12:33 pm
آرمی چیف اور وفاقی وزرا کیساتھ سرکردہ علماء کرام کی حالیہ ملاقات

آرمی چیف اور وفاقی وزرا کیساتھ سرکردہ علماء کرام کی حالیہ ملاقات

12:33 pm

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے ساتھ مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علما ء کرام کی 16 جولائی کو ہونے والی ملاقات کی تفصیلات مختلف خبروں اور کالموں میں قارئین کی نظر سے گزر چکی ہوں گی، راقم الحروف بھی اس ملاقات میں شریک تھا اور ایک خاموش سامع کے طور پر پوری کارروائی کا حصہ رہا۔ مجھے جب اس میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ دینی مدارس کے سلسلہ میں ہونے والی گزشتہ ملاقاتوں کے تسلسل میں ہے تو میں نے مولانا قاری محمد حنیف جالندھری سے رابطہ کر کے کہا کہ میں ان معاملات میں خود کو وفاق المدارس کے دائرے میں سمجھتا ہوں اس لیے وفاقوں کی قیادتوں کی موجودگی میں میری شرکت کی زیادہ ضرورت شاید نہیں ہے۔ خیال تھا کہ وہ کچھ ڈھیلی بات کریں گے تو گنجائش مل جائے گی مگر انہوں نے اصرار کیا کہ مجھے ضرور حاضر ہونا چاہیے، اس لیے میں پہنچ گیا۔ 
 
دینی مدارس کے ساتھ حکومتوں کے معاملات کئی عشروں سے چل رہے ہیں اور بہت سے معاہدات اب تک ہوئے ہیں جو ریکارڈ پر ہیں، لیکن عملی صورتحال یہ ہے کہ ان مذاکرات و معاہدات میں جو باتیں دینی مدارس کے وفاق مان لیتے ہیں ان پر عملدرآمد کے لیے رسمی اور غیر رسمی سب ادارے الرٹ اور متحرک ہو جاتے ہیںمگر جو امور حکومتی ادارے اپنے ذمہ لیتے ہیں وہ خلا کی نذر ہو جاتے ہیں بلکہ ان میں سے کوئی بات دوبارہ معلوم کرنی پڑ جائے تو پرانی فائلوں کی ورق گردانی کے بغیر اس کا سراغ نہیں ملتا۔ میں نے اس سلسلہ میں ایسے ہی ایک موقع پر گزارش کی تھی کہ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ ان معاہدات کے حوالہ سے بنایا جائے جو اب تک ہونے والے معاہدات کو جمع کرے، طے شدہ امور کی نشاندہی کرے، ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے اسباب کا تعین کرے، اور اس کے بعد کسی نئے معاہدہ یا فیصلہ کی بات کی جائے۔ مگر اس طرح کی باتیں سنجیدگی کے ساتھ سننے کا ہمارے ہاں ابھی تک ماحول نہیں بن سکا۔ 
اس پس منظر میں یہ ملاقات واقعتا بہت اہمیت رکھتی تھی اور اس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ اور دینی مدارس کے وفاقوں کی قیادتوں کے ساتھ ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علما کرام کی بھرپور شرکت نے اس کی اہمیت و وقعت میں اضافہ کر دیا تھا۔ جبکہ سب سے زیادہ اہمیت کی بات یہ تھی کہ وفاقی وزیر تعلیم اور وزیر مذہبی امور کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف کی شرکت اور کئی گھنٹے پوری توجہ کے ساتھ بحث و مباحثہ میں حصہ لینا سابقہ معمول سے ہٹ کر تھا جس کو سبھی شرکا نے سراہا اور اسے دینی مدارس کے نظام تعلیم کے ساتھ ان کی گہری دلچسپی اور دینی حلقوں کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے ان کے عزم پر محمول کیا گیا۔ 
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف کے علاوہ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا مفتی منیب الرحمان، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور علامہ ریاض حسین نجفی نے تفصیلی گفتگو کی جبکہ وزیر تعلیم، وزیر مذہبی امور، مولانا یاسین ظفر، صاحبزادہ حامد رضا، حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر حضرات نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ جنرل باجوہ کی گفتگو میں زیادہ زور ان امور پر تھا: دینی مدارس سے لاکھوں کی تعداد میں فارغ التحصیل ہونے والے حضرات کی معاشرہ میں کھپت اور مختلف شعبوں میں ان کی باوقار ایڈجسٹمنٹ کا نظم بننا چاہیے۔ دینی مدارس کے فضلا کو صرف ایک شعبہ میں محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ معاشرہ کے تمام شعبوں میں دینی تعلیم و تربیت سے بہرہ ور حضرات کی ضرورت ہے اور اسی سے ان شعبوں کی اصلاح ہو سکتی ہے، اس خلا کو پر کرنے کے لیے دینی مدارس کے فضلا کو آگے لانا چاہیے۔ دینی مدارس کے سب فضلا کے لیے سند اور ڈگری میں یکسانیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، سب کو مختلف درجات میں ایک ہی سند ملنی چاہیے تاکہ ان کے بارے میں عمومی ماحول میں تعلیمی معیار اور فرقہ وارانہ شناخت کے حوالہ سے پائے جانے والے منفی تاثرات کو ختم کیا جا سکے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ بحیثیت آرمی چیف ان کی ذمہ داری نہیں ہے، یہ وفاقی محکموں اور متعلقہ ریاستی اداروں کا کام ہے، وہ صرف اس لیے اس میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ دینی مدارس کے وفاقوں کو شکایت رہتی ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے معاہدات پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور بہت سے امور میں ان کے ساتھ نا انصافی روا رکھی جاتی ہے، وہ ان شکایات کی تلافی کے لیے ضامن کے طور پر درمیان میں آئے ہیں اور طے ہونے والے امور پر عملدرآمد کی گارنٹی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں عملی تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ دینی مدارس کی آزادی و خودمختاری کو چھیڑے بغیر اور ان کے نصاب و تربیتی نظام میں کسی قسم کی مداخلت کیے بغیر ان کے امتحانات کے نظام کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نگرانی میں دے دیا جائے اور اس کے لیے ملک بھر میں ایک درجن کے لگ بھگ دفاتر قائم کر کے مدارس کو ان کے ساتھ ملحق کر دیا جائے۔ نیز میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کو بھی دینی مدارس کے لیے لازم کیا جائے تاکہ سب کو ایک ہی طرز کی سند ملے اور اسناد کے بارے میں پایا جانے والا کنفیوژن ختم ہو جائے۔ 
دوسری طرف دینی مدارس کے وفاقوں کی طرف سے ایک مشترکہ موقف اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا مفتی منیب الرحمان نے تحریری شکل میں پیش کیا اور پڑھ کر سنایا جس میں مندرجہ بالا امور میں سے اکثر کے ساتھ اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے آخری شق یعنی دینی مدارس کے امتحانات کے نظام کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے کنٹرول میں دینے کی تجویز سے اختلاف کیا گیا اور اس پر تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا مفتی منیب الرحمان، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ ریاض حسین نجفی اور دیگر حضرات کی تفصیلی گفتگو کے اہم پہلو یہ ہیں:
 دینی و عصری تعلیم کے امتزاج اور یکسانیت سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور دینی مدارس میں عصری تعلیم کے مضامین کی تعلیم و تدریس بتدریج آگے بڑھ رہی ہے۔ البتہ امتحانات کے طریق کار اور میکنزم پر ابھی تک کوئی متفقہ بات طے نہیں ہو سکی اور اس سلسلہ میں تحفظات بدستور موجود ہیں جنہیں باہمی مذاکرات کے ذریعے رفتہ رفتہ دور کیا جا سکتا ہے۔    (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی