02:12 pm
 بھارتی کمانڈر کا اعتراف

بھارتی کمانڈر کا اعتراف

02:12 pm

 ایک پوری نسل کا بھارت سے متنفر ہونا دہلی کی پالیسیوں کی ناکامی ہے مرکزی حکومت نے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینے یا مقامی سیاستدانوں کے ساتھ بامقصد اتحاد کی کوشش نہیں کی. گزشتہ سال مودی حکومت نے کشمیر کو مرکزی حکومت کے راست کنٹرول میں لاتے ہوئے بااثر مقامی پارٹی سے اپنا اتحاد ختم کردیا تھا۔
 ایک پوری نسل کا بھارت سے متنفر ہونا دہلی کی پالیسیوں کی ناکامی ہے مرکزی حکومت نے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینے یا مقامی سیاستدانوں کے ساتھ بامقصد اتحاد کی کوشش نہیں کی. گزشتہ سال مودی حکومت نے کشمیر کو مرکزی حکومت کے راست کنٹرول میں لاتے ہوئے بااثر مقامی پارٹی سے اپنا اتحاد ختم کردیا تھا۔ عادل ڈار کے گاوں کے ساتھ والے گاوں کے رہائشی گوہر نذیر کے مطابق یہ عسکریت پسند کبھی خواب دیکھتے تھے اور اپنی زندگی بنانا چاہتے تھے، ان کو دیوار کے ساتھ لگادیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ جیش کے ہر حملے کے بعد بی جے پی کو کیوں ہوتا ہے سیاسی فائدہ؟ملک میں جب بھی کبھی جیش محمد گروپ دہشت گردانہ حملہ کرتا ہے تو اس کا فائدہ ہمیشہ بی جے پی کو ہی کیوں ملتا ہے۔ یہ محض ایک اتفاق ہے یا پھر اس کے پیچھے پس پردہ سچائی کچھ اور ہے؟فراز احمدکہتے ہیں کہ جہادی  ہر بار ہندوستان میں اپنے حملے ایسے وقت میں کرتے ہیں جس سے بی جے پی کو کہیں نہ کہیں فائدہ ہوتا رہا ہے۔ اس بار جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر خودکش حملہ بھی اسی سلسلہ کا حصہ معلوم پڑتا ہے۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 49 جوان مارے گئے ہیں۔دراصل 14 فروری کو پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہونے کے بعد سے رافیل سکینڈل کا نام تک کسی نے نہیں لیا ہے، حالانکہ رافیل معاملے میں شبہات کی سوئی سیدھے وزیر اعظم کی طرف ہی جاتی ہے۔ نہ تو اصل دھارے کا میڈیا اور نہ ہی سوشل میڈیا اسے لے کر کچھ بول رہا ہے بلکہ ہو یہ رہا ہے کہ مودی ایک بار پھر سخت باتیں بولنے والے ’’ مین‘‘ کی شکل میں پیش کیے جانے لگے ہیں۔ کہا جانے لگا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے مودی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ سارے ناقدین کے منہ بند کیے جا رہے ہیں اور اظہر مسعود کے بھروسے مودی کا بھاو بڑھ گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بھی ماحول کو گرما رکھا ہے۔ جوانوں کے خون کی ایک ایک بوندھ کا بدلہ لیا جائے گا جیسے بیان اچھالے جا رہے ہیں، مان لیجئے کہ یہ اشارہ  ملک کے الگ الگ حصوں میں رہنے والے کشمیری طلبا کو نشانہ بنانے کا ہے۔
گزشتہ دو تین دن میں دہرہ دون، اتر پردیش، ہریانہ اور دوسرے بی جے پی حکمران ریاستوں میں وی ایچ پی، بجرنگ دل اور اے بی وی پی کے لوگ کشمیری طلبا کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان طلبا کو وادی لوٹنے کا الٹی میٹم دیا جا رہا ہے یعنی نئے سرے سے وادی کے لوگوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ملک کے باقی لوگ کشمیریوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔پلوامہ حملے کے بعد ملک بھر میں جیسے رد عمل سامنے آئے اس سے جیش محمد کا کام ہی انجام تک پہنچ رہا ہے۔ اندیشہ ہے کہ اس سے نئے عادل احمد ڈار اور نئے برہان وانی پیدا ہوں گے۔ بھگوا دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے تقریبا درجن بھر لوگ کرکرے کی موت کے بعد آزاد ہو گئے اور آج کھلے عام گھوم رہے ہیںاسی طرح 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر ہوئے حملے کے بعد بھی بی جے پی کو فائدہ ہوا تھا۔
 اس وقت ملک میں واجپائی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت تھی اور مکمل اپوزیشن نے تابوت سیکنڈل کو لے کر حکومت کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔ اپوزیشن مرکزی وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا استعفیٰ چاہتا تھا لیکن پارلیمنٹ حملے کے بعد پورا اپوزیشن دہشت گردی کے ایشو پر حکومت کے ساتھ آ گیا اور واجپئی حکومت کو اس سب سے آزادی مل گئی۔ایسا ہی کچھ کارگل جنگ کے دور میں ہوا تھا۔ اس وقت مرکز میں این ڈی اے حکومت تھی جو صرف ایک ووٹ سے ہار گئی تھی۔ لیکن اپوزیشن متحد نہیں ہو پایا اور ملک کو انتخابی میدان میں جانا پڑا۔ کارگل جنگ کو بھی نان اسٹیٹ ایکٹرس کا کام بتایا گیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ کی مداخلت کے بعد پاکستانی فوج بغیر چوں چرا کیے ہندوستانی چوکیوں سے پیچھے ہٹ گئی تھی۔ ہندوستان نے فتح کا پرچم لہرایا اور بی جے پی انتخابات میں 182 سیٹوں کے ساتھ پھر سے اقتدار میں آ گئی۔
  ایسے مزید بہت سے اتفاقات ہیں لیکن بنیادی سوال یہی ہے کہ ایسے حملوں کے بعد آخر میں سب سے زیادہ فائدہ کس کا ہوتا ہے، پریشان کشمیری نوجوانوں کا یا پھر بھگو ا بریگیڈ کا؟ ابھی کچھ دن پہلے ہی کشمیر کے سال 2009 کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے آئی اے ایس کی باوقار ملازمت چھوڑ دی تھی۔ ان کا اس سروس میں دل نہیں لگا کیونکہ کشمیری نوجوانوں کی سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انھوں نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ہر بار جب بھی کوئی کشمیری نوجوان دہشت گردی کو لات مار کر تعلیم یا دیگر شعبہ میں آنا چاہتا ہے تبھی کوئی دہشت گردانہ واقعہ ہوتا ہے اور انھیں اس کے لیے ذمہ دار مان لیا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری