12:18 pm
گِدھوں کا راج

گِدھوں کا راج

12:18 pm

ہاںیہ گھاؤکہاں بھرتاہے،رستارہتاہے ،لگتا ایسا ہے کہ بھرگیالیکن نہیں کبھی نہیں بھرتا،تازہ رہنے والاسدابہارآپ کسی پر اعتماد کریں
ہاںیہ گھاؤکہاں بھرتاہے،رستارہتاہے ،لگتا ایسا ہے کہ بھرگیالیکن نہیں کبھی نہیں بھرتا،تازہ رہنے والاسدابہارآپ کسی پر اعتماد کریں، اندھا اعتماد۔ خودپربھروسہ نہ ہولیکن اس پرتکیہ کریں کہ ہاں یہ کبھی نہیں ہمارے اعتمادسے کھیلے گا۔جان پرتوکھیل جائے گا۔آپ کے ایمان کاحصہ بن جاتاہے وہ اعتماداور پھر آپ کومعلوم ہوکہ ختم ہوگیاسب کچھ شیشے کے برتن کی طرح کرچی کرچی ہوگیا۔تب کیا بیتی ہے بس یہ وہ جانتے ہیں جن پربیتتی ہے۔شایدکانچ کرچی کرچی ہوکرجڑسکے لیکن دل نہیں، ناممکن ہے۔
جب آپ دل وجاں سے فدا ہو جائیں، سب کچھ لٹادیں۔ہاں سب کچھ اپنے رب سے دعائیں مانگیںاورمانگتے ہوئے آپ کی آنکھوں میں جھڑی لگ جائے۔مون سون کی برسات کی طرح۔تج دیں آپ سب کچھ ۔آپ نغمے گائیں تواس کے،قصیدے پڑھیں تواس کے۔نازاٹھائیں تواس کے۔اپنے منہ کانوالابھی اس پرقربان کردیں ۔تن من دھن سب کچھ اوروہ آپ کاسب کچھ بن جائے اورپھروقت پڑے تووہ منہ موڑلے۔تب آپ کہاں کھڑے ہوتے ہیں؟
کچھ بھی تونہیں رہتاآپ کے پاس۔آپ کاخلوص منہ چھپائے پھرتاہے۔جذبات آہیں بن کرگونجتے ہیں۔آپ کے گائے ہوئے نغمے سسکیوں میں بدل جاتے ہیں۔خواب ریزہ ریزہ ہوکربکھرجاتے ہیں۔عہدوپیمان پرزہ پرزہ ہوکر ہوا میں اڑنے لگتے ہیں۔خبرہی نہیں ہوتی۔ کوئی یہاں گراکوئی وہاں۔ بہت مشکل ہوجاتی ہے زندگی خواب بکھرجائے توانسان بکھر جاتاہے اورپھریہی نہیں۔جنہیں سینے سے لگایاتھا،وہ سینے چھیدنے لگتے ہیں اورایسے کہ چھلنی ہوجائے دل،تب کیا بیتتی ہے؟
میں آپ سے مخاطب ہوں۔سن رہے ہیں آپ کوئی ربط نہیں لگ رہاآپ کومیری باتوں میں۔ہاں مجھے بھی خبرنہیںکیاکہہ رہاہوں۔کس لیے اورکیوں کہہ رہا ہوں۔جب کسی کو روگ لگ جائے تواس سے ربط کاتقاضابہت ناانصافی ہے۔سومعاف کردیجئے مجھے۔مجھے آپ کی وسیع القلبی پرنازہے،بہت ناز۔
لیکن ذراٹھہرئیے بہت جلدی میں ہیں آپ۔میں بھی توآپ میں سے ہوں۔کوئی اعلی نسب،کوئی خصوصی فرد،کوئی مراعات یافتہ نہیں ہوں۔بس آپ میں سے ہوں۔ میرادل آپ کے ساتھ دھڑکتاہے۔آپ کے ساتھ ہی رہنا چاہتا ہوں میں۔ بہت خوشیاں دی ہیں آپ نے مجھے۔ ہاں بہت اعتمادکرتے ہیں آپ مجھ پرجان توکچھ نہیں ہے۔آنی جانی ہے، ضرور جائے گی۔ جب لکھ دیاتوپھرکیاڈرنا،پھرآپ کااعتمادمیری زندگی کا حاصل ہے۔اسے میں کیسے روندسکتاہوں۔مجھے آپ پرناز ہے۔آپ کی محبتوں پرمیرا سربلند ہے۔ آپ میری تلخ نوائی پربھی رنجیدہ نہیں ہوتے۔کون سنتاہے کسی کی تلخ باتیں۔آپ سنتے ہیں۔ مجھے جان سے عزیزہیں آپ۔ آپ نہ ہوتے تو کون اٹھاتا میرے نازنخرے۔بس میں آپ کے ساتھ رہتاہوں اور وقت رخصت بھی آپ کے کاندھوں پرہوکرجائوں گا۔میرامرناجینا لوگوں کے ساتھ ہے۔ اس مٹی میں آسودہ ہو جائوں گا۔
اورپھرکوئی اورآئے گا۔ضرورآئے گا۔کسی کے چلے جانے سے کاروبارحیات رکاہے نہ رکے گا۔اپنے آس پاس دیکھتاہوں توسانس لینادوبھرہوجاتاہے۔ کتنے دکھ ہیں۔ کتنے آلام ہیں لیکن ان سے توہم لڑیں گے۔اپنوں سے کیا لڑیںکیسے لڑیں،بہت مشکل ہے ناںبہت ہی مشکل،اورظرف کابھی تومعاملہ ہے، کیاکریں کہا ں جائیں؟
ہونی ہوکررہتی ہے۔جوپیشانی میں ہے،اسے پیش آناہے۔جوکاتب تقدیرنے لکھاہے اسے پوراہوناہے۔خیریاشر۔برایابھلا۔جوکچھ بھی آنے والے ایک پل کے پردے میں چھپا ہے۔پل گزرتے ہی سامنے آجاناہے۔اگلے پل کے پیچھے کیاچھپاہے،کیاسامنے آئے گا۔پچھلے پل کاتسلسل یااس کے بالکل برعکس۔کون جانے،کس کو معلوم؟
انسان کے بس میں کب کچھ ہے۔جوکچھ ہے سلطان کے بس میں ہے۔جورحمان ورحیم بھی ہے،قہاروجباربھی۔لیکن کیاواقعی ایسا ہے۔ کیا کوئی کاٹھی نہیں،جووقت کے بے لگام گھوڑے پر ڈالی  جاسکے۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی