کریں گے‘ سومنات کے یہ بندر صرف نہتی عوام پر ہی حملے کرسکتے ہیں … یہ کشمیر کے معصوم بچوں ‘ مظلوم عورتوں اور کمزور بوڑھوں پر ہی حملے کرسکتے ہیں۔
بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتے نہیں  تھکتا مگر عادل ڈار  جیسے فدائی بھارتی انگ انگ توڑنے پر تیار ہیں‘ اس میں پاکستا ن کا نہیں خود بھارت کے حکمرانوں کا اپنا قصور ہے؟ نریندر مودی بتائے کہ بھارتی (ر) چیف جسٹس ’’مرکنڈے‘‘ کے پیچھے بھی ’’پاکستان‘‘ کا ہاتھ ہے ؟ کیا مرکنڈے کانجو کا تعلق بھی جیش محمد سے ہے؟ شرم آنی چاہیے ان بھارتی سورمائوں کو کہ جو بے گناہ کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھاتے ہیں ان کے مظالم کے ردعمل میں جب کشمیری مزاحمت کرتے ہیں تو وہ اس کا الزام پاکستان کے سرتھوپ دیتے ہیں‘ گزشتہ روز پشاور کے تاجروں نے ’’لال ٹماٹر‘‘ سڑکوں پر پھینک کر بھارت کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی کہ بھاڑ میں جائیں تمہارے لال ٹماٹر‘ تم اگر پاکستان پر حملہ کرو گے تو پھر گندے ٹماٹروں کی طرح تمہارے لال لہو سے زمین کو سیراب کر دیں گے۔(ان شاء اللہ)

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے