06:33 pm
پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے، امریکا کا اعتراف

پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے، امریکا کا اعتراف

06:33 pm

امریکاپاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں چاہتا،توقع ہے سول وفوجی قیادت معاملات درست کرلےگی وزیراعظم عمران صحیح باتیں کررہے ہیں،وقت ہی بتائیگا تبدیلی لانے میں کامیاب ہوتے ہیں یانہیں،عہدیدار واشنگٹن (نیوزایجنسیاں) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے راست اقدامات اٹھائے ہیں۔ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکی عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا ، پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا لیکن توقع کرتا ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت معاملات کو درست کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سویلین حکومت کی حمایت کرتے ہیں ، ہم وہاں نو خیز جمہوری نظام کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان صحیح باتیں کررہے ہیں اور بظاہر پاکستان میں تبدیلی لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں لیکن صرف وقت ہی بتائے گا وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بھی ان تبدیلیوں کی حمایت کررہی ہے۔ اب تک ہمیں دکھ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس سمت گامزن ہیں فوج ان کی حمایت کررہی ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نہ صرف درست باتیں کررہا ہے بلکہ راست اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو سراہتے ہیں کہ پاکستان صحیح بات کہہ رہا ہے اور ابتدائی طور پر وہ اقدامات بھی اٹھائے جس کی ہم توقع کررہے تھے لیکن ہم اپنے فیصلے کو محفوظ رکھیں گے کیوں کہ ماضی میں ہم نے پٹری سے اتر جانا بھی دیکھا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کھل کر بات کرتے ہیں کہ ایک خوشحال پاکستان کے لیے خطے میں استحکام کتنا ضروری ہے جو ان کی انتخابی مہم کا ایک وعدہ بھی تھا۔عہدیدار نے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے دیے گئے ابتدائی بیانات اور ابتدا میں اٹھائے گئے کچھ اقدامات سے خاصے پر امید ہیں۔اقوامِ متحدہ کی جانب سے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ کرنا نہایت ضروری تھا اور پاکستان کی جانب سے سفری پابندی اور اثاثوں کو منجمد کرنے اور دیگر وعدوں کی پاسداری کے لیے بھی اہم تھا۔واضح رہے کہ وائٹ ہاس نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے علیحدہ بیان میں مسعود اظہر کو پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ، جس بھارتی دعوے کو اقوامِ متحدہ نے قبول نہیں کیا تھا۔مذکورہ بیان میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ مسعود اظہر کو یہ درجہ دینا پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کے عزم کا مظہر ہے۔ امریکا

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال