12:18 pm
وزیراعظم کادورہ امریکہ اور عوام میں تشویش کی لہر

وزیراعظم کادورہ امریکہ اور عوام میں تشویش کی لہر

12:18 pm

خدا کی شان دیکھئے‘ وزیراعظم  عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہونے جارہی ہے‘
خدا کی شان دیکھئے‘ وزیراعظم  عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہونے جارہی ہے‘ ’’ٹرمپ‘‘ تو ہے ہی ٹرمپ‘ مگر مخالفین عمران خان کو بھی چونکہ ’’ٹرمپ‘‘ ہی قرار دیتے ہیں‘ اس لئے مبصرین کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ یہ ملاقات پاکستان میں مذہب پسندوں کے لئے اور کن کن مظالم کا باعث بنتی ہے؟
امریکی دورے سے چند دن قبل جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر اس گرفتاری کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح سے لینے کی کوشش کی‘ اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ رسواکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے تاریک دور سے رسوائیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا عمران خان کے دور میں بھی وہ سلسلہ ابھی تک رکا نہیں۔
ہمیں امریکہ سمیت پوری دنیا سے اپنے تعلقات بہتر بنانے ہیں مگر پاکستان کی خودی‘ خودمختاری اور سلامتی کی قیمت پر نہیں‘ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ  حکومت‘ عسکری ادارے اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں‘ لیکن بعض حکومتی اقدامات کی وجہ سے عوام جس طرح سے بے چینی اور شدید پریشانی کا شکار ہیں‘ اس سے انکار بھی ممکن نہیں ہے۔
گزشتہ ہفتے عبدالشکور قادیانی  نے ملعون سلمان تاثیر کے بیٹے شان تاثیر کے ساتھ مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پاکستان کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی‘ اس کا وڈیو کلپ پوری دنیا میں وائرل ہوچکا ہے‘ یہ وہی عبدالشکور قادیانی تھا کہ چناب نگر میں انبیاء کرام‘ صحابہ کرام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز لٹریچر فروخت کرنے کے الزام میں جسے پاکستانی سیکورٹی کے اداروں نے گرفتار کیا اور پھر ثبوتوں اور شواہد کی روشنی میں عدالت نے اسے 5سال سزا سنائی‘ مگر مارچ 2019ء جب عمران خان کی حکومت کا سورج پوری طرح طلوع ہوچکا تھا‘ صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے عبدالشکور قادیانی کی رہائی کے لئے پاکستان پر دبائو ڈالا‘ مختصر یہ کہ اسے رہا کر دیا گیا۔
 پاکستان کے عوام حکومت سے بجا طور پر یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ ایک سزا یافتہ مجرم امریکہ کیسے پہنچا؟ اس گستاخ مجرم کے ساتھ تعاون کرکے اسے ٹرمپ کے دربار تک کس نے پہنچایا؟  شان تاثیر اگر مسلمان بھی ہے اور پاکستانی بھی‘ تو وہ پاکستان کے خلاف اس قادیانی کے جھوٹ کا مترجم کیسے بن گیا؟جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ عبدالشکور قادیانی  نے ’’ٹرمپ‘‘ کے سامنے تاریخی کذب بیانی سے کام لیا‘ پاکستان میں نہ تو قادیانیوں کے گھر لوٹے جاتے ہیں نہ ہی ان کی دوکانوں پر حملے ہوتے ہیں بلکہ قادیانی باوجود اس کے کہ نہ ملک کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی ملکی قوانین کا احترام کرتے ہیں‘ مگر پھر بھی مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ پاکستان  میں کاروبار بھی کر رہے ہیں‘ اور نوکریاں بھی۔
فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز لٹریچر رکھنے کے الزام میں اور بھی بہت سے مسلمان گرفتار ہوئے یا ہوتے رہتے ہیں‘ انہیں عدالتوں سے سزائیں بھی ہوتی ہیں‘ لیکن ان میں سے کسی نے تو کبھی ’’ٹرمپ‘‘ کے سامنے پاکستان کی شکایت نہیں لگائی؟پاکستان میں مسلمان سب سے زیادہ دہشت گردی میں مارے گئے‘ کراچی کی جوڑ بازار مارکیٹ سے لے کر راولپنڈی کے راجہ بازار تک سینکڑوں دوکانوں کو فرقہ پرور دہشت گردوں نے چلا کر خاکستر کر دیا‘ مگر ان میں سے تو کسی نے کبھی بش سے لے کر ٹرمپ تک کو پاکستان کے خلاف شکایت نہیں کی؟
گستاخانہ لٹریچرفروخت کرنے والا مجرم اور سلمان تاثیر ملعون کا بیٹا شان تاثیر ’’ٹرمپ‘‘ کے دربار میں پاکستان کے خلا ف جو مقدمہ دائر کررہے تھے آخر اس کے پیچھے کیا راز ہے؟
مجھے یاد ہے کہ دو سال قبل قادیانی جماعت کے ترجمان نے روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر محترم مہتاب خان کو خط لکھ کر شکایت کی تھی کہ آپ کا کالم نگار ہم پر ملک دشمنی کے جو الزام لگاتا ہے اس کے ثبوت پیش کریں، ثبوت تو ہم نے اس وقت سپیشل ایڈیشن میں شائع کر دیئے تھے ، لیکن توہین  آمیز لٹریچر کے الزام میں سزا یافتہ قادیانی عبدالشکور کا وزیراعظم عمران خان کے دورے سے قبل ٹرمپ کو پاکستان کے خلاف شکائتیں لگانا ، کیا پاکستان دشمنی نہیں ہے؟
سوال یہ ہے کہ اس سزا یافتہ مجرم کے خلاف پاکستان میں موجود قادیانی جماعت نے اب تک کیا ایکشن لیا؟7 ستمبر1974 ء کو قادیانیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے کئی دن کی بحث کے بعد متفقہ طور پر جو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا تو اس کی سب سے بڑی وجہ ختم نبوتؐ کے عقیدہ  پر ڈاکہ زنی تھی، سوال یہ ہے کہ کیا آج کے قادیانی مرزا غلام قادیانی دجال پر لعنت بھیج کر ، رسول اکرمﷺ کی ختم نبوتؐ کا اقرار کرکے آپؐ کے دامن رحمت میں پناہ لینے کے لئے تیار ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی چاکری کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ ڈونلڈ ’’ٹرمپ‘‘ جب خود مسلمان نہیں ہے تو وہ قادیانیوں کو مسلمان کیسے بناسکتا ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ نہ عالم، نہ مولوی، نہ مفتی، نہ سکالر بلکہ سرے سے مسلمان ہی نہیں تو وہ کسی غیر مسلم کو مسلمان کیسے بنائے گا؟ الحمد للہ آئے روز جس طرح کے متعدد قادیانی خاندانی اپنی رضاء رغبت سے مسلمان ہو رہے ہیں بالکل اسی طرح قادیانیوں کو مرزا قادیانی کی توہین آمیز تعلیمات سے چھٹکارہ حاصل کرکے عقیدہ ختم نبوتؐ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنی خوشی سے اسلام  قبول کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان امریکہ کی سرزمین پر ہیں، امریکی سرزمین پر کذاب قادیانی اور شان تاثیر کی ختم نبوتؐ اور پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کو دیکھ کر پوری قوم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عمران خان کا ہمیشہ دعویٰ رہا کہ زرداری،  نواز شریف امریکہ سے مرعوب ہو جایا کرتے تھے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کو باور کروائیں کہ وہ ختم نبوتؐ اور پاکستان کے خلاف امریکی سرزمین پر ہونے والی سرگرمیوں کو روکیں، اگر امریکہ کاکوئی سزا یافتہ مجرم  پاکستان میں کھلے عام نہیں پھرسکتا تو پاکستان کے سزا یافتہ مجرموں کو بھی پاکستان کے خلاف امریکی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار