07:45 am
کشمیر آ زاد ہوکررہے گا

کشمیر آ زاد ہوکررہے گا

07:45 am

نازی لیڈر ہٹلر یونہی بدنام ہے اس نے اگرلاکھوں لوگوں کو اجل بردکیا یا بقول لوگوں کے ہلاک کیا تو اس وقت ہٹلر حالت جنگ میں تھا جس میں دشمن کاقلع قمع کرنا ہی جنگ کامزاج ہوتاہے۔  اگر آپ دشمن کونہ مار سکیں تو دشمن آپ کوماردے گالیکن بغیر کسی قسم کی جنگ کے نہتی اقلیت کو صرف اس لئے ہلاک کرنا ان پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑ نا کہ ان کاحق رائے دہی ختم کردیا جائے  تو ہٹلر کے جنگی جنون سے بھی بہت زیادہ شقاوت وظلم کی بات ہے اور سارا ظلم وستم صرف اس لئے کہ مظلوم کشمیری قوم کے لوگ  دوسرے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جن کی اجتماعی تعداد ان کے ہم مذہبوں سے نصف ہے جو انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے ہندو توا کومکمل کامیاب ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ ہندوتوا کی سوچ بچار کے مطابق اگر مسلم اقلیت کوٹھکانے لگادیاجائے ، تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری ،یہی سوچ ہے مودی  کی اور اس کی جماعت کی۔ اس لئے بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کے خلاف ہرطرح کے ظالمانہ حربے استعمال کے جارہے ہیں۔  کشمیر میں جوظلم وبربریت کی جارہی ہے اس پر ہی بس نہیں ہے آسام، ہریانہ اور دیگر مسلم اکثریت والے علاقوں کو نشانے پررکھ لیا گیاہے۔ ان لوگوں کوصرف اس لئے سزادی جارہی ہے کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔  ان کاحق رائے دہی ختم کرنے کیلئے ان کی بھارتی شہریت منسوخ کی جارہی ہے تاکہ  آنے والے الیکشن میں حزب مخالف کی جو جماعتیں مسلم ووٹ لیکر پارلیمنٹ میں پہنچ جاتی ہیں ان کاراستہ بند کردیاجائے۔ نہ نو من تیل ہوگا نہ  رادھا ناچے گی۔  مودی اور اس کی پارٹی مسلمانوں کو ختم کرکے پورے بھارت پر قابض ہونے کے خواب  دیکھ رہی ہے اس کے خوابوں کی تعبیر کیلئے اسرائیل اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ چڑ ھ جابیٹا سولی پررام بھلی کرے گا۔  موذی اور اس کی پارٹی اس طرز عمل کے نتائج سے بے خبر اپنی سی کئے جارہی ہے کیونکہ امریکہ کے بغل بچہ کچھ مسلم ممالک شاید امریکی شہہ پر ہی مودی کو اعزازات سے نواز رہے ہیں وہ اس طرح موذی کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں وہ اپنی مسلم اقلیت کے ساتھ جوکررہاہے وہ درست ہی کررہاہے لیکن ایسا کرنے والے بھول رہے ہیں کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ شاید وہ بے آواز لاٹھی چل پڑی ہے ۔
کشمیر سے ابتدا ہوچکی ہے مسلمان قوم جاگناشروع ہورہی ہے۔ مودی خود بھارتی مسلمانوں کومجبور کررہاہے کہ وہ اپنی بقا کی جنگ کیلئے میدان میں آجائیں۔ دیرآیددرست آید۔  اب وہ دن دور نہیں جب خود مودی اور اس کی پارٹی کی شرارتوں، بداعمالیوں، ظلم وستم سے تنگ آئے مسلمان اور دوسری اقلیتیں اپنے حقوق کے لئے میدان میں نکل آئیں۔ کشمیری مسلمان حصول آزادی کے لئے میدان عمل میں کود پڑے ہیں۔ ہزاروں نہیں لاکھوں جوان ہردم قربان ہورہے ہیں، ہرقربانی کے بعد ان کاحوصلہ کم نہیں ہورہا وہ بنا کسی قسم کے ہتھیاروں کے ہر قسم کے جدید ترین اسلحہ کا بڑی جی داری سے مقابلہ کررہے ہیں۔  بھارتی تر بیت یافتہ افواج  اپنی تمام تر تربیت وقوت کے حیران وپریشان ہے بغیر کسی بیرونی امداد کے کشمیری جوان، بچے، بوڑھے اتنا عزم حوصلہ دکھارہے ہیں۔ مائیں اپنے جوان بیٹوں کی شہادت کے باوجود اپناحوصلہ ہمت نہیں ہاررہیں ۔ بھارتی فواج کے ظلم وبربریت دہشت حیوانگی کے ہزاروں بچیوں کی بے آبروئی کے باجود کشمیری بڑے حوصلے اورجرات کے ساتھ مضبوط چٹان کی ماننداپنے مقصد محاذ آذادی پر جم  کر کھڑے ہیں ان کایہ جذبہ ہی ان کی قوت بناہوا ہے آزادی کے اس جذبے نے بھارت کے دوسرے علاقوں کے مسلمانوں کو بھی حو صلہ دیاہے ۔ 
وہ وقت دور نہیں جب بھارت خود اپنے نادان ناسمجھ انتہاء پسند حکمرانوں کے ہاتھوں بکھر کر کئی حصوں میں بٹ جائے گا۔  وہاں سکھوں کا الگ ہونے ،خالصتان ، ناگالینڈاور کئی   آزادی کی طلبگی مہم چل رہی ہیں جنھیں اب کشمیریوں نے مزید ہمت حوصلہ فراہم کیاہے۔ ان شااللہ جلد ہی بھارت کانقشہ تبدیل ہونے کوہے ۔یہ مکافات عمل ہے بھارتی حکمران ہمیشہ کوشش کرتے رہے ہیں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی اسے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اس کوشش میں وہ ہمارے اپنے قائدین کی خودغرضی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے مشرقی پاکستان کوالگ کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن اب گھڑی الٹی چلنے کوہے بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جارہاہے ۔ان شااللہ
 بھارت نے اپنے سرپرستوں کی شہہ پر چومکھی جنگ کامیدان تو سجالیاہے اور اندرون خانہ اوربیرون خانہ اگر بھارت نے کسی غلط فہمی میں مبتلا ہوکر کسی کی شہہ پر  پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو فواج پاکستان کے سپہ سالار دوٹوک انداز میں واضح کرچکے ہیں کہ جوہری ہتھیار استعمال  ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔  اس دھمکی نے ناصرف بھارت بلکہ تمام بڑی قوتوں کے کان کھڑے کردیئے ہیں۔  چین نے کھل کر اور کئی بڑی قوتیں خاموشی سے پاکستان کی پشت پناہی کے لئے تیار ہیں اس کامقصد یہ بھی ہوسکتا ہے بھارت تیسری عالمی جنگ کامحرک بن سکتاہے اگربھارت نے ایسا کیاتو خوداپنے گھر کو اپنے ہاتھوں آگ لگانے جیسا ہوگا۔ اللہ اہل کشمیر کی مدد فرمائے انہیں سرخروکرے اور آزادی کی نعمت سے نوازے۔   آمین 

 

تازہ ترین خبریں