04:02 pm
عمران خان‘ ٹرمپ ملاقاتیں روحانی ونجوم میزان ہیں

عمران خان‘ ٹرمپ ملاقاتیں روحانی ونجوم میزان ہیں

04:02 pm

 وزیراعظم امریکہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ خوبصورت اور قابل تحسین بات یہ ہے کہ وزیراعظم اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے نہیں بلکہ عام کمرشل پرواز سے نجی طیارے کے ذریعے امریکی سفر پر روانہ ہوئے ہیں جبکہ وہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہریں گے۔ یوں کفایت شعاری اور سادگی کا وہ عملی نمونہ پیش کر رہے ہیں جبکہ ماضی کے وزرائے اعظم کا ایسا دورہ لاکھوں  ڈالر خرچ کراتا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان کا موجودہ دورہ امریکہ شائد 60-50ہزار ڈالر میں مکمل ہو جائے گا جبکہ 5سال بعد پاکستانی حکمران امریکہ میں ہوگا۔ حسن کی بات یہ ہے کہ یہ دورہ پاکستانی وزیراعظم  نہیں بلکہ امریکی صدر کی خواہش پر ہو رہا ہے ۔ اس دورے میں مزید حسن اور استحکام یوں واضح  ہے کہ وزیراعظم اکیلے امریکہ نہیں گئے بلکہ ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض بھی ہمراہ ہیں۔ چلتے چلتے اشارہ کرتا چلوں کہ فوج پر داخلی طور پر جو ’’دبائو‘‘ تھا اور غیر ملکی دبائو بھی تھا اور  جو مذہبی جنوں و اشتعال کے باعث پیدا شدہ دبائو تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔ اتحاد تنظیمات دینی مدارس کے ساتھ اور ثقہ سنی و شیعہ علماء کرام کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے ساتھ ملاقاتیوںکا اچھا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ لہٰذا جو مذہبی سیاسی شخصیات حکومت کو اور فوج کو اپنے غیر سنجیدہ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے دن رات بلیک میل کر رہی تھیں۔ ان شاء اللہ ان کی یہ بلیک میلنگ اور مذہبی سیاسی نوعیت کا دبائو ختم ہورہا ہے۔ فوج اور حکومت مکمل طور پر ریاستی مفادات اور عوامی مفادات کے لئے یک جان دو قالب ہے ماضی بعید میں سوات میں مذہبی شدت پسندی نے جو بغاوت پیدا کی تھی۔ ’’صوفی‘‘ کی سادہ لوح دین سیاست نے جو ریاست کو غیر مستحکم کیا تھا اس کا ازالہ دیر  فوج کو کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح قبائلی علاقوں میں مذہبی شدت پسندی‘ جنون کی  کی بنیاد پر جو بغاوت اٹھی تھی‘ فوج نے اسے نہ صرف کچل ڈالا بلکہ قبائلی عوام کو ووٹ کا حق دیکر اپنا مستقبل خود محفوظ بنانے کا نادر اور تاریخی موقعہ دے دیاہے۔ یہ کارنامے ماضي میں جنرل کیانی‘ جنرل راحیل شریف اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر قیادت فوج پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔
 
20تاریخ کو قبائلی عوام اپنی تقدیر خود تبدیل کر رہے ہیں جمہوریت ووٹ کی اہمیت‘ پہلی بار قبائلی علاقہ جات کو میسر آرہی ہے اور اکثر پارٹیاں اپنے ٹکٹ یافتگان کے ذریعے ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب وزیراعظم عمران خان‘ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ امریکہ رخصت ہوئے ہیں۔ فوج اور حکومت کے لئے دورہ امریکہ سے پہلے کلبھوش یادیو کے حوالے سے آنے والا عدالتی فیصلہ پاکستان کے لئے باعث اطمینان ہے یوں پاکستان میں پہلی بار بہت سالوں بعد ریاستی ادارے‘ سول حکومت مکمل طور پر ایک سوچ‘ ایک فکر پر عمل پیرا ہیں اور  اس اشتراک پر مطمئن بھی ہیں۔ دونوں کو الگ الگ استعمال کرنے کا ماضی کا امریکی اور بھارتی رویہ اب ناکام ہو رہا  ہے۔
میرے لئے  یہ منظر نامہ اس لئے  بھی باعث تسکین ہے کہ میں فوج اور سیاسی حکمرانی کو ’’یک جان‘‘ دیکھنے کا ہمیشہ ہی متمنی رہا ہوں۔ پاکستان دشمنوں کی سازشوں اور ہماری شرافیہ سیاست کی نااہلیوں‘ حماقتوں کے سبب معاشی اور سماجی طور پر دریا میں ڈوبتی کیفیات کا منظر نامہ پیش کر رہا ہے۔ سخت اور ناپسندیدہ فیصلے کرنا مجبوری ہے اور ایسے نازک لمحات میں وزیراعظم‘ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کا مفاہمتی اشتراک فکر و عمل واحد راستہ نجات ہوا کرتا ہے۔ پاکستان کو مذہبی شدت پسندی کے الزامات کا سامنا عالمی طور پر آج بھی موجود ہے۔ انسانی حقوق اور سیاسی حقوق‘ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے سوالات اور دبائو کا بھی سامنا ہے۔ اس منظر نامے میں سنجیدہ‘ مدبر‘ حقیقت شناس رویوں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ دورہ امریکہ اب اس طور پر ہو رہاہے کہ ہمیں اطمینان ہے۔ ماضی میں صدر زرداری کا امریکی کاسہ لیسی کا رویہ تھا تو نواز شریف کا فوج دشمنی رویہ تھا جس کا بھارت نے اکثر فائدہ اٹھایا تھا۔
کالم کے آخر میں وزیراعظم عمران خان‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی دورے کو پروفیسر غنی جاوید بزرگ ماہر نجوم کی نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ روحانی لاہوری بزرگ کے اشارات کا فہم بھی دیکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جو تاریخ پیدائش ایک  اسرائیلی اخبارات میں شائع ہوتی  وہ 4اکتوبر 1952ء  ہے یعنی ’’لبرا‘‘ شخصیت‘ وزیراعظم عمران خان کی درست تاریخ پیدائش 5اکتوبر1952ء ہے یہ بھی ’’لبرا‘‘ شخصیت ہے۔ دونوں کی افتا و طبع یکساں‘ دونوں کا مزاج اور یہ ناقابل بیان اور یکدم کچھ بھی کر دینے‘ کچھ بھی کہہ دینا کا رویہ دونوں کو اقتدار بغیر کسی حقیقی منصوبہ بندی کے ملا ہے۔ اچانک  لہٰذا دونوں کو شدید مخالفتوں کا سامنا ہے۔ داخل پوزیشن سے دونوں یکساں سخت روئیے سے نبرد آزما ہیں۔ دونوںکی جوانی بھی ایک جیسی رہی ہے۔ دونوں کو اگلے چند مہینوں میں کافی بڑے واقعات اور ناپسندیدہ حالات کا بھی سامنا رہے گا۔ 
جنرل قمر جاوید باجوہ سکارپیو ہیں فوجی حکومت کارمگر سخت گیر منتظم اور مدبر بھی‘ ان کی ذاتی پریشانی ختم ہو رہی ہے بطور خاص شدت پسندوں کے حوالے سے عمران خان بظاہر سخت مگر اندر سے تعاون دیتا اور تعاون لیتا کردار ہے۔  عمران خان  اور قمر جاوید باجوہ میں شخصی تصادم نہیں ہے وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات 22جولائی کو ہوگی اور دو ملاقاتیں ہونگی۔ 23کو وہ امریکی وزیر خارجہ سے ملیں گے جو سی آئی اے  کے سابق ڈی جی ہیں۔ گویا پاکستان اور امریکہ میں بہت سالوں بعد ’’اسٹریٹجک مذاکرات‘‘ میں ریاستی اداروں کی رفاقت دونوں اطراف کو میسر آئی‘ شاہ محمود قریشی پر مشتمل ٹیم قوت ارادی سے مذاکرات میں مضبوط رہے گی۔ دوسری طرف ٹرمپ بھی امریکی مفادات کے حصول کے لئے مطمئن طور پر مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات کا پاکستان اور امریکہ کو فائدہ 24اور 25جولائی کو سامنے آئے گا۔ گویا یہ دورہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی وساطت سے دونوں ممالک کے اپنے اپنے مفادات کی تکمیل کا عمدہ راستہ بن جائے گا۔
واللہ اعلم بااصواب 

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال