12:39 pm
مودی کی دوبارہ جیت

مودی کی دوبارہ جیت

12:39 pm

 وزیراعظم عمران خان نے مودی کی جیت کی خواہش ظاہر کی ۔اب  نریندر مودی دوبارہ اقتدار میں آرہے ہیں۔ تا ہم  پاک بھارت بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل کی راہیں ہموار ہو نے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔عمران خان کی  خواہش کے دوران بھارت میں چھ ہفتے تک جاری رہنے والے انتخابی عمل کے بعدرائے عامہ کے جائزوں  میں نریندر مودی کو اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی گئی ۔ جو درست ثابت ہوئی۔ابتدائی انتخابی نتائج کے رحجان کے مطابق پنجاب، کیرالا، تامل ناڈو ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، اڑیسہ  کو چھوڑ کربی جے پی اور اس کا اتحاد این ڈی اے دہلی کی طرح  کئی ریاستوں میں کلین سویپکر رہا ہے ۔ مودی لہر اور زعفرانی نسل پرستی نے ہندو انتہا پسندی کو عروج پر پہنچا دیا ہے اور مودی دوسری بار بھارت کے وزیر اعظم بن رہے ہیں۔ کانگریس کی کارکردگی توقع سے کم رہی ۔پنجاب اور کیرالا کے بغیر راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی کا کہیں  جادو نہ چل سکا۔ 
 

ملک کی سب سے بڑی ریاست  اترپردیش(یو پی) میں مہا گٹھ بندھن، جو بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بنایا تھا، بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ یو پی میں پارلیمان کی 80 نشستیں ہیں اور حکومت بنانے میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔ مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر بعض خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے جن میں سر فہرست ملک میں ہندو انتہا پسندی کی بڑھتی لہر کو تقویت ملنا شامل ہے۔ مودی حکومت کے گذشتہ پانچ برسوں میں مسلمانوں، نچلے طبقے کے ہندوؤں اور عیسائیوں پر  حملے ہوئے ۔ مسلمان ہندوؤں کے تشدد کا نشانہ بنے۔ گاؤ کشی کے خلاف چلائی جانے والی کٹر ہندوؤں کی مہم کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ اترپردیش کے ہزاروں مسلمان اس وقت روزگار سے محروم ہو گئے جب ریاست کے کٹر ہندو وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے سیکڑوں گاؤ خانے بند کرنے کا اعلان کیا۔مودی کے دوبارہ آنے سے 20 کروڑ مسلمان تشویش میں ہوں گے  جو سمجھتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس   کے ایجنڈے کے تحت انہیں دوسرے درجے کے شہری بنا کر بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔  نعیمہ احمد مہجور کے مطابق اب مسلم پرسنل لا بورڈ میں مداخلت کرکے ان سے نہ صرف مذہبی آزادی چھینی جائے گی۔ تین طلاق کا قانون بنا کر مسلمان مردوں کو پہلے ہی عتاب کا شکار  بنایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو خدشہ ہے کہ مودی اب یکساں  سول کوڈ لاگو کرکے  ہندوستان میں مسلمان اقلیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مودی کی جماعت بی جے پی میں بیشتر کارکن اونچے طبقے کے ہندو ہیں جنہوں نے بسا اوقات نچلے طبقے سے وابستہ ہندوؤں یعنی دلتوں کو آئین کے تحت ملنے والی مراعات کو ختم کرنے کی کئی بار دھمکی دی اور بعض ریاستوں میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ دلتوں کو مودی کی دوبارہ جیت پر خاصی پریشانی لاحق ہے حالانکہ انہوں نے 2014 ء کے انتخابات میں مودی کو یہ جان کر ووٹ دیا تھا کہ وہ ان کے لیے بہتر معیشت اور معاشرت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے جس کا انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ بھی کیا تھا لیکن نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اقدامات کے بعد بیشتر دلت بے روزگار ہو گئے اور چمڑے کی صنعت میں ابتری کے کارن کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔ 
گجرات سے نمودار ہونے والے مودی کے دور اقتدار میں کئی ادارے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، قومی سلامتی ادارہ اور قومی تفتیشی بیورو قابل ذکر ہیں، اپنی افادیت کھو بیٹھے۔ اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ عوام کا ایک بڑا طبقہ محسوس کر رہا ہے کہ مودی کے دوبارہ آنے سے ان اداروں کی رہی سہی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔الیکشن  کمیشن پر مودی کے حق میں کام کرنے کے الزامات لگائیں گئے۔  مودی حکوت کی کشمیر پالیسی کی وجہ سے ریاست میں زمینی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ قابض  فورسز کومجاہدین  کوشہید  کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ حریت کے رہنماؤں کے خلاف کالا دھن سفید کرنے سے لے کر ملک دشمن سرگرمیاں چلانے کے درجنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔بعض رہنماؤں کو گرفتار، تو بعض کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ میڈیا  پر سخت پابندیاں اور نوجوانوں کو ہراساں کرنے کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مودی کے واپس آنے سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے ختم  کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں غیر مسلموں کو بسا کر اس کے اکثریتی کردار کو ختم کیا جا سکے۔  امیروں کے لیے کئی ایسے اقدامات کئے گئے  جن کی وجہ سے متوسط یا غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں عوام معاشی طور پر مزید کمزور ہو گئے ہیں۔  70 کے بعد پہلی بار ملک میں بے روزگاروں کی تعداد بے تحاشا بڑھ گئی ہے۔ جی ایس ٹی کے لاگو کرنے سے نہ صرف چھوٹی صنعتیں بند ہو چکی ہیں  بلکہ اپوزیشن کے مطابق ڈھائی کروڑ افراد روزگار سے محروم بھی ہو گئے ہیں۔  مودی کی خارجہ پالیسی بھارت کی سابقہ حکومتوں کی پالسیوں کے برعکس رہی ہے۔چھوٹے ملکوں جیسے نیپال بھوٹان یا سری لنکا میں وہ چین کے اثر کو زائل کرنے میں ابھی تک ناکام نظر آرہے ہیں۔پاکستان کے خلاف شدید بیانات دے کر یا بالاکوٹ میں حملہ کرکے مودی نے قومی سطح پر ہندو جذبات کو ابھارنے کی بھرپور کوشش کی جس کے نتیجے میںانہیں ہندوؤں کی اکثریت نے ووٹ دیا حالانکہ بہتر معیشت کا ان کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔
کرغزستان میں  شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ  فارم پر پاک بھارت وزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج نے شرکت کی اور پھر کرٖغز صدر کی ضیافت میں دونوں ایک دوسرے کے پہلو میں بیٹھ گئے۔   غیر رسمی بات چیت کی۔  اس کے باوجود  خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مودی کے دوبارہ آنے سے کشیدگی مزید بڑھ جائیگی تاہم یہ بھی امکان ہے کہ امریکی دباؤ کے تحت مودی کو پاکستان کے ساتھ کشمیر پر بات چیت کرنے پر آمادہ کیا جا سکے گا جس کو پاکستان نے  افغانستان میں طالبان کے ساتھ مفاہمت پیدا کرنے کے معاملے سے جوڑ دیا ہے اور جس کی ابتدا آزاد کشمیری مجاہدین  کے دفاترسر بمہر  کرنے سے ہوئی ہے۔ لوگوں نے ہندتوا کو ووٹ دے کر ’بھارت راشٹر‘ بنانے کا آر ایس ایس کا خواب پورا کیا ہے اور نئے بھارت میں سیکیولر نواز، اقلیتوں یا اعتدال پسندوں کے لیے جگہ مزید تنگ ہو جائے گی جو شاید ہندوستانی آئین میں تبدیلی، صدارتی نظام کی شروعات اور مسلمانوں کے اخراج کا اشارہ دیتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت عالمی حالات پر نظر رکھنے والے سمجھتے ہیں کہ مودی پاکستان سے تعلقات کی بہتری اور مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیری حربے اور ہندو انتہاپسندی کو فروغ دینے میںدلچسپی لیتے  ہیں۔ 

 

تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا