01:53 pm
گریٹراسرائیل‘خواب یاحقیقت

گریٹراسرائیل‘خواب یاحقیقت

01:53 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
رسول کریم ﷺ کی ذات گرامی کواہلِ عرب صادق اورامین کہتے تھے اوریہود ونصاریٰ بھی اس بات پرمتفق تھے کہ آپ ﷺ صادق بھی ہیں اورامین بھی،لیکن یہودیوں نے آپ ﷺکواللہ کاسچانبی ماننے سے صرف اس لیے انکارکردیا تھا کہ آپ ﷺحضرت اسماعیل علیہ السلام کی آل میں سے تھے۔یہودی خودکو اللہ کی مقرب ترین اور بہترین قوم سمجھتے تھے،سارے انبیا بنی اسرائیل سے تعلق رکھتے تھے لیکن خاتم النبیین ﷺ کاتعلق بنی اسرائیل سے نہیں تھاجس کویہودنے ماننے سے انکارکیا،ان کی رائے میں اللہ نے عزت ووقارصرف بنی اسرائیل کوبخشاہے،لہٰذاجوبھی نبی مبعوث کیاجائے گااس کاتعلق لازماًبنی اسرائیل سے ہی ہوگا۔یوں مسلمانوں سے یہودیوں کی جنگ شروع ہوئی جوآج تک جاری ہے۔
قیامِ پاکستان کے9ماہ بعدہی اسرائیل کے نام سے فلسطین کی سرزمین پراسرائیل کی ناجائزجبری ریاست قائم کی گئی۔ اسرائیل کے پہلے وزیراعظم اورصہیونی تنظیم کے سربراہوں میں سے ایک ڈیوڈبین گوریان نے اپنی پہلی تقریرکرتے ہوئے کہاکہ ریاست اسرائیل کواگرکسی سے خطرہ ہے تووہ پاکستان ہے کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پرمعرضِ وجودمیں آیا ہے۔واضح رہے کہ14اگست 1947ء کوپاکستان وجودمیں آیااور14مئی 1948ء کواسرائیل کی ناجائزریاست قائم کی گئی۔نومولودپاکستان کواسرائیل نے اپنے لیے سب سے بڑاخطرہ قراردے دیا۔گوریان نے کہاتھاکہ جس دن پاکستان ختم ہوجائے گااس دن اسلام کاخاتمہ ہوجائے گا۔ (خاکم بدہن)
پاکستان ایک نظریے کے تحت وجودمیں آیا اور نظریہ کوختم کرناچونکہ بچوں کے آسان کھیل جیسا نہیں ہوتاتویہاں دشمن نے سفاک چال چلی۔ ملک توڑنے کیلئے مذہب کی غلط ترجمانی کرتے ہوئے زبان، رنگ،نسل،قوم اورفرقوں کاسہارالیا گیا۔آج یہی غیروں کے ایجنڈے پراس نظریاتی ملک کو توڑنے کی سازش کاحصہ بنے ہوئے ہیں۔ ویسے تومسلمانوں کی تاریخ جرأت وبہادری سے عبارت ہے لیکن یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ اوروں کی طرح اس قوم میں بھی گلی محلوں سے لے کرسیاسی ایوانوں میں غدار لوگ پائے جاتے رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کوانتہائی خطرات کاسامناہے۔بھارتی سرحدہمیشہ سے ہی پریشانی کاسبب رہی ہے، اور دشمن افغان سرحدکوبھی استعمال کرتارہتاہے۔ایک طرف فوج طویل ترین سرحدوں کی حفاظت پر مامورہے تودوسری طرف ملک میں انتہاپسند تنظیموں اوردہشت گردوں سے بھی نمٹ رہی ہے جبکہ کوئی قدرتی آفت آجائے، حتیٰ کہ ابرِرحمت ہی کھل کربرس جائے توبھی انتظامیہ کومدد کیلئے فوج کی جانب دیکھناپڑتاہے۔
پاکستانی افواج ہمہ وقت متعدد محازوں پر برسرِپیکارہے۔ایسے میں اب سی پیک کے خلاف امریکہ اسرائیل اوربھارت سے گٹھ جوڑ کرکے جہاں پاکستان کے گردگھیراتنگ کررہاہے وہاں امریکی دباؤ اوردھمکیوں نے انتہائی گھمبیر صورتحال پیدا کردی ہے لیکن دوسری طرف ہماری نااہل سول حکومت کرپشن کے مقدمات میں الجھی ہوئی ہے۔ لگ یوں رہاہے کہ ملک کی داخلہ وخارجہ امور بھی اب فوج کوہی دیکھنے ہوں گے۔سیاسی عدم استحکام بھی عروج پرہے۔سابقہ حکومت کے دورمیں اسلام آبادمیں ایک مذہبی جماعت کے دھرنے اوران کے مطالبات کے آگے گھٹنا ٹیک دینابھی عالمی سطح پربدنامی کاسبب بنا۔
اگرہم تاریخ کے جھروکوں میں جھانکیں تونظر آئے گاکہ امریکہ نے پاکستان کوہمیشہ ہی مایوس کیا ہے۔سانحہ1971ء میں اس تاریخی بحری بیڑے کے دھوکے کوہم کبھی نہیں بھول سکتے جوامریکانے پاکستان کی مددکیلئے بھیجناتھا۔یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ امریکہ کے بیشتراموراسرائیل سے کنٹرول کیے جاتے ہیں۔امریکہ اسرائیل کو امدادکے نام پراتنی خطیر رقم دیتاہے جس کاکوئی جواز نہیں۔ 14ستمبر 2016ء  کوامریکہ نے اسرائیل کے ساتھ 10سالہ فوجی امدادکا 38ملین ڈالرکی مددکامعاہدہ سائن کیااوریہی اسرائیل پاکستان کواپنے لئے سب سے بڑاخطرہ قراردیتا ہے۔ امریکہ کی سلامتی کی پالیسی سے لیکر انتظامی امورتک سب یروشلم میں طے پاتے ہیں۔اقوام متحدہ،ورلڈ بینک،ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن جیسے بین الاقوامی ادارے اسرائیل کے اختیارمیں ہیں توامریکاکی پالیسیز پاکستان کے حق میں مفیدکیسے ہوسکتی ہیں؟
واضح رہے کہ پاکستان پورے عالم اسلام میں واحدنیوکلیئرپاورہےاوریہی اسرائیل کوکسی طورہضم نہیں ہوتی۔1981ء میں اسرائیل نے بھارت کی مدد سے کہوٹہ نیوکلیئر ری ایکٹر پر ناکام حملے کی سازش بھی کی جوکامیاب نہیں ہوسکی۔ان تمام معلومات اور تاریخی حقائق سے ثابت ہوتاہے کہ امریکہ پاکستان اورمسلمانوں کا دوست ہوہی نہیںسکتا۔ افغانستان، عراق،لیبیا،شام،یمن،مصر، مراکش،لبنان،تیونس اورفلسطین میں امریکہ اور اسرائیل کاکردارسب کے سامنے ہے۔ یہاں ہونے والی خونریزی کے پیچھے گریٹر اسرائیل کامنصوبہ ہے اور گریٹراسرائیل کی راہ میں بڑی حد تک رکاوٹ پاکستان ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کوختم کرنے کیلئے ان ممالک کی سرتوڑکوششیں جاری ہیں۔
برمامیں ہونے والے حالیہ فسادات اور مسلمانوں کی بدترین نسل کشی بھی اسی منصوبے سے متعلق ہے۔ اگرآپ معاملات کابغور جائزہ لیں تواندازہ ہوگاکہ عراق،افغانستان سمیت دنیاکے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرنے والے امریکہ نے برمامیں مسلمانوں کے قتل عام پرانسانی حقوق کاواویلاکرکے وہاں امن فوج بھیجنے کے مطالبہ کی آڑمیں بھی ایک بھیانک سازش میں مصروف تھا۔دراصل امریکہ اس خطے میں ایک محفوظ پناہ گاہ ڈھونڈرہاتھاجواس کوافغانستان میں بدترین شکست کے بعدمطلوب تھی جوپاکستان سمیت،چین اورشمالی کوریاکی نگرانی کرسکے لیکن چین نے بروقت اس سازش کوبھانپ کر’’ون روڈون بیلٹ‘‘کے منصوبے کے تحت فوری طورپربرماکے ساتھ کئی تجارتی معاہدے کرکے امریکہ کاراستہ مسدودکردیا۔مختصرا یہ کہ آنگ سان سوچی امریکہ ہی کاپیداکردہ ایک ایسا کردارہے جس نےبھارت کی مددسے میانمارمیں امریکاکی راہ ہموارکرناتھی۔اس اسرائیل کایہ سازشی دماغ ہے جودرحقیقت ’’گریٹر اسرائیل ‘‘ کی منزل کی طرف گامزن ہے لیکن اس سارے منصوبے کے پیچھے اگرکوئی براہِ راست رکاوٹ ہے تووہ کلمہ طیبہ کے نام پر27 رمضان کی مبارک شب کومعرضِ وجودمیں آنے والاایٹمی طاقت کاحامل ملک پاکستان ہے۔ربِ کریم ہمارے پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔  


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج