01:07 pm
بے قابو مہنگائی! سرکار کہاں ہے؟

بے قابو مہنگائی! سرکار کہاں ہے؟

01:07 pm

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق… یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی0.71 فیصد بڑھ گئی … پیاز ساڑھے11 ، ٹماٹر10 روپے کلو مہنگے ہوئے
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق… یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی0.71 فیصد بڑھ گئی … پیاز ساڑھے11 ، ٹماٹر10 روپے کلو مہنگے ہوئے، لہسن4 ، آلو ایک، دال مونگ3 روپے کلو، انڈے4 روپے درجن مہنگے ہوئے، آٹا، گھی، کوکنگ آئل، چینی، مرغی،  مچھلی غرضیکہ ضروریات زندگی کی تما م اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو نفسیاتی مریض بناکر رکھ دیا ہے۔
کراچی کہ جس کو  غریب پرور اور سستا شہر قرار دیا جاتا رہا ہے … آج وہاں کی مارکیٹوں اور بازاروں میں ’’مہنگائی‘‘ ننگا ناچ پیش کررہی ہے… ادرک چھ سو روپے کلو اور دوسری طرف ادرک ہر گھر میں پکنے والی ہنڈیا کی ضرورت… دودھ120 روپے کلو، دہی190 روپے کلو، مرغی کا گوشت ساڑھے تین سو روپے کلو، بکرے کا گوشت دوکان سے خرید کر کھانے کا تصور تو ویسے ہی عنقا ہوچکا، غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے  والے پاکستانی بکرے کا گوشت خریدنے کی سکت سے ہی محروم ہوچکے ہیں … ملک بھر میں کتنے ہی واقعات ہوچکے کہ غربت، بھوک اور افلاس سے تنگ آکر مختلف شہروں میں والدین نے اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کرلیں، بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، کراچی کی صورتحال یہ ہے کہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی طویل بندش کی جاتی ہے مگر جب بل آتے ہیں تو بل دیکھتے ساتھ ہی عوام کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔
گلشن حدید کے رہائشی سید امتیاز شاہ کہ جو ہمارے  دوست بھی ہیں نے گزشتہ روز فون کرکے بڑے دردمندانہ لہجے میں کہا کہ ہاشمی صاحب!  سیاسی بحث مباحثوں سے نکل کر عوامی ایشوز کو اپنے کالم میں اجاگر کیجئے، نواز شریف آیا، نواز شریف فرار ہوگیا، نواز شریف کی تقریروں کو نشر کرنے سے میڈیا کو روک دیا گیا، اپوزیشن کو ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے، اپوزیشن کی تحریک سے خطرات نہیں، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، این آر او نہیں دیں گے … این آر او کون مانگ رہا ہے ؟ حکمران، سیاست دان اور دجالی میڈیا بس انہی چکروں میں پوری قوم کو گھن  چکر بنا رہا ہے … کوئی وزیراعظم کو بتائے کہ نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگانے سے عوام کے پیٹ نہیں بھریں گے … اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے سے مہنگائی میں کمی واقع نہیں ہوگی،  وزیراعظم! قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور آپ قوم کو نواز شریف کی کرپشن کہانیاں سنا رہے ہیں ، زرداری کی بینڈ بجا رہے ہیں ، خدا کیلئے چند ہفتوں تک قوم کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ ترک کرکے ’’مہنگائی ‘‘ کرنے والے ’’ناسوروں‘‘ سے معاشرے کو پاک کیجئے … سید امتیاز شاہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کی جیبوں پر جو ڈکیتیاں ڈالنا شروع کر رکھی ہیں اس حوالے سے اپنے ساتھ  ہونے والا ایک واقعہ سنایا، وہ یہ کہ ان کے بیوی بچے کورونا وائرس کی چھٹیاں گزارنے مانسہرہ گائوں گئے ہوئے تھے اور پیچھے اکیلا ہونے کی وجہ سے وہ اکثر کھانا باہر ہی کھاتے … کبھی کبھار گھر میں بھی بنالیتے، اصولاً گیس کم استعمال ہونے کی وجہ سے بل بھی کم آنا چاہیے تھا لیکن ہوا اس کے برعکس یعنی گیس کمپنی نے جو بل بھیجا وہ پہلے سے دوگنا تھا۔
امتیاز شاہ نے بتایا کہ وہ بل پکڑے کراچی گلشن حدید میں واقع گیس کمپنی کے آفس پہنچے اور متعلقہ اہلکاروں سے زائد بل وصولی کی وجہ دریافت کی؟ تو انہوں نے بگڑے ہوئے لہجے میں جواب دیا کہ گیس میٹر سپیڈ سست ہونے کی وجہ سے ’’سلو میٹر گیس چارجز‘‘ لگائے گئے ہیں۔
سید امتیاز شاہ نے  بے بسی کے لہجے میں کہا کہ ہاشمی صاحب! ایک آدمی بچت کی غرض سے بجلی کم سے کم استعمال کی کوشش کرے یا گھر کے افراد گائوں چلے جانے کی وجہ سے گیس کا کچن میں استعمال کم ہو جائے تو گیس کمپنی ’’سلو میٹر گیس چارجز‘‘ کے نام پر اس سے زائد بل وصول کرے تو یہ بھتہ خوری اور غنڈہ ٹیکس نہیں تو اور کیاہے؟
ایک مہنگائی کاعروج اور بے پناہ بے روزگاری  اور دوسرا محکموں کی عوام سے زیادتیاں… ان وجوہات کی بناء پر عوامی  فرسٹٹیشن میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، آج کے پاکستان کا وزیراعظم عمران خان ہے اور عمران خان  کے پاکستان میں اشیاء خوردونوش ہوں یا جان بچانے والی ادویات … عوام کی قوت خرید سے دور ہو جاتی جارہی ہیں … عمران خان کے پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں نے عوام کے کڑاکے نکال کر رکھ دیئے ہیں … عمران خان کے پاکستان میں ضروریات زندگی کی جو چیزیں ذخیرہ اندوز مارکیٹ سے غائب کرتے ہیں … وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں اور غائب کی جانے والی چیزوں کی قیمتوں کو اچانک سے بڑھا کر دوبارہ سے مارکیٹ   میں لایا جاتا ہے … عمران خان کے پاکستان میں سڑک کناروں، پارکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں گداگروں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے مجبور اور بے بس عوام اپنے وزیراعظم سے کچھ کہنا چاہتے ہیں … عمران خان ذرا وزیراعظم ہائوس اور بنی گالا کے محل سے کبھی بغیر پروٹوکول کے  باہر نکلیں اور عوام کے د رمیان کچھ وقت گزار کے تو دیکھیں ، انہیں اندازہ ہو جائے گا کہ  عوام ان سے کیا کہنا چاہتے ہیں؟ ’’پیٹ نہ پئیاں روٹیاں تے سبھوں گلاں کھوٹیاں‘‘ یعنی پیٹ میں روٹی نہ ہو تو ہر بات کھوٹی یعنی غلط ہوتی ہے … عمران خان مان جائیے کہ آپ کا مہنگائی پہ کوئی کنٹرول نہیں ہے ، چھوڑیئے اپوزیشن کو … عوام کی آہ و بکا اور چیخیں بھی اگر آپ کے  کانوں تک نہیں پہنچ پارہیں تو پھر پھر کانوں کا علاج کروائیے، کیا عوام کو یہ مطالب بھی آرمی چیف سے ہی کرنا پڑے گا کہ وہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے کسی نئے ’’آپریشن‘‘ کا اعلان کریں؟ عوام علاج سے محروم ہیں، ہسپتال مذبحہ خانے بنے ہوئے ہیں ، دیہی علاقوں کے ہسپتال تو ویسے ہی سہولیات سے محروم ہیں ، دوائوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو بھی کراس کرتی چلی جارہی ہیں … جمعہ بازار ہو ، ہفتہ ، اتوار یا پیر بازار … وہ بھی بند ہوچکے، عمرانی سرکار کا اگر کہیں وجود ہے تو وہ کہاں پر ہے؟ اگر حکومتی ترجمان جواب دینا چاہیں تو کالم حاضر ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

 مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب  کر لیا  گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل