02:15 pm
حزب الشیطان ٔسورئہ مجادلہ کی روشنی میں

حزب الشیطان ٔسورئہ مجادلہ کی روشنی میں

02:15 pm


(گزشتہ سےپیوستہ)
آگے منافقین کے کردار کا تذکرہ ہے:’’ بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ کا غضب ہوا، وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں اور جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں
‘‘
منافقت ایک کردار کا نام ہے ۔منافق کے سر پر سینگ نہیں ہوتے۔ اس کی پہچان اُس کی حرکتوں سے ہوتی ہے۔ زبان سے تو وہ بھی اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان کا دعویٰ کرتا ہے۔منافقین کاایک نمایاں وصف یہ ہے کہ وہ اس قوم سے دوستی رکھتے ہیں کہ جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا، یعنی یہود۔
مدینہ میں یہود کے تین قبیلے آباد تھے: بنو قریظہ ، بنو نضیر اور بنو قینقاع۔ نفاق کا پودا انہی کی سرپرستی میں پروان چڑھ رہا تھا ۔ وہی منافقین کی ڈوریںہلاتے تھے،اور وہ ہر معاملے میں اُن سے مشورے کیا کرتے تھے۔ منافقین بظاہر تو یہ کہتے کہ ہم حزب اللہ کا حصہ ہیں مگر ان کی دوستیاں حزب الشیطان کے ساتھ تھیں۔ اور یہی منافقت کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ یہاں یہ بھی واضح کر دیاگیا کہ منافقین بظاہر مسلمانوں کا حصہ ہیں ، لیکن چونکہ ان کی دوستیاں یہود کے ساتھ ہیں،لہٰذا حقیقت میں وہ نہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور نہ پورے طور پر یہود کے ساتھ ہیں،بلکہ درمیان میں لٹکے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں ۔ اگر مسلمانوں سے مفادملے تو ادھر کو جھک جاتے ہیں اور اگر یہود سے مفاد نظر آئے تو اُدھرسرک جاتے ہیں ۔ ان کا کوئی دین ایمان نہیں ہے۔ منافقین کی دوسری بُری صفت یہ بتائی کہ وہ جھوٹ پر قسمیں اٹھالیتے ہیں ۔وہ جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسمیں کھانے میں بہت جری ہیں۔ آگے منافقین کے انجام بد کا تذکرہ ہے۔ ’’ اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔یہ جو کچھ کرتے ہیں یقینا برا ہے۔‘‘
آگے فرمایا:’’انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روک دیا ہے۔ سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔ ‘‘
آنحضورﷺ کے ساتھی سچے اہل ایمان اخلاص کے پیکر تھے۔ منافقانہ کردار سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لہٰذاوہ منافقین سے یہ پوچھتے کہ یہ تم کیا کر رہے ہو ، کہا ں جا رہے ہو، اسلام دشمن یہود کے ساتھ روابط کیوں رکھتے ہو، کیوں ان کے ساتھ سازشوں میں شریک ہوتے ہو۔منافقین اس کے جواب میں جھوٹی قسم کھا جاتے اور کہتے تھے ،نہیں یہ تمہاری غلط فہمی ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہم تواللہ،اس کے رسولﷺ اور مسلمانوں کے وفادار ہیں۔ ہم تو اپنا(دین اسلام کا )مفاد دیکھ رہے ہیں۔ منافقین کو لاکھ سمجھایا جائے کہ اللہ کا راستہ یہ ہے، اللہ کی خوشنودی اس میں ہے، اللہ اوررسولﷺ پر ایمان اور دین سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے، اس طرف آئو،وہ راہ حق پر نہیں آتے بلکہ ایک انچ بھی آگے بڑھنے کے لیے تیار نہیں ہو تے۔
’’اللہ کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی(کچھ فائدہ دے گی) ۔یہ لوگ  اہل دوزخ ہیں۔ اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے‘‘
منافقت کا آغاز مال و اولاد کی محبت سے ہوتا ہے۔ ایک طرف دین کے تقاضے ، اللہ اور رسول ﷺ کا حکم ہوتا ہے اور دوسری طرف مال و اولاد اور دنیا کی محبت راستہ روکے کھڑی ہوتی ہے۔ ایسے میںجو شخص مال واولاد اور دنیا کی محبت کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنا شروع کر دے، وہ نفاق کے راستے پر چل پڑتا ہے۔لیکن یہاں بتادیا کہ یہ مال اور اولاد جس کی وجہ سے آدمی غلط راستہ اختیار کرتا ہے،  اللہ کے ہاں اُس کے کسی کام نہیں آئے گا، بلکہ یہ اُس کے لیے وبال جان بنے گا۔ یہ بات اور بہت سے مقامات سے معلوم ہو جاتی ہے۔منافقین مسلمانوں میں شامل ہوتے ہیں۔ عہدرسالت مآب میں بھی وہ مسلمانوں کی صفوں میں شامل تھے۔وہ حضورﷺ کے پیچھے نمازیں پڑھتے، آپ ؐکے ساتھ کبھی کبھی قتال کے لیے بھی نکلتے تھے، مگر واضح کر دیا کہ وہ انجام بد سے نہ بچ سکیں گے۔ ان کے لیے جہنم کی آگ ہو گی۔ پھر اس سے کبھی نہیں چھوٹیں گے۔
’’جس دن اللہ ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں (اسی طرح) اللہ کے سامنے قسمیں کھائیں گے اور خیال کریں گے گہ ایسا کرنے سے کام لے نکلے ہیں۔ دیکھو یہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہیں۔‘‘
منافقین کی جھوٹی قسمیںکھانے کی عادت آخرت میں بھی نہ جائے گی۔وہاں بھی کوشش کریں گے کہ جھوٹی قسم کھا کر اپنے آپ کو بچالیں۔ وہ سمجھیں گے کہ جیسے جھوٹی قسمیں کھا کر دنیا میں بہتوں کو فریب دیئے رکھا ، اسی طرح آخرت میں بھی اُن کافریب چل جائے گا، مگر وہاں ایسا نہ ہو گا۔ اُن کے اعضاء وجوارح اُن کے جرائم کی گواہی دیں گے، اور ان کے جھوٹ کا پردہ چاک ہو کر رہے گا۔
’’ شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے اور اللہ کی یاد ان کو بھلا دی ہے ۔یہ (جماعت) شیطان کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے‘‘
دیکھئے ،شیطان ہر شخص پر حملہ کرتا ہے، وہ کسی کو  بھی نہیں بخشتا۔ انسان کی زندگی کے آخری سانس تک اس کا تعاقب کرتا ہے ۔ دنیا میں اس کے چیلے چانٹے بہت زیادہ ہیںجبکہ اللہ کے مخلص اور وفادار بہت ہی تھوڑے ہیں۔ انسانوں کی عظیم اکثریت کاحال یہ ہے کہ ان پر شیطان نے اپنا تسلط جمارکھا ہے اورانہوں نے شیطان کے آگے سرنڈر کر دیا ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ شیطان کو  دشمن سمجھتے، وہ اسی کی طرف لپکتے چلے جاتے ہیں۔ شیطان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اُس نے انہیں اللہ کی یاد بھلادی ہے۔ اللہ کے خیال ہی سے غافل کر دیا ہے۔ اگر کبھی اللہ کا کوئی خیال انہیں آبھی جائے تو شیطان ایسی پٹی پڑھا تا ہے کہ وہ غیر مؤثر ہو جاتا ہے۔ آخر میں واضح کیا کہ منافقین شیطان کی پارٹی کا حصہ ہیں ۔چاہے 50 دفعہ کلمہ پڑھیں، اور حضورﷺ سے محبت کا اقرار کریں اور کہیں کہ ہم مسلمانوں کے مفاد میں یہ سب کچھ کر رہے ہیں، وہ اپنے دعوئوں میں جھوٹے ہیں اوراصل میں شیطان کا گروہ ہیں۔ اور آخرت کی حقیقی ناکامی اسی حزب الشیطان کے حصے میں آئے گی۔  

 

تازہ ترین خبریں

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا