05:51 pm
درخت لگائیں، جنت میں گھر بنائیں

درخت لگائیں، جنت میں گھر بنائیں

05:51 pm

شجرکاری مہم شروع جاری ہے۔اس مہم میں حکومتی اہلکار اور عوام ، سول سوسائٹی، طلباء و طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔زمین کا زیور درخت پیڑ پودے صحت مند اور محفوظ زندگی کی نشانی ہیں۔  اگر پھل دار درخت لگائے جائیں تو ملک میں پھل اور میوہ جات کی فراوانی ہو سکتی  ہے۔ ہر موسم میں ہرے بھرے رہنے والے درخت لگانے بھی ضروری ہیں مگر پھل دار درخت کے فوائد زیادہ ہیں۔
 اس سے معاشی حالت بھی بہتری آتی  ہے اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہو سکتی ہے۔ عمراں خان کو موقع مل رہا ہے۔ وہ اپنے آپ کو ثابت کر سکتے ہیں۔ ان کا میڈیا ٹرائل ہوا تو ہو سکتا ہے کہ وہ اس طرح کام نہ کر سکیں جیسا کہ ان کا عزم ہے۔یا وہ رکاوٹوں کا بہانہ پیش کر کے سب کے منہ بند کر دیں۔  پاکستان نے پیپلز پارٹی کو بھی آزما لیا،مسلم لیگ(ن)کو بھی دیکھ لیا۔میاں برادران نے عدالتوں، نیب کا سامنا کیا، بیگم کلثوم نواز کی قربانی دی، لیکن ملک سے فرار نہ ہوئے، زرداری  بھی پھر سے جیل جانے کو تیار بیٹھے ہیں، مسلم لیگ ق کا زمانہ بھی گزر گیا۔ ان کا ایک اور دور سامنے آ رہا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کا ایوان چلا کر اپنی صلاحتیں منوا سکتے  ہیں۔ اب یہ کریڈٹ عمران خان کو دیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہائو س کے اخرجات کم دیئے۔بھینسیں فروخت کردیں، گاڑیوں کی نیلامی   ہوگئی۔ وزیراعظم ہائو س ملک کا سب سے بڑا ریسرچ سنٹر بن رہا تھا۔ ان کے رفقاء کے بارے میں جو کچھ دکھایا جا رہا ہے وہ سب عمران خان کی پالیسی اور اعلانات سے مطابقت کیسے نہیں رکھتا۔ مگر شجرکاری مہم کے حوالے سے ملک گیر سطح پر جو مہم چلی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اس کی تعریف ہونی چاہیئے کیوں کہ درخت لگیں گے تو ماحول صاف ستھرا ہو گا۔ بارانی علاقوں میں بھی درخت لگائے جا سکتے ہیں تا ہم ہر علاقہ کی منفرد آب و ہوا ہے۔ زمین کے مطابق درختوں اور پودوں کا انتخاب ضروری ہوتا ہے۔ درخت زمین کے کٹائو ، لینڈ سلائیڈنگ میں بھی کمی لا سکتے ہیں ۔ سالانہ ہزاروں ایکڑ اراضی کٹائو کی وجہ سے سمندر کی نذر ہو جاتی ہے۔ درخت سایہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ مال مویشیوں کے لئے پتے، چارہ بھی ان سے ہی ملتا ہے۔ جن علاقوں میں زیادہ درخت ہوں، وہاں کے لوگ مال مویشی بھی پال سکتے ہیں۔ جو دودھ، اون ، گوشت کا زریعہ ہیں۔یہی نہیں دنیا میں لوگ مویشیوں کے گوبر سے کئی فوائد حاصل کرتے ہیں۔ گوبر سے گیس اور بجلی تیار کی جاتی ہے، گوبر کھاد کا بہترین متبادل ہے۔یہ زمین کو زرخیز کرتا ہے۔جس سے کاشت بڑھ جاتی ہے۔ لوگ فن و ہنر سے بھی اپنی مالی حالت بہتر کر سکتے ہیں۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ شجرکاری معیشت کو بڑھاتی ہے تا ہم پھلدار درخت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ ان درختوں کی ہر سال پت جھڑ موسم میں کٹائی کی جاتی ہے۔ کشمیر میں سیب کے درختوں کی ہر سال نومبر دسمبر میں کٹائی کی جاتی ہے۔ اس کٹائی کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جن علاقوں میں برف باری ہوتی ہے، اس کٹائی کی وجہ سے برف کے بوجھ تلے دب کر ٹہنیاں اور شاخیں ٹوٹتی نہیں ہیں۔ اس لئے درخت محفوظ رہتا ہے۔ اسے زخم نہیں لگتا۔ اس کٹائی کا بھی فائدہ ہے کہ لکڑیاں بالن کے کام آسکتی ہیں یا ان سے لکڑی کی دیگر اشیاء جیسے کہ ٹوکریاں، چھاج وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔ لکڑیوں کا فرنیچر بھی دیدہ زیب ہوتا ہے۔ یہ سب نقش نگاری کے بھی کام آتی ہیں۔ پہاڑی علاقوںمیں لوگ لکڑی کے مکان تعمیر کرتے ہیں یہاں تک چھتیں بھی لکڑی کی ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں صوفے ، میز ، کرسیاں، الماریاں، کھڑکیاں ، دروازے بھی لکڑی سے تیار کئے جاتے ہیں۔ 
شجرکاری مہم میں ہر کسی ، ہر فرد، ہر ادارے، ہر گھر کو بھر پور حصہ لینا چاہیئے۔یہ کام رضاکارانہ ہے۔عوام  اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکتے ہیں۔اسلام نے درخت لگانا جنت میںگھر تعمیر کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ یہ کام حکومت کا ہی نہیں ہر فرد کا ہے۔ ہر انسان کم از کم پانچ درخت لگائے تو پاکستان شجرستان بن سکتا ہے۔ہر سو ہریالی آ سکتی ہے۔ ماحول انسان دوست بن سکتا ہے۔  یہ قومی خدمت بھی ہو گی اور گھریلو آمدن میں اضافہ بھی ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پانچ سال میں 10ارب درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔ شجرکاری کا دنیا کے لئے بھی فائدہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گلوبل وارمنگ بھی کم ہو گی۔ پاکستان کا یہ کردار منفرد ہے ۔ دیگر ممالک بھی اس طرح شجرکاری مہم شروع کر سکتے ہیں۔ ہر ملک اپنی آب و ہوا اور موسم کے مطابق اس میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ اب موسمیات محکمہ کے مشیروں، ذمہ داروں  کی ذمہ داری ہے کہ وہ کس طرح اس مہم کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ وفاق کے پی کے ماڈل کے طور پر شجرکاری میں حصہ لے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 200کے قریب مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں عوام کو مفت درخت دستیاب ہوں گے۔ لوگ پودے حاصل کر کے انہیں اپنے گھروں، آس پاس ، باغات اور ڈھلوانوں پر لگا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے مکھنیال ہری پور  علاقہ میں دیودار کا پودا لگا کر اس مہم کو عزم کے ساتھ شروع کیا تھا۔ دیودار اب ملک میں نایاب ہو رہا ہے۔ یہ سطح سمندر سے ایک خاص بلندی پر پایا جاتا ہے۔جیسے کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقے۔ اس کی لکڑی انتہائی قیمتی اور خوشبودار  ہوتی ہے جو فرنیچر اور دیگر کاموں کے لئے بروئے کار آتی ہے مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ صرف درخت لگانا ہی کوئی کام نہیں بلکہ درخت لگا کر اس کی حفاظت اس سے بھی بڑی ذمہ داری  ہے۔  درختوں کو پانی دیا جائے۔ ان کے گرد جنگلا کھڑا کیا جائے تا کہ انہیں بچے یا مال مویشی اکھاڑ نہ سکیں۔ اگر درخت لگا کر ان کی مناسب حفاظت کی جانب بھی توجہ دی  گئی تو اسے کامیاب شجرکاری مہم قرار دیا جاسکے گا۔ اگر عوام پھلدار درخت لگائیں تو یہ انشاء اللہ سب کے لئے نفع بخش ثابت  ہوں گے۔کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی خراب  یا انسان کے لئے مضر صحت گیس درختوں کی غذا ہیں جب کہ انسان کے لئے فائدہ مند غذا آکسیجن ہے جو درخت خارج کرتے ہیں۔ درخت لگانا عین عبادت ہے ۔ درختوں سے ہمارا ماحول انسان دوست بنتا ہے۔ انسان دوست ماحول ہی آج ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس لئے ہمیں شجرکاری کے ساتھ شجر پروری کی آگاہی ہونی چاہیے۔ اگر ہم درخت لگانے کے ساتھ اپنے گھروں، چھتوں، دیواروں پر ، گملوں میں پھول پودے لگائیں تو ماحول خوبصورت اور انسان دوست بن سکتا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا

مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائے۔۔۔مریم نواز کاپی ٹی آئی کوقیمتی مشورہ ،شدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائے۔۔۔مریم نواز کاپی ٹی آئی کوقیمتی مشورہ ،شدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

پی آئی اے کی حج پرواز کتنےحجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی،عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے

پی آئی اے کی حج پرواز کتنےحجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی،عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے

معاشی بحران اگلے سال کے آخر تک جاری رہنے کا خدشہ،وزیراعظم نےملک کے دیوالیہ ہونےکااعتراف کرلیا

معاشی بحران اگلے سال کے آخر تک جاری رہنے کا خدشہ،وزیراعظم نےملک کے دیوالیہ ہونےکااعتراف کرلیا