01:55 pm
نوازشریف: تقریر پر پابندی،جائیدادیں ضبط

نوازشریف: تقریر پر پابندی،جائیدادیں ضبط

01:55 pm

٭نواز شریف،تقریریں نشر کرنے پر پابندی، پاکستان میں جائیدادیں، گاڑیاں، زمینیں ضبط O مریم نواز، ن لیگ کی قیادت سنبھال لی۔ جلوسوں کی قیادت کریں گیO نوازشریف کے پیچھے بھارت کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ،ایک بڑے جرنیل کا 35 سال پرانی گاڑی میں انتقالO کنٹرول لائن فائرنگ، 3 بھارتی فوجی ہلاکO خواجہ آصف، عرب امارات کا اقامہ، 13 کروڑ 60 لاکھ معاوضہ O لاہور: کولڈ سٹور سے 52 ٹن ناقص سری پائے،مچھلی،مرغی کے پنجے،گوشت، بڑی کلیجی وغیرہ برآمد! سٹور بند کر دیا گیا O’’شہباز شریف زیرحراست، گھر سے بستر، کھانا، کتابیں پڑھتے ہیں، بہت خوش ہیں!‘‘ نیب O بوریوالہ: سکول گارڈ پر تشدد،اسسٹنٹ کمشنر معطل O کراچی: ملک میں کرونا پھر تیز: ڈپٹی کمشنر ’میرپورخاص‘ زاہد حسین جاں بحق۔
٭فضول قسم کی دلآزار خبروں سے پہلے ایک بڑے شخص کی بڑی باتیں۔ گزشتہ روز کراچی اور لاہور میں پاک فوج کے دو سابق کور کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد مظفر عثمانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)نصیر اختر انتقال کر گئے۔ میں یہاں 77 سالہ جنرل عثمانی کا بطور خاص ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ 1944ء میں مرادآباد (انڈیا)میں پیدا ہوئے اور گزشتہ روز اپنی 35 سال کی پرانی گاڑی خود ڈرائیوکرتے ہوئے اس کے اندر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ فوجی زندگی میں کراچی اور بہاولپورکے کور کمانڈر اور پاک فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف رہے۔ میں ان کی ذاتی زندگی کی کچھ باتیں کر رہا ہوں۔ وہ باریش اور اسلامی شعائر کے بہت پابند تھے۔ نہائت دیانت دارانہ سادہ زندگی گزاری۔ 2002ء میں ریٹائر ہوئے تو تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ ان کے پاس 17 سال پرانی ذاتی گاڑی تھی۔ اسے مزید 18 سال بھی خود ہی چلاتے رہے کوئی ڈرائیور نہیں تھا۔ اسی 35 سال پرانی گاڑی کو 77 سال کی عمر میں بھی کراچی کی ایک سڑک پر خود ڈرائیوکر رہے تھے کہ اچانک دل کا سخت دورہ پڑا۔ گاڑی سے باہر بھی نہ نکل سکے اور سیٹ پر ہی جان دے دی۔ اِنا للہ و انا الیہ راجعون!
٭قارئین محترم! جنرل عثمانی مرحوم جیسے انسانوں کی اور بھی بہت مثالیں ہیں۔ مجھے ایک بھارتی ریٹائر جرنیل، میجر جنرل گوربخش یاد آ گیا میں 1990ء کے عشرہ میں کسی وفد کے ساتھ بھارت کے شہر پٹیالہ میں گیا۔ رات کو قیام چندی گڑھ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ چندی گڑھ میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں سات بجے شام مکمل طور پر بند ہو جاتی ہیں۔صرف ہسپتالوں میں میڈیکل کی دکانیں رات بھر اور سادہ چائے والے کلب دس بجے رات تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ میں کسی وجہ سے بروقت کھانا نہ کھا سکا۔ ایک کلب میں چائے کے ساتھ ڈبل روٹی کے ایک دو سلائس مل گئے۔ اب واپسی کا مسئلہ تھا۔ وہاں چائے پیتے ہوئے ایک معمر سکھ باشندے نے مجھے اپنی گاڑی میں ہوٹل تک پہنچانے کی پیش کش کی۔ جو سب سے چھوٹی ماروتی گاڑی تھی۔ راستے میں ایک سوال پر اس نے بتایا کہ وہ بھارتی فوج کا سابق میجر جنرل ہے، کچھ ہی عرصہ پہلے ریٹائر ہوا ہے۔ میں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک جرنیل! اتنی چھوٹی گاڑی رکھی ہوئی ہے اور خود ہی ڈرائیو کر رہا ہے! وہ ہنسا کہ جناب! شائد آپ کے ذہن میں پاکستانی جرنیل گھوم رہے ہیں جنہیں ریٹائر ہونے کے بعد تقریباً پوری تنخواہ کے برابر پنشن، کئی مربع اراضی، بنے بنائے بنگلے اور اعلیٰ گاڑیاں ملتی ہیں! یہاں بھارت میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہ سطریں لکھتے وقت مجھے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی بات یاد آ رہی ہے کہ جنرل عاصم باجوہ کے مبینہ اربوں روپے کے اثاثوں کے بارے میں کوئی اہم گڑ بڑ سامنے آئی تو ضرور کارروائی ہو گی! وزیراعظم صاحب! اتنا کچھ چھپ چکا ہے! جنرل عاصم باجوہ کے تو کروڑوں اربوں کے اثاثوں کی بات ہو رہی ہے، آسٹریلیا میں جنرل کیانی کے کھربوں کے اثاثوں کی داستانیں چھپ چکی ہیں! ان کا کسی نے کبھی نوٹس لیا؟ مولانا فضل الرحمان کے مبینہ اثاثوں کے بارے میں تو سُنی سنائی باتوں پر نمایاں سرخیوں کے ساتھ تحقیقات کی باتیں اور…اور!؟
٭اب عام باتیں! وزیراعظم نے اے پی سی کے اجلاس میں لندن میں مقیم ’مفرور اشتہاری‘ نوازشریف کی تقریروں پر پابندی نہ لگانے دی مگر پیمرا نے کسی عدالتی فرمان کے بغیر خود ہی یہ پابندی لگا دی۔ اب کیا فائدہ؟ نوازشریف نے جو کہناتھا کہہ دیا، حکومت کے خلاف عوام کو کھلی بغاوت کی ہدائت کر دی،مریم نواز کو ن لیگ کی چیف ایڈمنسٹریٹر بنا دیا اور جلوسوں کے ذریعے سڑکیں بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اب اور کیا کہنا ہے جس پر پابندی لگانی ہے؟ اور سیاست دیکھیں! پنجاب نیب کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد کا بیان کہ نیب کی جیل میں شہباز شریف بہت خوش ہیں۔گھر سے کھانا آ رہا ہے، بستر پہلے آ گیا تھا۔ مزے سے کتابیں پڑھتے رہتے ہیں! یہ بات درست دکھائی دیتی ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کے محض نام کے صدر تھے، اصل صدارت اور سارے اختیارات تو لندن میں مقیم جہاں پناہ کی بیٹی کے پاس تھے۔ مسلم لیگ کی ساری قیادت بیٹی کے در دولت پر سجدہ ریز رہتی ہے۔ بھتیجی کے اس تکلیف دہ اقتدار سے جان چھٹی۔ دوسری طرف لندن میں عالم پناہ بھی خوش کہ من مانی کرنے میں شہباز شریف کی روک ٹوک ختم ہوئی!
٭ایک چونکا دینے والی خبر: لاہور میں ملتان روڈ پر فوڈ اتھارٹی نے ایک کولڈ سٹور پر چھاپہ مارا۔ اس میں غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے سٹور کئے گئے 52 ٹن ناقابل استعمال جمے ہوئے سری پائے اور گوشت والی دوسری اشیا برآمد ہوئیں۔ انہیں ضبط کر لیا گیا۔ ان اشیاء کی تفصیل پڑھئے۔ ڈھائی ٹن مرغی کے پنجے، آٹھ ٹن بیف کے پائے، ساڑھے تین ٹن بکری کے پائے، چھ ٹن مچھلی، 600 کلو مرغی کا گوشت، 700 کلو کلیجی! کولڈ سٹور والوں کے پاس کوئی لائسنس، میڈیکل سرٹیفکیٹ،اس مال کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔قارئین کی اطلاع کے لئے ایک ٹن میں تقریباً ایک ہزار کلو گرام ہوتے ہیں۔ اب حساب لگا لیں 52 ٹن کے 52000 کلو گرام! حکومت اور اپوزیشن کو ایک طرف رکھیں، یہ بدبخت کاروی بارلوگ قوم کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں؟ استغفار! یہ صرف ایک شہر کے ایک سٹور کی بات ہے۔ لاہور میں ایسے بے شمار سٹور اور بھی ہیں اور پھر کراچی، کوئٹہ، پشاور اور…!دماغ پھٹ رہا ہے!!
٭بوریوالہ میں ایک بددماغ اسسٹنٹ کمشنر ’رانا اورنگ زیب‘ اور اس کے مسلح گارڈوں نے ایک سکول کے گارڈ کو اس بنا پرسخت زدوکوب کیا اور پھر اس کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا کہ اس نے اسسٹنٹ کمشنر سے شناخت پوچھی تھی اور ضابطے کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کے ماتھے کا ٹمپریچر چیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایک معمولی سرکاری افسر (17 واں سکیل) کی یہ بدمزاجی، یہ بددماغی! اسے عارضی معطل کیا گیا ہے، اسے تو ایک شہری پر وحشیانہ تشدد پر خود حوالات میں ہونا چاہئے تھا۔ اور پھر تھانیدار کو بھی ایک غریب گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کوئی شرم، کوئی حیا نہ آئی!! اس کا جرم محض یہ تھا کہ اس نے سکول کی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق ایک اجنبی سے اس کی شناخت پوچھی اور ٹمپریچر چیک کرنا چاہا تھا۔پنجاب کے 36 اضلاع میں اس وقت تقریباً 130 اسسٹنٹ کمشنر لگے پھر رہے ہیں، ایک سطر کے ذریعے تقرری، ایک سطر کے ذریعے معطل!! اور ڈپٹی کمشنر کا انصاف، خود تحقیقات کی بجائے اسی اسسٹنٹ کمشنر کے گہرے دوست کو تحقیقات پرلگا دیا!!قوموں پر عذاب ایسے ہی نہیں آیا کرتے!!

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل