04:15 pm
گِدھوں کا راج

گِدھوں کا راج

04:15 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)

کوئی لگام نہیں جواس گھوڑے کامنہ موڑدے۔ کیاکوئی چابک نہیں جواس اڑیل کو صحیح  سمت میں رواں رکھ سکے۔کیاکوئی رکاب نہیں جوسوارکوسواری کی پیٹھ سے چپکاسکے۔اسے اوندھے منہ گرنے سے بچاسکے۔
1
نہیں ایسانہیں ہے۔رب رحمان نے انسان کوسمجھایاکہ ہونی ہوکررہتی ہے۔جوپیشانی میں ہے اسے پیش آناہے۔کاتب تقدیرنے لکھاہے اسے پوراہوناہے لیکن ہونی کیا ہے۔ پیش کیاآناہے۔کاتب تقدیرنے کیالکھاہے۔سوائے اس کے کہ’’بماکسبت ایدیھم‘‘۔جوکچھ تم نے اپنے ہاتھوں سے کمایاہے۔اس نے راستے دکھائے ہیں۔’’ھدینہ النجدین‘‘۔ بھلائی اوربرائی کے راستے۔اس نے تو سمجھایا ہے۔’’فالھمھا فجورھا وتقواھا‘‘۔ ہم نے الہام کیاہے،برائی کابھی،بھلائی کابھی۔اس نے توبارباریاد دلایاہے ۔ ’’ قد افلح من زکھاو قدخاب من دسھا‘‘اس نے تووعدہ کیاہے۔’’لایضیع عمل عامل منکم‘‘ وہ کسی عمل کرنے والے کاعمل ضائع نہیں کرتااورپھراس نے کہاہے تول لیاجائے گا تمہاراہرعمل اچھایابرا، چھوٹایابڑا۔اورفیصلہ کر دیا جائے گا تمہارے فلاح یاخسارے کا۔اس نے انسان کومتنبہ کیاہے۔’’وقت کی قسم تمام انسان خسارے میں ہیں۔‘‘اور یہ بھی بتایاہے کہ اس خسارے سے کیسے بچاجائے۔اس نے وقت کامنہ زورگھوڑاہی تخلیق نہیں کیا۔اس نے کاٹھی بھی دی ہے،لگام بھی۔چابک بھی دی ہے،رکاب بھی۔ ایمان کی کاٹھی۔عمل صالح کی لگام۔تواصی حق کی چابک اورتواصی صبرکی رکاب۔تاریخ سے پوچھ کردیکھئے۔کون ہے جس نے وقت کے بے لگام گھوڑے کوقابوکرنے کے لیے ان اجزا کواستعمال کیاہو،اورناکام رہاہو۔کون ہے جس نے ان اجزا سے دامن چھڑایاہو اورکامیاب ہواہو۔
لیکن ہمارامعاملہ عجیب ہے۔ہماراحال یہ ہے کہ ’’تمنابرق کی رکھتاہوں اورافسوس حاصل کا‘‘۔سمجھانے والے سمجھاتے رہ جائیں۔راہ دکھانے والے راہ دکھاتے رہ جائیں۔ہم کسی کی کب سنتے ہیں۔ہم کہ عقل کل ٹھہرے،کب کسی کی مانتے ہیں۔ہم اللہ کومانتے ہیں لیکن نہ اس کے دین کومانتے ہیں نہ یوم الدین سے ڈرتے ہیں۔ہم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں،لیکن اس سے ہدایت نہیں لیتے۔ہم نبی کریمﷺ سے محبت کرتے ہیں،لیکن ان کی اطاعت نہیں کرتے۔ہم اپنے آپ کواعتدال پسند،روشن خیال اورجمہوریت کے شیدائی کہتے نہیں تھکتے،لیکن اپنے رویوں میں انتہاپسندی، تاریک خیالی،اورآمریت کامظاہرہ کرتے ہیں۔
گدھ ہیں یہ سب۔ گدھوں کاراج ہے یہاں۔مردارخور گدھ چلتی پھرتی لاشوں کونوچنے والے گدھ۔ گدھ توپھرلاشوں کونوچتاہے،یہ ایسے سفاک ہیں جوزندہ انسانوں کوپہلے چلتی پھرتی لاشوں میں بدلتے ہیں پھرانہیں نوچنے لگتے ہیں۔یہ ہے سماج؟کیاسماج ہے یہ!ہربونے کااستحقاق مجروح ہوجاتاہے یہاںاورعوام!وہ کب ہیں انسان جی رہے ہیں کب! بس سانس آجارہی ہے۔اس ظالم اورمدقوق نظام ہی نے جیتے جاگتے انسانوں کومدقوق کردیاہے۔خون تھوک رہے ہیں وہ۔چلتے پھرتے انسانوں کاقبرستان سوداگروں نے فروخت کردیا، سب کچھ بیچ ڈالاہے۔ہماری کوئی وقعت نہیں ہے۔ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔مردارہیں ہم اورمردوں کی کوئی نہیں سنتا۔کیوں نہیں اس کے محرکات معلوم کرتے ،کیوں اس پرنہیں سوچتے !بس جبرہی جبر ۔خون ہی خون،انسانوں کاخون ہے یہ ہرجگہ رائیگاں جانے والالہو۔کب بندہوگی خون کی ہولی؟کس کی ذمہ داری ہے اسے بند کرنا؟کون کرے گا یہ بتائیے؟
بدلواس ذلیل نظام کومدقوق نظام، جبر کانظام، انسانوں پر قائم درندوں کانظام،منحوس اوربے برکت نظام۔ہم آپس میں لڑلڑ کر مر جائیں گے، یہی توان کامقصدہے۔ لڑاؤ ،الجھاؤ، منتشرکرو، کچھ سوچنے نہ دو،راگ رنگ کی محفلیں  دکھاؤ،تھرکتے ہوئے نیم برہنہ جسموں کی کیٹ واک کراؤ۔ الجھائے رکھو انہیں اورمزے اڑاؤ۔
میں آپ سے مخاطب ہوں۔ آپ کہاں ہیں،ہیں بھی یہاں،یاپھرکہیں اورنکل گئے!سوئے ہوؤں کوجگایا جاسکتاہے،جو سونے کی اداکاری کرے اسے کون جگاسکتاہے!جاگناہوگا تمہیں۔ تمہاراہے یہ ملک،یہ پاک سرزمین تمہاری ہے اورتم اس مٹی کوبربادہوتادیکھ رہے ہو،اپنی دھرتی کو اجڑاہوادیکھ سکتے ہوتم تو ضرور دیکھو مگر میں تواس گناہ کبیرہ میں شامل نہیں ہو سکتا!
تیری دنیا کو لگ گئی ہے نظر
اس کا صدقہ اتار دے مولا

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید