01:11 pm
 کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟

 کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟

01:11 pm

میں نے جب پوچھا کہ کیا آپ یونس کو جانتے ہیں؟ تو زیادہ تر نے ٹیسٹ کرکٹ کے باکمال اور ممتاز بلے باز یونس خان کا بتایا۔ جو تھوڑی پکی عمر کے  تھے انہوں نے ایک اور باصلاحیت لیکن سرکش بلے باز یونس احمد کا نام اٹھایا۔ چند شوقین مزاج سمجھے میں نے ’’مولا جٹ‘‘ کے ہدایت کار یونس ملک کا پوچھا ہے۔ دو تین انٹیلکچوئل ٹائپ نے بنگالی مرد دانا اور گرامین بینک کے روح رواں محمد یونس کو شامل گفتگو کیا۔ لیکن حیران کن طور پر کسی نے بھی پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور اہم اتھلیٹ ملک محمد یونس سے آشنائی کا اظہار نہیں کیا۔ افسوس صد افسوس۔
میں نے یہ سوال ان پڑھ اور اجڈ لوگوں سے نہیں کیا تھا بلکہ کھاتے پیتے پڑھے لکھوں سے کیا تھا جو آسودہ محفلوں اور سوشل میڈیا پر ملک میں کرپشن، لاقانونیت، نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور نہ جانے کیا کچھ کے بارے میں اپنی آراء اور  دانش کے موتی بکھیرتے نہیں تھکتے۔
محمد یونس1948 ء میں تلہ گنگ کے ایک گائوں ڈھوک  چٹھہ میں پیدا ہوئے اور تقریباً اٹھارہ انیس سال کی عمر میں شمالی پنجاب کے بارانی علاقوں کے نوجوانوں کی طرح فوج میں بھرتی ہوگئے ۔ 1966 ء میں یونس ایک انفنٹری یونٹ10 فرنٹیئر فورس میں شامل  ہوئے۔ انفنٹری فورس میں کھیل کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ یونس اپنے علاقے میں جوڑ والی کبڈی کے مانے ہوئے کھلاڑی تھے۔ یہ کبڈی آج کل کی ماڈرن کبڈی جو کہ ایک چھوٹے کورٹ کھیلی جاتی ہے  کے برعکس ایک کھلے اور بڑے میدان کا کھیل ہے اور آج بھی شمالی پنجاب میں مقبول ہے۔
یونس نے کبڈی کے علاوہ رننگ جسے ’مدر آف آل سپورٹس‘‘ سمجھا جاتا ہے میں غیر معمولی استعداد کا مظاہرہ کیا۔ ایک سال کے اندر اندر وہ اپنی کور میں 800 میٹر،1500  میٹر اور کراس کنٹری دوڑ کے چیمپئن بن گئے اور پھر انہیں آرمی کی اتھلیٹکس ٹیم میں منتخب کرلیا گیا۔1969 ء میں انہوں نے پہلی دفعہ قومی کھیلوں میں حصہ لیا اور پہلی ہی دفعہ800 میٹر اور 1500 میٹر  کی دوڑ میں انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ان دو ایونٹس کے علاوہ وہ آرمی کی 4x400 ریلے ریس کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ اس ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔ یوں یونس اپنے پہلے قومی مقابلوں میں پاکستان کے بیسٹ اتھلیٹ ہوگئے۔
اگلا مرحلہ1970 ء میں بنکاک میں ہونے والی ایشین گیمز کا تھا۔ وہاں انہوں نے 1500  میٹر کی دوڑ میں دوسری پوزیشن اور پاکستان کے لئے سلور میڈل حاصل کیا۔ گولڈ میڈل جاپان  کے سوسومو نورو جیت گئے لیکن کھیل کی دنیا کے ایک روشن ستارے کا طلوع ہوچکا تھا۔
1972 ء کے میونخ اولمپکس میں پاکستان کے پانچ اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ہاکی ٹیم کے علاوہ وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی سب سے زیادہ امیدیں یونس ہی سے تھیں۔ کیونکہ انہوں نے جرمنی میں ہی1970 ء میں 3:41.4 تین منٹ اکتالیس اعشاریہ چار سیکنڈ میں 1500 میٹر ڈور کر دنیا کو چونکا دیا تھا لیکن بہت معمولی فرق سے یونس فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکے۔ وہ ان کے ابتدائی سال تھے۔ ویسے بھی ماہرین1500 میٹر کو تکنیکی اور جسمانی لحاظ سے نہایت مشکل دوڑ سمجھتے ہیں۔ یونس کو شاید مزید محنت کی ضرورت تھی۔
یونس کا اگلا ہدف1974 ء کی ایشین گیمز تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان گیمز کے لئے پاکستان کی اتھلیٹکس ٹیم کا کیمپ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ترتیب دیا گیا تھا۔ ایک دن حفیظ پیرزادہ جو کہ وفاقی وزیر تعلیم اور کھیل ہوا کرتے تھے وہ اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ہمارے کیمپ آئے۔ پیرزادہ  نے مجھے خاص طور پر بلوا کر بھٹو سے ملوایا۔ وزیراعظم بھٹو نے پوچھا ’’یونس کیا کرو گے؟‘‘
میں نے کہا ’’سر محنت تو بہت کی ہے باقی اللہ مالک ہے۔‘‘ جس پر بھٹو نے کہا ’’تم نے گولڈ میڈل لے کر آنا ہے۔‘‘
1974 ء کی ایشین گیمز ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی تھیں۔ یونس نے بتایا ’’جس دن 1500 میٹر کا  فائنل ہوا تھا اس دن شاہ ایران سٹیڈیم میں موجود تھے۔ میرے مدمقابل جاپان کے سوسومو نورو ہی تھے جو1970 ء میں بنکاک کی ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ تھے۔ میں اس وقت بہت اچھی فارم میں تھا اور اللہ کے فضل سے میں وہ مقابلہ جیت گیا اور پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔‘‘
محمد یونس کے کیریئر کا سب سے عجیب واقعہ 1976 ء کے مانٹریال اولمپکس کا تھا۔ ان اولمپکس کے لئے یونس نے ایک روسی کوچ سے ٹریننگ حاصل کی اور ان کا ارادہ1500 اور 5000 میٹر میں حصہ لینے کا تھا اور ان ایونٹس کی انہوں نے انتھک ٹریننگ کی۔ لیکن جب وہ اولمپکس میں حصہ لینے کے لئے پہنچے تو پتہ چلا کہ پاکستان سے یونس کو800 میٹر کے لئے محمد صدیق جو کہ دراصل800 میٹر کے اسپشلسٹ تھے کو1500 میٹر کی دوڑ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ یونس کو اپنے ایونٹ یعنی1500 میٹر جس کے وہ ایشیائی چیمپئن بھی تھے کی جگہ800 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا پڑا۔ انہیں آج تک  1976 ء کے مانٹریال اولمپکس ضائع ہو جانے کا افسوس ہے۔
یونس کے کیریئر کے آخری بڑے مقابلے 1998 ء کی ایشین گیمز تھے۔ یاد رہے یہ ایشین گیمز اسلام آباد پاکستان میں ہونا تھے اور عوامی جمہوریہ چین کے اشتراک سے اسلام آباد میں عظیم الشان سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوچکا تھا لیکن ملکی حالات اور پھر مارشل لاء کی وجہ سے یہ گیمز بنکاک منتقل ہوگئے۔ بنکاک میں ایک دفعہ پھر  یونس پاکستان کو وکٹری سٹینڈ پر لے آئے۔ انہوں نے 1500 میٹر میں سلور میڈل حاصل کیا۔ ان ایشین گیمز کے تھوڑے عرصے بعد1979 ء میں یونس موٹرسائیکل کے ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی جہ سے تقریباً وہ دو سال ہسپتال میں زیرعلاج رہے اور یوں ایک روڈ ایکسیڈنٹ ملک کی تاریخ کے مایہ ناز اتھلیٹ کے تابناک کیریئر کے انقطاع کی وجہ بن گیا۔
قارئین کرام آپ محمد یونس کی عظمت کا اندازہ اس حقیقت سے لگائیے کہ ان کے قائم کردہ ریکارڈ آج تک بہتر نہیں کئے جاسکے۔ ان کا1970 ء میں قائم کیا 1500 میٹر کا ریکارڈ ابھی تک قائم ہے۔1971 ء میں انہوں نے 3000 میٹر دوڑ کا ریکارڈ حاصل کیا وہ بھی کوئی پاکستانی اتھلیٹ بہتر نہیں کرسکا۔ تقریباً29 سال کی عمر میں انہوں نے 1977 ء میں 5000 میٹر کا قومی ریکارڈ بنایا وہ بھی آج تک توڑا نہیں جاسکا۔ کالم کی تنگی داماں کی وجہ سے میں نے صرف ایشین گیمز یا اولمپکس کا ذکر کیا ہے ورنہ یونس کی فتوحات کی لسٹ بہت طویل ہے۔ مختصراً یہ کہ 1969 ء میں جب انہوں نے پہلی دفعہ قومی سطح پر1500میٹر میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا سے لیکر 1979 ء تک وہ اپنے ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔ میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ محمد یونس کی خدمات اور عظمت کا اعتراف کیا جائے اور راولپنڈی میں  آرمی سپورٹس سٹیڈیم کو ان سے منسوب کیا جائے۔



 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر