03:40 pm
بھارت کو سخت انتباہ

بھارت کو سخت انتباہ

03:40 pm

٭بھارتی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بھارتی فوج کو پاکستان پر حملوں کے آزادانہ اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ یہ اعلان نیا نہیں تھا۔ دو سال پہلے مقبوضہ کشمیر میں اوڑی کے مقام پر خودکش حملے کے بعد بھی یہ اعلان کیاگیا تھا جب کہ بھارتی فوج کئی برسوں سے کسی اجازت کے بغیر خود ہی ہر قسم کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ عملی طورپر پاکستان میں بھی فوج سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا فوری جواب دیتی ہے۔ تاہم پاکستانی افواج کو بھارت سے نمٹنے کے لیے کھلے اختیارات کا باقاعدہ اعلان پہلی بارہواہے۔ اس سے بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ وہاں کاسنجیدہ طبقہ مودی کو خطرناک نتائج کاانتباہ کر رہاہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور چین نے دونوں ملکوں کے تحمل سے کام لینے کامشورہ دیا ہے۔ بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہوش میں ر ہو، پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، اس وقت پوری طرح تیار ہے ، اس کے خلاف سرجیکل سٹرائیک انتہائی خطرناک اور بھارت کے لیے تباہ کن ہوگا۔ مرکنڈے کے مطابق سرجیکل سٹرائیک یہ ہے کہ کسی گھر میں سوئے ہوئے شخص کو چپت مار کر جاگ جاؤں، مگر پاکستان جاگ رہاہے اور پوری طرح تیار ہے۔ بھارتی جج نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی حماقتوں سے پورے کشمیر کو اپنے خلاف کرلیا ہے۔ 
 
٭مقبوضہ کشمیر میں غداروں کی نسل میں ایک اوراضافہ، بھارتی حکومتی حلقوں نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو غدار قرار دے دیا ہے ۔ محبوبہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی کے ساتھ اس کی چہیتی اتحادی وزیراعلیٰ تھی اورکشمیریوں کے خلاف اس کی ہر کارروائی میں شریک رہی۔ کشمیریوں کا ردعمل زیادہ ہوا تو وزارت اعلیٰ سے الگ ہوناپڑااور مطالبہ شروع کردیا کہ پاکستان سے مذاکرات کرکے کشمیر میں امن قائم کیاجائے۔ اب اس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی بات کرنے والے جاہل ہیں۔ اس پر اسے غداری کا تمغہ عطا ہوگیا جو اس سے پہلے اس کے والد سابق وزیراعلیٰ مفتی سعید، شیخ عبداللہ، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو بھی عطا ہو چکا ہے۔ یہ سارے لوگ پہلے بھارتی حکمرانوں کے حاشیہ بردار بنے رہے، پھر کشمیریوں کے حامی بننے کی کوشش کیں مگر کشمیری عوام نے انہیں معاف نہ کیا!محبوبہ مفتی چند سال قبل بطور وزیراعلیٰ لاہور آئی۔ بہت اونچی اڑ رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کیا ہے؟ کہنے لگی کہ صرف اورصرف یہ کہ پاکستان اور بھارت میں تجارت بڑھائی جائے، کوئی دوسرا حل نہیں!
٭بدقسمتی ملک کی، نواز شریف نام کے ایک سابق وزیراعظم کا ایک بیان عالمی عدالت میں زیر سماعت ’’کل بھوشن کیس ‘‘میں بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف دلیل اور ثبوت کے طورپر دیا۔نواز شریف نے اپنی حکمرانی کے طویل دور میں کبھی کل بھوشن کا نام بھی نہیں لیا، صرف پچھلے دنوں ایک بارمعمولی انداز میں اسے جاسوس کہا!اس کے برعکس کراچی کے اخبار کو واضح انٹرویو دیا کہ پاکستانی اور بھارتی رہن سہن وغیرہ کے لحاظ سے ایک ہی قوم ہیں، بیچ میں صرف ایک سرحدی لکیر ہے۔ ایک بہت خطرناک بیان اسمبلی میں دیا اس میں ممبئی حملے میں پھانسی پانے والے ملزم’قصاب‘ کو پاکستانی باشندہ تسلیم کیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان سے چند افراد کو ممبئی جاکر آگ لگانے اور سینکڑوں افراد کو جلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عالمی عدالت میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کے اس بیان کو پیش کرتے ہوئے دلیل دی کہ اس میں پاکستان کےوزیراعظم نے خود پاکستان کو دہشت گرد تسلیم کیاہے! انا للہ واناالیہ راجعون! باقی تبصرہ قارئین خود کرلیں۔
٭ایک اور بھارتی وزیر نے دھمکی دی ہے کہ بھارت نے پاکستان کو جانے والے تین مشرقی دریاؤں سندھ، چناب اور جہلم کا پانی اپنے دریاؤں میں موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پاکستان کو وسیع پیمانہ پر بنجر کردیاجائے گا۔ پاکستان کو جنگ کی دھمکی کی طرح پانی بند کرنے کی دھمکی بھی انتہائی احمقانہ اور پاگل پن کی علامت ہے۔ اس کا جواب تو پاکستان کے سندھ طاس کمیشن کے ایک ترجمان نے دے دیا ہے کہ بھارت کے پاس دریا موڑنے کی کوئی صلاحیت ہی نہیں! 
٭سندھ کے سپیکر سراج درانی کی گرفتاری سے قیامت آگئی۔ قومی و سندھ اسمبلی میں ہنگامے، گالم گلوچ ، آصف زرداری، بلاول اورسندھ کے وزیراعلیٰ کی خطرناک نتائج کی دھمکیاں! پیپلز پارٹی کا شور شرابا تو سمجھ میں آتا ہے، اس موقع پر’ دشمن کا دشمن اپنا دوست‘کے طورپر ن لیگ کو بیچ میں حکومت خلاف سودا بیچنے کا موقع ہاتھ آگیاہے۔ فرمایا ہے سابق عارضی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہ سیاستدانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے! کیا منطق ہے؟ یعنی کوئی سیاست دان ملک کاخزانہ لوٹ لے، ملک کی وسیع سرکاری و غیر سرکاری اراضی و املاک پر قبضہ کرلے، ملک کو نوچ کھسوٹ کر باہر کے ملکوں میں محلات، پلازے، فیکٹریاں اور فارم بنالے، اپنے مخالفین کو غائب کرا دے،بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو کھربوں کے ناجائز ٹھیکے دے کر اربوں سے اپنی تجوریاں بھرلے، کسی تعلیم، تجربے، کسی بھی دوسری اہلیت کے بغیر محض ’پِدرم سلطان بُود‘ کا نعرہ لگا کر اسمبلیوں میں گھس جائے، وزارتوں اور عہدوں کے لیے مینڈکوں کی طرح مختلف پارٹیوں میں اِدھر اُدھر اُچھلتا پڑے، ہر حالت میں اقتدار پر قابض رہنے کی سازشیں کرے، تو اس سب کچھ کے باوجود وہ شخص اگر سیاست دان نکل آئے تو شاہد خاقان عباسی کے مطابق زمین پر رہنااس کی توہین ہے، اُسے ہوامیں اُڑنا اورآسمانوں کو چھونا چاہیے۔ اس پر ملک کا آئین اور کوئی قانون لاگو نہیں ہوسکتا۔ وہ ملک کے خزانوں کا وارث بن سکتا ہے، کسی کو قتل کردے ، کسی کا گھر اور ملک کے خزانے لوٹ لے، جہاں جی چاہے ڈاکے مارتا پھرے، اسے کسی قانون کے طورپر مجرم قرار نہیںدیا جاسکتا اس لیے کہ وہ سیاست دان ہے! شاہد خاقان عباسی ! گھر سے باہر نکل کر دیکھیں،ہوا کا رُخ بدل چکا ہے۔ سرخ بادسموم چل پڑی ہے۔ بڑے بڑے برج اُلٹ رہے ہیں، اقتدار کے بڑے بڑے ایوان کانپ رہے ہیں۔ خود کو آسمانی فرشتے قرار دینے والے ’شریف‘ ، ’زردار‘  خان بہادر قسم کے لوگ ضمانتوں، سزاؤں میں رعائت، جیلوں میں پنکھوں اور دواؤں کے لیے عدالتوں میں بھٹک رہے ہیں۔ باہر جانے سے معذور ہو چکے ہیں۔ کوئی اپنے یبرونی پلازوں ، فارم ہاؤسوں، فلیٹس تک نہیں جاسکتا! اور...! یہ جو آپ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے (خود حکومت بھی) نیب کے چیئرمین کی چیرہ دستیوں کا واویلا کر رہے ہیں، اس چیئرمین کوآپ بطور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کئی روز کے اختلافات اور بڑی چھان بین کے بعد خود لائے تھے، اب بھگتیں اپنے انتخاب کو!
٭ایک اہم بات! مودی کا شکریہ کہ قومی معاملات پر پھر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد اور یک جا کر دیا۔ قومی اسمبلی میں حکومت اور تمام اپوزیشن پارٹیاں پلوامہ کے مسئلہ پر یک جان ہوگئیںاور بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ متفقہ قراردا سپیکراسد قیصر نے خود پیش کی۔ اور ... اور اس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن پارٹیاں پھرآپس میں الجھ گئیں! تُو تُو مَیںمَیں! تُو تُو کم، مَیں مَیں زیادہ!
٭عجیب معاملہ کہ بلوچستان طویل عرصے سے خشک سالی کا شکار تھا ، جھیلیں اور ڈیم خشک ہورہے تھے، کچھ عرصہ پہلے وہاں بارش کے لیے استسقاکی نمازیں بھی پڑھی گئیں۔ پھر کئی گھنٹے ایسی طوفانی بارش ہوئی کہ ندی نالے بپھر گئے، متعدد افراد جاں بحق زخمی ہوگئے ، گھر گر گئے۔ خدا تعالیٰ رحم فرمائے! ملک کو کسی بھی مصیبت سے بچائے رکھے! ان بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی فوری داد رسی ضروری ہے۔ اب یہ کہ ہر مصیبت کے ساتھ خیر کی خبر بھی آجاتی ہے وہ یہ کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے والا بلوچستان کے سرحدی علاقہ میں واقع حَب ڈیم بالکل خشک ہو گیا تھا، اس سے کراچی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی، حالیہ بارشوں سے حَب ڈیم میں اک دم پانچ فٹ بلند پانی جمع ہوگیا ہے اس سے کراچی پانی کے قحط سے بچ گیا ! قدرت کے کیا کیا نظام ہیں!

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری