01:52 pm
انشاء اللہ

انشاء اللہ

01:52 pm

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلے صدارتی مباحثے کے دوران جو بائیڈن نے انشاء اللہ کا لفظ استعمال کر کے دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔ امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور سابق امریکی نائب صدر نے اپنے صدارتی مباحثے کے دوران ایسا لفظ استعمال کیا جو عربی زبان بولنے والے اور مسلمان گھرانوں میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے مگرقومی سطح پر ٹیلی ویژن پر امریکی بحث میں شاید پہلی مرتبہ ہی سنا گیا ہو۔منگل کی شب اس صدارتی مباحثے میں ری پبلکن کے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بتانے سے انکار کرتے رہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے کب جاری کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رقم ادا کرنے کے دعوے کے بارے میں کہا کہ’’لاکھوں ڈالر اور آپ اسے دیکھیں گے‘‘۔جس پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے برجستہ کہا ’’کب؟ انشااللہ‘‘۔عرب ممالک میں بھی جو بائیڈن کے الفاظ کے استعمال پر بحث ہو رہی ہے۔نامزد ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم بھی اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ حقیقت میں جو بائیڈن نے یہ انشاء اللہ کا لفظ استعمال کیا ہے۔انشاء اللہ تین الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ان(اگر)، شاء(چاہا)، اللہ(اللہ تعالیٰ نے)۔انشااللہ کے لغوی معنی ’’اللہ کی مرضی‘‘یا اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا،کے ہیں ۔
قرآن پاک میں جا بجا،انشاء اللہ کا ذکر آیا ہے۔ سیرت میں ذکر ہے کہ حضرت محمدﷺ کے سچا نبی ہونے کے بارے میں معلومات کے لئے مشرکین مکہ نے چند افراد یہودی ربیوں کے پاس روانہ کئے۔ انہوں نے حضرت محمدﷺ کے لئے تین سوالات تیار کئے اور کہا اگر آپ ﷺنے ان کے درست جوابات دیئے تو تب وہ سچے نبی ہیں۔ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ وہ اگلے دن سوالات کے جوابات دیں گے مگر 15دنوں تک آپ ﷺ کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ان میں سے پہلا سوال یہ تھا کہ زمانہ قدیم میں جونوجوان اچانک غائب ہو گئے، ان کے ساتھ کیا ہوا؟دوم،آپﷺ سے اس طاقتور مسافر کے بارے میں پوچھیں جو مشرق اور مغرب دونوں کی حدود تک پہنچا ہے۔سوم، آپ ﷺ سے پوچھو روح کیا ہے؟ اگر وہ آپ کو جواب دے سکتا ہے آپ ﷺ کی پیروی کرو کیونکہ وہ ایک نبی ہے۔ اگر وہ  درست جواب نہیں دے سکتے  تو وہ  نعوذ باللہ ،جعل ساز ہے۔ یہ لوگ مکہ مکرمہ میں قریش واپس آئے اور انہیں بتایا کہ ان کے پاس محمدﷺ کے ساتھ معاملات طے کرنے کا فیصلہ کن طریقہ ہے اور انھوں نے انہیں تینوں سوالات کے بارے میں بتایا۔وہ رسولﷺ کے پاس آئے اور ان سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کیا۔آپ ﷺنے ان سے فرمایا،میں تمہیں کل تمہارا جواب دوں گا۔' لیکن یہ نہیں کہا، 'انشاء اللہ۔' تو وہ چلے گئے۔ اور رسولﷺ نے اس معاملے پر خدا کی طرف سے وحی کے بغیر پندرہ دن تک انتظار کیا،اور نہ جبرائیل آپﷺ کے پاس آئے، اہل مکہ نے بری خبریں پھیلانا شروع کیں، کہ محمد ﷺنے ہم سے کل جواب دینے کا وعدہ کیا اور آج پندرہویں دن ہم جواب کے بغیر ہی رہے ہیں۔ اس تاخیر نے رسولﷺ کوغم زدہ کیا، یہاں تک کہ جبرائیل ؑآپ ﷺکے پاس تشریف لائے اور سوالات کے جوابات بیان کئے۔ آپﷺ نے اگر کل جوابات دینے کا وعدہ کرنے کے ساتھ انشاء اللہ بھی کہا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔قرآن پاک میں حکم نازل ہوا کہ ’’اور کبھی بھی کسی چیز کے بارے میں مت کہنا، ''بے شک، میں کل یہ کروں گا۔'' بلکہ کہو انشاء اللہ۔
 جو بائیڈن کی جانب سے انشااللہ الفاظ کے استعمال کی مختلف تشریحات ہو رہی ہیں۔نیو جرسی،امریکہ میں مونٹکلیر اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر لسانیات کے پروفیسر فادی ہلانی، جنہوں نے 'انشااللہ' کے استعمال پر تحقیق کی ہے، نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ جو بائیڈن نے یہ لفظ طنزیہ لہجے میں استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنزیہ انداز میں یہ شکوہ کر رہے تھے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے پیش کر ہی نہ دیں۔پہلے صدارتی مباحثے کے دوران توہین آمیز رویہ،گالیوں کا استعمال دیکھنے میں آیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ مداخلت کی۔جو بائیڈن نے کورونا وبائی امراض،معیشت اور نومبر کے انتخابات کے انعقاد پر ٹرمپ کی قیادت پر زبردست تنقید کی۔اس سے قبل جو بائیڈن اس خدشے کا اظہار کرچکے تھے کہ انہیں مباحثے کے دوران امریکی صدر کی جانب سے الزامات اور جھوٹ کی توقع ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ نازیوں کا پروپیگنڈا کرنے والے جوزف گیبلز سے کیا تھا۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی حریف جوبائیڈن کی ذہنی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دونوں کے مابین پہلے مباحثے سے قبل یا اس کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرائیں۔
صدارتی نامزد امیدوار جو بائیڈن نے منگل کی رات کی اس بحث پر شک کیا کہ آیاڈونلڈ ٹرمپ کبھی بھی اپنے ٹیکس گوشوارے جاری کردیں گے۔''آپ اسے دیکھیں گے،'' ٹرمپ نے بار بار کہا ۔ جب مباحثے کے میزبان کرس والس نے اس پر زور دیا کہ وہ ٹائم لائن کے پابند ہوں۔ بائیڈن نے جواب دیا، ''کب؟ انشاءاللہ؟''۔ عربی زبان میں یہ جملہ ''اگراللہ نے چاہا'' میں ترجمہ کیا ہے۔اچانک،بہت سارے عرب امریکی ناظرین اور متعدد لوگ انٹرنیٹ پر اجتماعی طور پر ڈبل ٹیک لے رہے تھےچونکہ لوگ بائیڈن کی جانب سے انشاءاللہ کے استعمال پر شاید یقین کرنے پر تیار نہ تھےمگر مباحثے کے گھنٹوں بعد، بائیڈن کی انتخابی مہم نے نیشنل پبلک ریڈیو کو تصدیق کی کہ یہ سچ ہے،بائیڈن نے درحقیقت یہ جملہ استعمال کیا تھا۔ بائیڈن نے اپنے ذاتی انکم ٹیکس گوشوارے جاری کر دیئے ہیں،جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سابق نائب صدر اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے اپنی 985,000ڈالر کی مجموعی ذاتی آمدنی کا تقریبا 30 فیصد ٹیکس ادا کیاہے۔ٹرمپ نے رضاکارانہ طور پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ 15 سالوں میں سے 10 میں کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔تاہم  2016 میں صرف 750 ڈالرٹیکس دیا۔
انشاء اللہ الفاظ فارسی اور اردو میں بھی یوں ہی استعمال ہوتے ہیں۔مالٹا میں اسی جیسے الفاظ’’جیک اللہ جرید‘‘ استعمال کئے جاتے ہیں۔تاہم مجموعی طور پر مسلمان یہ الفاظ تب استعمال کرتے ہیں جب مستقبل میں کوئی کام کرنا یا نہ کرنا ہو۔ اب جو بائیڈن کی جانب سے انشاء اللہ پر مغرب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تحقیق ہو رہی ہے ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ دین کے بارے میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ نئی نسل تحقیق کرتی ہے اور اسلام میں جوق در جوق داخل ہونے کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔حکیم الامت علامہ اقبال نے بانگ درا میں کیا خوب بیان کیا ہے
ہے عیاں یورش تاتار کے افسانے سے
پاسبان مل گئے کعبے کو صنم خانے سے


تازہ ترین خبریں

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ