12:19 pm
44کروڑمنتظر آنکھیں!

44کروڑمنتظر آنکھیں!

12:19 pm

ایک سال ہوچلا تحریک انصاف کی ناتجربہ کار قیادت میں ہنوز نومسلموں جیسا جوش و خروش ہے،
ایک سال ہوچلا تحریک انصاف کی ناتجربہ کار قیادت میں ہنوز نومسلموں جیسا جوش و خروش ہے، یوں لگتا ہے کہ نسیم حجازی کا ناول پڑھ رہے ہیں ہر وزیر باتدبیر معظم علی اور مشیر باتقدیر یوسف بن تاشقین بنا جوش و عقیدت سے رجز پڑھ رہا ہے، جنگی وحشت نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ جس جس نے بھی سوچا تھا کہ تحریک انصاف قسمت بدل دیگی اب کن اکھیوں سے ماضی کی طرف دیکھ رہا ہے۔ عوام کو آٹے دال اور سرکار کو کارکردگی کا بھائو پتہ چل چکا ہے، مسائل کی ایسی افراتفری ہے کہ
وحشت میں ہر ایک نقشہ الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلیٰ نظر آتا ہے
نواز شریف مجرم، مریم نواز مجرم، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی سب ملزم، آصف زرداری اور فریال تالپور بھی ملزمان، بلاول بھٹو پتہ نہیں اب تک کیوں  باہر ہیں۔ جس سرعت کیساتھ پوری کی پوری  اپوزیشن نیب زدہ ہو رہی ہے یہ تاثر راسخ ہوتا جا رہا ہے کہ جو جتنا زیادہ بول رہا ہے اتنی ہی تیزی سے نیب حرکت میں آتی ہے۔ صرف اس پر ہی بس نہیں تحریک انصاف کے قائدین دیگر مبینہ ملزمان کے اندر جانے  کی نوید بھی گاہے بگاہے سناتے رہتے ہیں۔ ہم سب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ نیب حکومت کے ماتحت نہیں اور تمام مقدمات بھی پرانے ہیں، چونکہ عوام کا حافظہ کمزور جانا جاتا ہے لہذا وزیر و مشیر ہر روز گردان کرتے نظر آتے ہیں۔ شریف اور زرداری کی کرپشن تحقیقات کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں، موروثی سیاست، بڑھتی دولت، بیرون ملک جائیدادیں بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ رانا ثنااللہ متنازعہ بھی ہیں اور مشکوک بھی، خیر منشیات برآمدگی کے بعد انکا معاملہ مزید مختلف ہے۔ خواجہ برادران پر قبضہ گیری کا الزام ہے جس کا فیصلہ عدالت کرے گی، ایسے تمام مجرموں کے ساتھ کوئی چھوٹ ہونی بھی نہیں چاہیئے۔اس کے باوجود شاہد خاقان عباسی کا معاملہ کسی حد تک مختلف ہے، صاف ستھری سیاست، وضعداری اور سادگی، شاید ایسے لوگ پاکستانی سیاست میں کم کم ہیں۔ نواز شریف کے بعد وزیر اعظم بنے تو کوئی کروفر اور پروٹوکول نہیں، سب سے بڑی بات سادگی کا اس طرح ڈھنڈورا بھی نہ پیٹا جس طرح تحریک انصاف ڈھول بجا رہی ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم ہائوس کے بجائے اپنے گھر میں رہائش پذیر رہے، پروٹوکول کا استعمال بھی نہ کیا، حتیٰ کہ امریکہ سفر کے دوران بھی عام شہری کی طرح گئے اورا یئرپورٹ تلاشی کے باعث تحریک انصاف سمیت پوری اپوزیشن کی تنقید کا نشانہ بھی بنے۔ اس سادگی کی منظم تشہیر بھی نہ کی، وزرا نے پریس کانفرنسز میں اعلانات بھی نہ کیے، ذرائع سے ٹکرز بھی نہیں چلے اور اینکرز نے بھی توجہ کے قابل نہ جانا۔ بہرحال شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی پاک قطر معاہدے اور اینگرو کمپنی ٹھیکے پر اختیارات سے تجاوز اور باضابطگیوں کا الزام ہے، معاف کیجیے گا ایسا الزام تو ہر وزیر اور مشیر پر ہی نہیں افسر تک پر لگایا جا سکتا ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ براہ راست پاکستان اور قطر حکومت کے درمیان ہوا، کوئی اور بیچ میں نہیں تو کیا اس الزام میں قطر بھی شامل ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطر سے جتنے کم نرخوں پر یہ معاہدہ ہوا اس کے بعد دیگر ممالک نے اس بنیاد پر نرخ کم کرنے کیلئے دبائو ڈالا۔ یہ حقیقت بھی تسلیم کی جاتی رہی ہے اینگرو کمپنی نے تعمیراتی ٹھیکہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، اینگرو پاکستان کا ایک معتبر نام ہے، اگر کوئی الزام ہے تو نوعیت بیان ہونی چاہیے تھی، بصد معذرت اختیارات سے تجاوز اور بے ضابطگی ایسا ہی الزام ہے جیسے دہشتگردی کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف کاٹی جاتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گرفتاری سے قبل خاقان عباسی انٹرویوز میں کہتے رہے جو چاہے ایل این جی معاملات ان سے پوچھے وہ ہر جواب کیلئے تیار ہیں، خواہ ادارے ہوں یا توانائی ماہرین، انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں کروائی اور عدالت میں بھی کہا کہ نوے دن کا ریمانڈ دیدیا جائے تا کہ نیب افسران کو پورا معاملہ تفصیل کیساتھ سمجھا سکیں۔ بہرحال فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، کرپشن ہے تو ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے، سیاست میں بے داغ کردار کے افراد انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں، اگر شاہد خاقان عباسی پر الزام ثابت ہوتا ہے تو سیاست پر اعتبار ختم ہو جائیگا۔ اگر الزامات کی نوعیت ایسی ہی رہی جیسی پیش کی گئی ہے تو یقین جانیئے پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے، چار سال بعد جانے کتنے معظم علی اور یوسف بن تاشقین کٹہرے میں ہونگے۔
سیاسی معرکہ آرائی جملے بازی، سنگین الزامات، بیہودہ زبان، ذاتی حملوں سے ہوتی ہوئی آڈیو وڈیو بلیک میلنگ تک پہنچ گئی۔ مریم نواز پریس کانفرس میں بیہودہ وڈیو پیش کر رہی ہیں، چچا برابر بیٹھے ہیں، ظاہر ہے اس عمل میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز کی حمایت شامل ہے، بڑی شرمناک صورتحال ہے۔ اس سے زیادہ شرمناک یہ امر ہے کہ بیہودہ وڈیو ایک محترم جج کے بارے میں ہے، جو اس وڈیو کی براہ راست تردید نہیں کر رہا، 16 سال پرانی وڈیو کے بعد  معزز جج نے جانے کتنے فیصلے دیئے ہونگے۔ اس سے بھی زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ محترم جج صاحب کا بیان حلفی وڈیو سے زیادہ وحشتناک ہے، جہاں فریقین سے ملاقاتوں کو طویل سلسلہ نظر آتا ہے۔ اگر یہ سب کچھ اسی طرح ہے جیسے بتایا جا رہا ہے تو یقین جانیں انصاف کی دیوی تو جانے کب کی خودکشی کر چکی ہو گی۔ اداروں کا احترام ہر شخص پر فرض ہے مگر دست بستہ عرض ہے کہ آپ بھی اپنی ادائوں پہ ذرا غور کریں، بہرحال اب معاملہ یہ ہے کہ وڈیو فرانزک، گرفتاریاں، مقدمہ جانے کیا کیا کچھ، پریس کانفرنس کرنے والوں، وڈیو کی خریدوفروخت کرنیوالوں پر تو اینکر حضرات چنگھاڑ رہے ہیں مگر دوسرے محترم فریق کے بارے میں گہری خامشی بتا رہی ہے کہ معاملہ کچھ زیادہ ہی گہرا ہے، خدا خیر کرے۔ سنا تھا انصاف سب کیلئے یکساں ہے، تو بھیا اس وڈیو کے بنانیوالے، خریدوفروخت کرنیوالے سب کٹہرے میں، شاید پریس کانفرنس کرنیوالے بھی جلد کٹہرے میں ہوں مگر ایک اور سر تا پا آڈیو وڈیو بھی تو آئی تھی، عوام کا حافظہ اب اتنا بھی کمزور نہیں جتنا آپ جانتے ہیں۔ انصاف کی نظر میں سب برابر تو جناب من نواز شریف نا اہل، ان کا بیان، انٹرویو اور موقف سب قومی سلامتی کے خلاف، جہانگیر ترین نااہل تو وفاقی کابینہ اجلاسوں میں شریک، آصف زرداری ملزم ہیں تو انٹرویو سنسر کی نذر،  بھلا ریمانڈ پر پارلیمنٹ اجلاس میں شریک ملزم کا انٹرویو کیسے نشر ہو سکتا ہے، مگر پھانسی پانیوالے صولت مرزا کا کال کوٹھری میں کیا جانیوالا انٹرویو نشر کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز کے بیان پر پابندی لگنا جائز، احسان اللہ احسان کا انٹرویو قومی خدمت، حضور دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بند قبا دیکھ، ماضی پر خاک ڈالیں، چلیں جو ہوا سو ہوا مگر تبدیلی سرکار سے یہ توقع تو نہ تھی۔
کرپٹ اور منتشر اپوزیشن سلاخوں کے پیچھے، عدلیہ آزاد، ادارے غیر جانبدار، سہما میڈیا اور مجبور عوام، 44 کروڑ آنکھیں منتظر ہیں، جانے پہلا چھکا کب لگے گا؟

 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار