12:45 pm
کوتاہی کاازالہ کرلو

کوتاہی کاازالہ کرلو

12:45 pm

 عجیب بندہ رب تھاوہ، بہت گہرا بہت پرت تھے اس کے،ہرپل نیارنگ لیے‘کبھی موسیقی کی محفل میں کبھی مسجدمیں کبھی کسی درگاہ پراورکبھی کسی خانقاہ میں کبھی تلقین شاہ اورکبھی گڈریا‘رنگ ہی رنگ پرتیں ہی پرتیں‘ نیاپل نیاروپ اورنیاآہنگ اورآخری عمرمیں وہ پی ٹی وی کامشہورپروگرام زاویہ کرنے لگا۔یہ زاویہ کیاہوتاہے؟ پھر کبھی بات کریں گے۔ اپنی کتاب بابا صاحبامیں انہوں نے اپنے ایک بابے جناب سائیں فضل شاہ کاتذکرہ بہت عقیدت اور محبت سے کیاہے۔جی بالکل صحیح پہچانا آپ نے،میں اشفاق احمدکی بات کررہاہوں، داستان سرائے والے اشفاق احمد۔ثمود کے لوگ اپنے تئیں تکبرکے مارے ہوئے لوگ تھے جوپہاڑوں کوتراش کر ان میں نہایت خوب صورت محلات تعمیرکرتے تھے۔وہ ایک بگڑی ہوئی قوم تھی،دولت کی فراوانی اورایک سرسبزو شاداب بڑے سے علاقے کے مالک ہونے نے ان میں بڑی خرابی پیداکی تھی۔ان تک خداکا پیغام پہنچانااوران کوراہِ راست پرلاناحضرت صالح  ؑکو سونپا گیا۔
 
ان کی قوم کواعتراض تھاکہ ان جیساانسان جوبازاروں میں چلتاپھرتاہے اوراوپر سے یہ کہ غریب آدمی ہے کس طرح اللہ کانبی ہوسکتا ہے۔وہ یہی بات باربار دہراتے تھے‘اگرتم سر بلندہوتے اورتمہارے ہماری طرح اونچے محل ہوتے تم نے بھی ہماری طرح کوئی شاندارعمارت بنائی ہوتی توشاید ہم تمہیں پیغمبرمان لیتے لیکن تمہاری اقتصادی حالت چونکہ بہترنہیں اس لیے تمہاری دعوت ناقابلِ قبول ہے۔بالکل ایسے ہی جیسے ہم باربارہرچیزکی وجہ اقتصادیات کوبتاتے ہیں۔ ہر بار پلٹ کر اکنامکس‘ ہماری اکانومی کمزورہے اس لیے کام نہیں کرسکتے ،نیک نہیں بن سکتے،اچھے انسان نہیں بن سکتے وغیرہ وغیرہ۔حضرت صالح  ؑ نے فرمایا:میں اس ہدایت کے کام کااجرصرف اللہ سے چاہتاہوں تم سے نہیں مگران کی بدبختی انہوں نے پیغمبرسے معجزہ چاہاکہ کوئی معجزہ دکھائیں۔
حضرت صالح   ؑ نے شرط قبول کرلی مگرساتھ ہی تنبیہ کی کہ معجزہ آجانے کے بعدبھی اگروہ ایمان نہ لائے اوراپنی روش نہ بدلی توعذاب آجائے گااس لیے کہ اگرمعجزہ مانگ لیاجائے اور وہ رونماہوجائے اورپھربھی بات نہ مانی جائے توعذاب طے شدہ بات ہے۔ان ظالموں نے چاہاکہ کروڑوں برسوں سے کھڑے چٹیل اورچکنے مضبوط پہاڑوں سے صالحؑ کا رب اونٹنی پیدا کردے اوروہ اونٹنی ان کے ساتھ بستی میں رہے تب وہ حضرت صالح     ؑکوپیغمبرمان لیں گے۔حضرت صالح نے اللہ سے دعافرمائی کہ شایدیہ معجزہ ان لوگوں کی ہدایت اورفائدے کا سبب بن جائے اورپھر یونہی ہوا۔پہاڑوں کے قدکاٹھ والی چاندی جیسی اونٹنی رب کے حکم سے نمودارہوئی اورلوگوں کے درمیان چلنے پھرنے لگی لوگ حیرانی سے اسے دیکھنے لگے۔
حضرت صالح نے فرمایاتمہاری خواہش کے مطابق پہاڑوں سے یہ اونٹنی اللہ نے پیدا فرمادی ہے مگریہ چونکہ اللہ کی مہمان ہے لہٰذا اللہ نے یہ شرط عائدکی ہے کہ بستی کے کنویں سے ایک دن یہ پانی پئے گی اورکوئی دوسراانسان چرند پرندکنویں سے پانی نہیں لے سکے گادوسرے دن تمام لوگ لے سکیں گے۔انہوں نے مزید فرمایا:یہ ہماری معززترین مہمان ہے اس لیے اس کی دیکھ بھال ہمارافرض ہے۔بستی والوں نے یہ شرط قبول توکرلی مگرتھوڑے ہی دن میں اس شرط سے بیزارہوکرگویااللہ سے کیے گئے وعدے سے مکرگئے کہ اس اونٹنی کی کیا حیثیت ہے کہ ہم اس سے بندھ کررہ گئے اورانہوں نے طے کیاکہ کس طرح اس اونٹنی کاقلع قمع کریں اورپھرایک رات انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ کررکھ دیں اوروہ اپاہج ہوگئی اورصبح پانی پینے نہ آئی۔
حضرت صالحؑ کوجب علم ہواتوانہوں نے اپنی قوم سے کہاکہ یہ بہت براہواتم نے نہ صرف معجزے کوجھٹلایابلکہ اس اللہ کی مہمان کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیا اب تین دن کے اندر اندرتمہاراقلع قمع ہوجائے گااورتم نیست ونابودہوجاوگے پھر آنے والی تاریخ میں لوگ انگلیاں اٹھااٹھاکربتایاکریں گے کہ یہ ثمودکے رہنے کی جگہ تھی اوریہ ان کے محل تھے جوویران پڑے ہیں اورقیامت تک ویران پڑے رہیں گے۔ چنانچہ جیسے فرمایا گیاتھا ویسے ہی ہوا۔پہلے دن ان کے منہ پیلے ہوئے اگلے دن سرخ اوراس کے بعدکالے سیاہ پڑگئے پھرایک زبردست چنگھاڑسنائی دی اوروہ سارے اوندھے منہ گرگئے اورنیست ونابود ہوگئے۔
 ایک دن سخت تیزدھوپ تھی پہاڑی علاقہ تھامیں گلے میں صافہ ڈالے سائیں فضل شاہ کے روبرو کھڑاتھا۔وہ کہہ رہے تھے:میں نے تمہیں تنبیہہ کرنے کیلئے بلایا ہے تم لوگوں نے بڑی خوفناک منزل کی طرف رجوع کرلیاہے لوگوں کوبڑی ٹھارٹھارکرباتیں سناتے ہوہم نے یہ کیاہم نے وہ کیا،ایسی سیاست کی،ایسے قائد کے پیچھے چلے،ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔میں تم کوبتاتاہوں یہ پاکستان ایک معجزہ ہے،یہ جغرافیائی حقیقت نہیں ہے۔میں تمہیں تنبیہ کرتاہوں اس طرح مت کرو۔ پاکستان کاوجودمیں آنااتنابڑامعجزہ تھاجیسے قومِ عادوثمود کیلئے اونٹنی کاپیداہونااگرتم اس پاکستان کوحضرت صالح کی اونٹنی سمجھناچھوڑدوگے تونہ تم رہوگے نہ تمہاری یادیں۔انہوں نے میرے صافے کوجوگلے میں موجودتھاکس کے پکڑ رکھا تھا بلکہ کھینچ رہے تھے ۔
پھرانہوں نے فرمایا:تم نے صالح ؑکی اونٹنی کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیا۔باون برس گزر گئے (اب 2019میں تو72برس ہوجائیں گے)اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک اختیارکیا ہواہے جوثمودنے کیاتھا۔ اندرکے رہنے والوں اورباہرکے رہنے والوں دونوں کو تنبیہ کرتاہوں تم سب سنبھل جاورنہ وقت بہت کم ہے۔ اس اونٹنی سے جوکچھ چھیناہے اورجوکچھ لوٹا ہے اسے واپس لوٹادواورمیں باہرکے رہنے والوں اورساتھ ایشیاء میں سارے ملکوں کوتنبیہ کرتاہوں کہ وہ پاکستان کوکوئی عام چھوٹاساجغرافیائی ملک سمجھناچھوڑدیں۔پاکستان حضرت صالح کی اونٹنی ہے ہم سب پراس کا ادب و احترام  واجب ہے،اس کومعمولی ملک نہ سمجھو،اس کی مٹی بھی حرم کی طرح ہے۔اس کی طرف رخ کرکے کھڑے رہنااوراب تک جو کوتاہیاں ہوئی ہیں اس کی معافی مانگواوراس کوتاہی کاازالہ کرو۔ میں ان کی کسی بات کاکوئی جواب نہ دے سکا،خوفزدہ ہوکرکھڑارہااورسلام کرکے سرجھکاکرواپس چلا آیا۔
یہ مملکتِ خدادادپاکستان ہے،اسے مٹانے والے انشااللہ خودمٹ جائیں گے جس سے جوکوتاہی ہوئی ہے وہ موت سے پہلے اس کاازالہ کرے ورنہ اللہ کے حضور جواب دہی کیلئے تیاررہے کہ وہ قادرِمطلق ہے۔کسی بھی وقت کوئی فیصلہ صادرہوسکتاہے۔ 
تم فقط پاؤں کی ٹھوکر نہ سمجھنا اِن کو
روک سکتے ہیں یہ دریاوں کے دھارے
پتھر دیکھئے تو یونہی چپ چاپ پڑے رہتے ہیں
جب بھی ٹکرائیں، اگلتے ہیں شرارے پتھر



 

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی