12:54 pm
زندگی کی ہمسفرہے موت 

زندگی کی ہمسفرہے موت 

12:54 pm

ہاں ایساہی ہوتاہے۔میں کاچکرکبھی ختم نہیں ہوتا۔بس میں کاچکر۔دھوکاہی دھوکااورخودفریبی۔ دربارِعالیہ میں مسندِنشین خوشامدپسندحکمران اور چاپلوس مشیرانِ کرام ،جھوٹ،غلط پالیسیوں کااجراء اورعوام کادرووغم یکساں کیسے ہوسکتے ہیں!ہوہی نہیں سکتے۔نہیں جناب آپ نے بجاارشاد فرمایاآپ ہی تو صحیح فرماتے ہیںآبِ زرسے لکھنے کے قابل ہیں آپ کے ارشاداتِ عالیہ۔درنایاب ہیں آپ،نجات دہندہ اورزمین پرخداکاسایہ۔رحمتِ باری تعالی اوراوتارِ زمانہ ہیں آپ سرکارآپ جئیں ہزاروں سال سداجئیں کانعرہ۔اورخود فریبی میں رچابسافریب خوردہ انسان۔ اتنی آوازوں میں کون اپنے آپ میں رہتاہے۔ جامے سے باہرہوہی جاتاہے۔
 
لیکن کون جیاہے سدا!کوئی بھی نہیں۔سب کوچلے جاناہے۔زندگی پرموت کاپہرہ ہے۔نہیں بچاکوئی۔ کوئی بھی تونہیں بچالیکن کون سمجھائے جب قلب سیاہ ہوکر پتھربن جائے چاہے دھڑکتاہی ہو،اس سے کیا ہوتاہے!ہاں پتھرتوپتھرہوتاہے۔فریب ہی فریب اوردھوکاہی دھوکا۔زمین پرپاں ٹکنے ہی نہیں دیتایہ دھوکا۔چاہے کچھ کرلیں ہاں کچھ بھی،نہیں بچ سکاکوئی بھی موت کے منہ سے۔بے حس وسفاک موت،کسی کوخاطرمیں نہ لانے والی۔ہاں وہ کسی کی بھی دھمکی نہیں سنتی،کسی کے نام ونسب، منصب وجاگیرسے اجنبی موت لیکن پھربھی جیئے جیئے سداجیئے کاخمار۔ایسانشہ جوسارے نشے کودوآتشہ اورسہ آتشہ کردے۔ آہ نہیں بچا کوئی۔آگ وخون کی بارش کرنے والے بھی اورمظلوم،معصوم اورمقہوربھی۔نہیں کوئی نہیں بچالیکن پھرسب ساتھ چھوڑنے لگتے ہیں۔تب خیال آتا ضرور ہے لیکن ساعت ولمحات بیت چکے ہوتے ہیں،سب ٹھاٹھ پڑارہ جاتاہے،پھرپل کی خبرنہیں ہوتی حالانکہ سامان سوبرس کادھراہوتاہے۔
وہ مجھے اکثرکہتاہے کوالٹی لائف ہونی چاہیے۔ہاں وہ اسی طرح کی زندگی بسرکرتاہے۔ہر چیز وافر اوروقت نپاتلالیکن کیایہ ہے کوالٹی لائف!اچھی نوکری کیلئے بہترین تعلیم حاصل کرنا ۔پھرپیسے جمع کرنااور کرتے ہی چلے جانا۔پھرایک خوب صورت لڑکی سے شادی۔ایک آسائشوں بھراگھراوراس کے لان میں بچھی ہوئی آرام دہ کرسی پرجھولتے ہوئے گپ شپ ۔ بس یہ ہے آج کی کوالٹی لائف۔کیایہی ہے زندگی! میراایک دیہاتی دوست بہت ہنستااورکہتاتھا:کچھ لوگوں کی زندگی پتاہے کیسی ہوتی ہے؟میں کہتا نہیں، توکہنے لگا:ان کی زندگی ہوتی ہے''نہ ہم کسی کے نہ ہماراکوئی''۔کسی سے کوئی مطلب ہی نہیںبس میں،میں اورمیں کاچکر۔
زندگی موت کی امانت ہے۔ان کایہ جملہ ہروقت میری سماعتوں میں رس گھولتاہے۔میں اکثران سے ملتاتھا۔بس ہروقت ایک ہی بات تھی ان کی،پیٹ کی نہ ماننایہ کبھی نہیں بھرتا۔ دنیابھرکی نعمتیں اس پیٹ میں ڈال لے،اگرایک وقت کافاقہ آگیاتوہٹ دھرمی سے کہنے لگتاہے میں نے توآج تک کچھ کھایاہی نہیں۔ پیٹ بھی ایک جہنم ہے۔کیاتشبیہ ہے یہ۔ زندگی موت کی امانت ہے،مت بھولنا۔ہم اگربھول بھی جائیں تب بھی کیاہوگا؟کچھ نہیں۔خودکوفریب دیں گے۔ موت توہمیں نہیں بھولتی۔زندگی کے ساتھ ہم سفرموت،کبھی نہیں مہلت دیتی۔آکررہتی ہے۔
بس ایک فرق ہے۔کس نے کس طرح موت کااستقبال کیا۔بس یہ ہے اصل۔ایک دن انہوں نے مجھے کہاتھا:دیکھ،سامان اول توہوناہی نہیں چاہیے اوراگرہوبھی تو بس مختصر۔ دیکھ ،موت کی گاڑی زندگی کے ساتھ ہی روانہ ہوتی ہے،تجھے کسی اسٹیشن پرجانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس کاکوئی وقت ہی نہیں جوتجھے معلوم ہولیکن آتی بروقت ہے۔اس لیے بس چھوٹی سی گٹھڑی سے زیادہ جمع نہ کرنا،موت کی ٹرین آئے توبس ہنس کھیل کرسوارہوجانا۔ہوناتوہے،توپھرہنس کھیل کرکیوں نہیں اورپھران کانعرہ مستانہ گونجتا''کوئی بھی نہیں بچے گا ،آآمجھے توتیارپائے گی''۔ انسان اوربندہ عاجزلیکن طاقت کے زعم میں لتھڑاہوا۔فریب خوردہ سمجھ ہی نہیں پاتا،بس اتنی طاقت کے نشے میں چورچلاتارہتاہے:یہاں سے ماریں گے،وہاں ماریں گے،کوئی نہیں بچے گا،نہیں چھوڑیں گے،بس ماریں گے ہم، ہلاک کردیں گیاورپھرآگ وخون کی بارش برستی ہے اورموت کاہرکارہ پروانہ اجل تقسیم کرنے لگتاہے اورپھرسب رخصت ہوجاتے ہیں، سب نے ہوناہے رخصت۔
مجھے یادآیا،اس کی گردن تن سے جداکرنے لگے توپکارنے لگا:رب کعبہ کی قسم،میں توکامیاب ہوگیا۔ ہاں یہ بھی ایک موت ہے،بارود کی بارش میں معصومیت کاقتل عام۔کوئی بھی نہیں بچے گاجناب۔زندگی موت کی امانت ہے اورمہلتِ عمل بہت تھوڑی۔ دنیادھوکا ہے،سراسردھوکا۔ کسی کی رہی نہ رہے گی،اپنے اپنے حصے کی آگ اوراپنے اپنے حصے  کے پھول لیکرسب چلے جائیں گے۔
بس دیکھ کہیں تواپنے لیے آگ ہی آگ توجمع نہیں کررہا۔اس کی ماں نے اس ریگستان کی ٹھنڈسے بیتاب ہوکراس سے کہاتھا:جاآگ لا۔بہت دیربعد وہ خالی ہاتھ لوٹا ماں کے حضوردست بدستہ عرض گزاری: ماں کہیں سے آگ نہیں ملی ’’تب ماں نے تلخ ہوکرپکارا''جاکرجہنم سے ہی لے آتا۔''توپھرماں کے حضوراپناسرخم کرکے عرض کی''ماں وہاں بھی گیا تھا،وہاں کے نگراں نے مجھے کہاجااپنارستہ لے ، ہر انسان اپنی آگ دنیاسے خودلیکریہاں آتاہے‘‘ ۔
اب ایک بارپھرحکومت اوراپوزیشن آمنے سامنے آگئے ہیں،مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، بجٹ کوعوام کامعاشی قتل قراردیکرسڑکوں پرعوامی طوفان لاکرحکومت کوگرانے کا دعویِ کیاجارہاہے جبکہ حکومت نئی موشگافی کے ساتھ سینہ پھلاکردعوی کرہی ہے کہ اس نے ملک کی دواہم جماعتوں کے سربراہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کرعوامی وعدہ پوراکردیا ہے لیکن کیااس عمل سے ملک کی معاشی ابتری ختم ہوجائے گی؟ سپریم کورٹ ''بینکنگ کورٹ بنانے کا حکم دے چکی ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں اورسرکلر 29کاغلط استعمال کرکے قرضے معاف کرنے والے بینکوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اورملک کی لوٹی ہوئی دولت کودوبارہ قومی خزانے میں جمع کروایاجائے کہ یہ قوم کی امانت ہے لیکن حکومت نے اس معاملے پرکیوں خاموشی اختیارکررکھی ہے۔شنیدہے کہ وہ اپنے پیٹی بند بھائیوں پرآنچ نہیں آتی ہے۔جناب اب بھی وقت ہے،نہ جانے مہلتِ عمل کب ختم ہوجائے۔ زندگی کی ہمسفرہے موت۔ نہ جانے کہاں اچک لے۔کچھ بھی تونہیں رہے گا۔بس نام رہے گااللہ کا۔

 

تازہ ترین خبریں

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

 پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی