12:39 pm
روسی پروفیسر اور پاکستان کی خواتین!

روسی پروفیسر اور پاکستان کی خواتین!

12:39 pm

٭نواز شریف کی رہائی کے لئے ریلیاں نکالوں گی، مریم نوازO سکیورٹی: نوازشریف چار ارب 31 کروڑ، آصف زرداری تین ارب 16 کروڑ، شہباز شریف آٹھ ارب 72 کروڑ روپےO پاکستان نے بھارت کیلئے فضا کھول دیO محرم کے بعد حکومت الٹا دیں گے، فضل الرحمانO بیٹے نے ماں کو کلہاڑی سے زخمی کیا، ماں نے اسے پولیس سے چھڑا لیاO روسی خاتون کی پاکستانی خواتین کے لئے عقیدت O معروف شاعر حمائت علی شاعر انتقال کر گئےOلاہور: قبر پر 1500 روپے ٹیکس۔
 
٭نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس بنا پر سپریم کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر کے اٹارنی جنرل کی رائے طلب کر لی ہے۔ مریم نواز کے خلاف درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ اس نے نوازشریف کو ملنے والی سزا پر عدالت کے بارے میں توہین آمیز الزامات لگائے ہیں۔ قانونی حلقوں کے مطابق مریم کے خلاف دو اعلیٰ عدالتوں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہیں، ایسے عالم میں عدالتی فیصلے کے خلاف ریلیاں بلکہ محض اعلان مزید توہین عدالت کے مترادف ہو گا۔ یہ باتیں تو آئین اور قانون کی کتابوں میں درج ہیں۔ مریم نواز انہیں کوئی اہمیت نہیں دے رہیں۔ وہ بار بار اعلان کر رہی ہیں کہ باپ کو رہا کرانے کے لئے آخری حد تک جائیں گی۔ (آخری حد!) یہ معاملہ اعلیٰ عدالتوں میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتا۔
٭کچھ قارئین نے مریم اورنگزیب کے اس بیان کی طرف توجہ دلائی کہ کشمیر میں زلزلہ کے وقت شہباز شریف سعودی عرب میں جلا وطن تھے، ان پر برطانیہ کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد خورد برد کرنے کا الزام کیو ںلگایا جا رہا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق کسی بھی ملک یا بیرونی ادارے سے ملنے والی امداد اک دم یک مشت نہیں آیا کرتی۔ سعودی عرب، چین اور قطر کی امداد جزوی طور پر آئی ہے، مکمل نہیں آئی۔ آئی ایم ایف کی چھ ارب ڈالر کی امداد میں سے صرف ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، باقی پانچ ارب تین سالوں میں ماہوار قسطوں میں آئیں گے۔ بیرونی امداد دینے والے ہر قسط کے بعد اس کے استعمال کے بارے میں چیکنگ کرتے ہیں پھر اگلی قسط جاری کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں زلزلہ 2005ء کے آخر میں آیا تھا۔ اس دوران بھاری برطانوی امداد کا اعلان ہوا جو مختلف قسطوں میں آتی رہی۔ تقریباً ڈھائی سال بعد 2008ء میں شہباز شریف پاکستان آ کر وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال چکے تھے۔ امداد کا بیشتر حصہ ان کے ہی دور میں آیا تھا۔ اب آئی ایم ایف کی امداد تین سال میں ملے گی۔ اس دوران جو بھی حکومت ہو گی، وصول کرے گی!
٭بھارت کی درخواست پر پاکستان نے پانچ ماہ سے بند اپنی فضا بھارت اور دوسرے ملکو ںکیلئے کھول دی ہے۔ بھارت نے بھی پاکستانی طیاروں کو اپنی فضا سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں ملکوں کے طیارے سینکڑوں کلو میٹر زیادہ فاصلے طے کر کے اپنی منزلوں پر پہنچا کرتے تھے۔پاکستان کو زیادہ فرق نہیں پڑتا تھا مگر بھارتی طیاروں کو افغانستان، وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان یورپی ممالک تک جانے میں پانچ ماہ کے دوران تیل کا 5 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سفر میں بھی تین چار گھنٹے زیادہ لگ جاتے تھے۔ اب امرتسر سے بھارتی طیارہ دو گھنٹے میں کابل پہنچ سکتا ہے۔
٭کالم کو بیچ میں روک کر ایک دو باتیں جو ہر روز رہ جاتی ہیں۔-1 پروفیسر ڈاکٹر ’’لدمیلا ویسی لیوا‘‘ ماسکو یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کی صدر ہیں۔ اُردو ادب کی تاریخ پر اتھارٹی شمار ہوتی ہیں۔ اہم ادبی شخصیات کے بارے میں متعدد کتابیں اور مضامین لکھ چکی ہیں۔ اُردو زبان میں ہی پی ایچ ڈی کی ہے۔ پاکستان کی ادبی کانفرنسوں میں اکثر آتی رہتی ہیں۔ ماسکو میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سفارت کار راجہ عبدالقیوم نے ادبی جریدہ الحمرا میں ایک چشم کشا واقعہ بیان کیا ہے۔ لکھتے ہیں کہ ایک بار پروفیسر لدمیلا پاکستان کے ویزا کے لئے سفارت خانے میں آئیں۔ ہم ان کا بہت احترام کرتے تھے۔ وہ پاکستان کا ذکرکرتے ہوئے وہ اچانک جذباتی ہو گئیں اور آواز بھرا گئی۔ کہنے لگیں کہ میں دُنیا بھر میں گئی ہوں، پاکستانیوں جیسی قوم کہیں نہیں دیکھی۔ یہ کہ 1992ء میں بھارت میں بابری مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔ پاکستان میں اشتعال پھیل گیا۔ اس دن میں کراچی میں نامور شخصیت حکیم محمد سعید کے گھر پر ان کے ساتھ چائے پی رہی تھی۔ اچانک ان کی بڑی بیٹی سعدیہ بری طرح گھبرائی ہوئی اندر آئی اور کہا کہ ’’ابو! کچھ لوگوں کا ہجوم مشہور گورومندر کو گرانے کے لئے آ رہا ہے، اس مندر میں حفاظت کے لئے بہت سے ہندو مرد و خواتین اور بچے پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ’’ابو! انہیں بچانے کے لئے کچھ کریں۔‘‘ حکیم صاحب نے فوراً پولیس کو فون کیا اور حکیم صاحب، ان کی تینوں بیٹیاں اور میں ایک بڑی گاڑی میں گورومندر (نزدیک مقبرہ قائداعظم) کی طرف بھاگے۔ وہاں پہنچ کر میںنے جو منظر دیکھا اس پر فرط جذبات سے میں رونے لگی۔ میں نے دیکھا کہ اردگرد سے آنے والی سیاہ برقعوں میںملبوس بہت سی خواتین اور ان کے بچے مندر کے اندر پناہ گزینوں کی حفاظت کے لئے اس کے گرد ہاتھوں کی زنجیر بنائے کھڑے تھے۔ کافی فاصلہ پر ان کے مرد حملہ آوروں کو روک رہے تھے۔ جو مندر پر پتھرائو بھی کر رہے تھے۔ اتنے میں پولیس آ گئی اور حملہ آور بھاگ گئے۔ یہ واقعہ بتاتے ہوئے لدمیلا کی آنکھوں میںآنسو امڈ آئے۔ کہنے لگیں کہ دنیا بھر میں ایسی قوم نہیں دیکھی، جب بھی یہ منظر یاد آتا ہے، میں جذباتی ہو جاتی ہوں۔‘‘
-2 شاہدرہ لاہور۔ گزشتہ روز ایک ناخلف بیٹے نے ماں پر کلہاڑی سے وار کر دیا۔ ماں کا ماتھا اور چہرہ شدید زخمی ہو گیا۔ لوگوں نے ملزم کی پٹائی کر کے پولیس بلائی اور اس بد بخت کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ماں ابھی ہوش میں تھی، چلانے لگی، ’’میرے بیٹے کو کہاں لئے جا رہے ہو، اسے چھوڑ دو، میں اسے معاف کرتی ہوں!‘‘ پولیس نے اسے لعن طعن کر کے چھوڑ دیا۔ ماں بے ہوش ہو گئی!
-3 تاریخ کتنی ظالم ہے! کل تخت آج تختہ! ایران کے شہنشاہ رضا شاہ پہلوی نے37 برس ایران پر سخت جابرانہ حکومت کی۔ سینکڑوں مخالفین کو مروا دیا۔ بالآخر ملک سے فرار ہونا پڑا۔ مختصر الوداعی منظر! بادشاہ اپنے محل سے دولت بھرے بکس لے کر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تہران کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ بچے پہلے ہی باہر جا چکے تھے، صرف بلکہ فرح ساتھ تھی۔ جہاز کے پاس تمام وزراء، جرنیل اور پولیس کے اعلیٰ حکام سر جھکائے غم زدہ حالت میں رو رہے تھے۔ ایک دو جرنیلوںنے روتے ہوئے بادشاہ سے ملک نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔ بادشاہ بالکل خاموش تھا۔ چہرے پر عجیب بے بسی اور غم طاری تھا۔ اس نے خاموشی کے ساتھ ایک ایک شخص سے مصافحہ کیا۔ وہاں پر پھولوں کی ایک کیاری سے کچھ مٹی اٹھائی، ایک رومال میں لپیٹ کر جیب میں رکھ لی۔ آہستہ آہستہ سیڑھیاں چڑھیں۔ آخری سیڑھی پر کھڑے ہو کر اس بڑے میدان کی طرف دیکھا جس میں 37 سال قبل بڑے کروفر کے ساتھ اس کی تاج پوشی ہوئی تھی۔ نیچے کھڑے افراد کی طرف ہاتھ ہلایا نیچے کھڑے افراد کے زاروقطار رونے کی آوازیںبلند ہوئیں بادشاہ طیارے کے اندر داخل ہو گیا۔
٭لاہور میں اب مرنا بھی مشکل ہو گیا۔ کسی بھی شہری کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ آخری سانس لینے سے پہلے اپنے لواحقین کے پاس 1500 روپے ہونے کا انتظام کرے۔ سٹی کارپوریشن نے ہر نئی قبر پر 1500 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نماز جنازہ اور مغفرت کی دُعا مانگنے کی کتنی فیس رکھی گئی ہے؟

تازہ ترین خبریں

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی