01:09 pm
ملک وقوم کے دشمن لیڈر نہیں ہو سکتے !

ملک وقوم کے دشمن لیڈر نہیں ہو سکتے !

01:09 pm

علاقائی اور خطے کے دفاعی، جغرافیائی اور تزویراتی معاملات کا اگر سرسری سا جائزہ لیں توایک پریشان کن صورتحال نظر آتی ہے۔آنے والے چار سے چھ ماہ کا عرصہ
علاقائی اور خطے کے دفاعی، جغرافیائی اور تزویراتی معاملات کا اگر سرسری سا جائزہ لیں توایک پریشان کن صورتحال نظر آتی ہے۔آنے والے چار سے چھ ماہ کا عرصہ بہت اہمیت کا حامل ہے، نئے اتحاد بنتے اور پرانے ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں جس کا شائد ہمیں بحیثیت قوم اندازہ ہی نہیں یا ہم کرنا ہی نہیں چاہتے۔ سی پیک منصوبہ جس سے ہماری دگرگوں معیشت کو ایک بھرپور اٹھان مل سکتی ہے، تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے، یہ ملک دشمن طاقتوںخصوصاً بھارت کو بہت کھٹکھٹا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں اس پر جو کام سست روی کا شکار تھا اور اس پر چین ہم سے ایک حد تک نالاں بھی تھا، اب اس منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے اور نئے معاہدے بھی ہو رہے ہیں۔ روس چین کے ساتھ ہمارے بڑھتے اور مضبوط ہوتے تعلقات کس قدر امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے مفادات کے لئے خطرہ ہیں اس کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ان سب باتوں کے پیش نظر کہ جب خطے میں بڑی تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں تو نو از شریف خاندان کس ایجنڈا کے تحت اپوزیشن کو اکٹھا کر کے ملک کو عدم استحکام پر مبنی بیان بازی کررہاہے ۔یہ شائد بھول رہے ہیں کہ پاک فوج جو کہ ملکی سلامتی کی ضامن ہے اس وقت تمام اندرونی وبیرونی محاذوں پر بخوبی نظر رکھے ہوئے ہے حکومت وقت کے ساتھ مل کر ملکی استحکام کی جانب گامزن ہے اور جوعناصر پاک فوج کو سیاست میں الجھا کرملک کو دفاعی، سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کی جانب کوشاں ہیںان کی طرف سے قوم بھی پوری طرح آگاہ ہے ۔
 کوئی شک نہیں کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، معیشت کمزور ہے مگر دیکھا جائے تو یہ سب کس کا کیا دھرا ہے ،یہ قزاق، لٹیرے اور سیاسی بہروپئے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ کیا عوام ان کا ماضی، ان کا کچاچٹھاسب بھول گئے ہیں، ہرگز نہیں بھولے۔قطع نظر ان چند باتوں کے کہ کس سیاسی پارٹی کے پاس کتنی سٹریٹ پاور ہے اور وہ عوام کو سڑکوں پر لانے کی کتنی صلاحیت رکھتی ہے۔ کس نے کشمیر کاز کو تیس سال کے لئے بھول جانے کی بات کی اور اسی پالیسی پر کام کیا، کس نے اپنے دورہ بھارت میں کشمیری حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملاقات کو مناسب نہ سمجھا، انہیں ناراض کیا اور اپنے پیش رووں کی طرح کشمیر کو نظرانداز کیا، کون بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی عرصہ پانچ سال خاموش رہا اور کشمیر کے نام پر بیرونی دوروں میں متمول تارکین وطن سے اپنے لئے چندہ اکٹھا کرتا رہا، کس نے اپنے دور حکمرانی میں ملک دشمن کلبھوشن یادیو کا نام تک نہیں لیا اور الٹا اسے آسانیاں فراہم کرنے کی خاطرملی بھگت سے عالمی عدالت انصاف تک رسائی فراہم کی، کس نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر مودی سرکار کو بیش قیمت تحائف دیئے اور معروف ہندوستانی صنعتکار جندال کے لئے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بغیرویزہ کے مری میں ملاقات کا اہتمام کیا۔وہ کون لوگ تھے جو کم وبیش عرصہ تیس سال تک بر سراقتدار رہے اور اپوزیشن میں سے جو ایک پارٹی صوبائی سطح پرآج بھی بر سر اقتدار ہے۔ ان دونوںنے اپنے اپنے دور حکومت میں ملک پر قرضوں کے انبار لگا دیئے جس کا سود اس ملک کا غریب آدمی اپنا خون پسینہ بیچ کر ادا کر رہا ہے، کس نے معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا، کس نے قرض اتارو، ملک سنوارو سکیم کے تحت اربوں روپیہ اکٹھا کیا جس کا کوئی حساب کتاب نہیں کہ کدھر گیا، کس نے اپنی ذاتی تشہیر اور مال بنانے کے چکرمیں مہنگے اور خطیر قرضوں پرمیٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے میگا پراجیکٹس شروع کئے جو کہ لاکھوں روپے ماہانہ سبسڈی کی وجہ سے حکومت کے گلے میں کانٹوں کی مالا ہیں۔کن لوگوں نے عوام کو بنیادی انسانی ضروریات صحت، تعلیم اور فوری انصاف سے محروم رکھا ، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، ادارہ جاتی اصلاحات، زرعی اصلاحات اور گھریلو صنعت کے فروغ کی جانب توجہ نہ دی اور معیشت کو نقصان پہنچایا۔ 
کس نے اداروں کو کمزور کیا، کون تھا جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، کس نے مرضی کے فیصلے لینے کے لئے جسٹس ملک قیوم کو فون کالز کیں اور جن کی ریکارڈنگز بھی منظر عام پر آتی رہیں۔ کس نے ملکی بیوروکریسی جو کہ انتظامی طور پر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کو سیاست زدہ کیا اور اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے کی روایت ڈالی، کون لوگ تھے جنہوں نے بیوروکریسی کو ساتھ ملا کر ملکی معیشت اورملکی نظام کو تباہ و برباد کیا۔ کن لوگوں کے کالے کرتوتوں اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے ملک کو فیٹف میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وہ کون لوگ تھے جنہوں نے بیرونی دنیا میں ملکی تعلقات مضبوط اور نئے اتحادی بنانے کی بجائے مضبوط ذاتی تعلقات قائم کرنے کو ترجیح دی اور دوست ممالک کو ناراض کیا ۔ کس کے ادوار حکومت میں لوگ آٹا، چینی کے لئے سارا سارا دن یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لائنوں میں کھڑے رہتے تھے اور شیر آ گیا، آٹا کھا گیا ایک معروف نعرہ بن گیا تھا۔آج یہی شریف خاندان اور اپوزیشن قومی راز دشمن کو بتا کر دوبارہ پاکستان پر قبضے کیلئے کوشاں ہے ۔نواز شریف اپنی شدید بیماری کا علاج کروانے ملک سے باہر گئے، ان کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ ملک کا تین دفعہ کا وزیراعظم اپنے لیے ایک ہسپتال نہ بنا سکا جس میں اس کا علاج ہو سکے اور جس کی کرپشن کے قصے لاتعداد ہیں۔ اب قوم طے کرلے ملک وقوم کے دشمن ہمارے لیڈر نہیںہو سکتے، لیڈروں کے بھیس میں چھپے سیاسی اداکار، بہروپئے اور قزاق ہیں جوباری باری حملہ آور ہوتے، ملک کوجی بھرکر لوٹتے، قوم کا خون نچوڑتے، منہ صاف کرتے ہوئے ملکی ناو کو بیچ سمندر تھپیڑوں میں ہچکولے کھاتی چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں اور پھر اگلی باری تک ہمیں ساحل کی نوید میں ہمدردانہ بیانات سے بیوقوف بناتے رہتے ہیں۔
قوم جانتی ہے کہ ملک دشمن ہی پاک فوج پر جو دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اور دنیا اس کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی معترف ہے، وہی فوج جو آج بھی ملکی دفاع کی خاطر ہر اندرونی وبیرونی محاذپر قربانیاں دے رہی ہے کو نشانہ بناتے ہیں، کبھی سوچاہے مادر وطن کے دفاع کی خاطرجن بزرگ والدین نے اپنے جوان بیٹے، جن بہنوں نے اپنے بھائی، جن خواتین نے بھرپور جوانی میں اپنے سروں کے تاج اور جن معصوم بچوں نے اپنے باپ قربان کر دیئے ان کے دلوں پر کیا بیتتی ہو گی جب یہ اقتدار کے پجاری پاکستان کے راز فروخت کرتے ہونگے یا فوج پر آوازیں کستے ہونگے۔ کہنے کو تو بہت کچھ ہے مگران لوگوں کی کس کس ادا کا رونا روئیں اور آہ و زاری کریں۔آج ہمیں اگر مشکل حالات در پیش ہیں تو اس میں ہم عوام بھی برابر کے شریک ہیں کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار آزماتے چلے آرہے ہیں ، کہاوت ہے کہ آزمائے ہوئے کو آزمانا بیوقوفی کی نشانی ہے۔جس کسی کو بھی اپنا سیاسی لیڈر بناتے ہیں پھر اس کی پوجا کرنے تک چلے جاتے ہیں اور اس کی کرپشن اور ملک دشمنی پرسب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس کا جھوٹا دفاع کرنا اپنا فرض عین خیال کرتے ہیں ۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر ہو۔ اسے ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیں اگر وہ توقعات پر پورا اترے  کچھ کر دکھائے تو اسے دوبارہ مسند اقتدار پرلے آئیں بصورت دیگر اس سے نجات حاصل کر لیں۔ 
 

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل