01:12 pm
باجوڑ واقعہ، معذرت اور دعوت

باجوڑ واقعہ، معذرت اور دعوت

01:12 pm

گوکہ باجوڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی تقریب حلف وفاداری میں پی ٹی ایم کے راہنما محسن داوڑ کے شریک ہونے پر کونسل ہال کو میدان جنگ بنانے والے واقعہ پر کے پی کے جماعت اسلامی نے باقاعدہ محسن داوڑ سے رابطہ کرکے معذرت کی ہے … لیکن اس کے باوجود اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیرت مند پختونوں میں پی ٹی ایم کے فوج مخالف بیانیئے کے خلاف نہ صرف یہ کہ غم و غصہ پایا جاتا ہے بلکہ وہ ملک کی بد نامی کا سبب بننے والے فوج مخالف پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کے لئے بھی تیار ہیں … اس خاکسار کا روز اول سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ پختون قوم غیرت مند ہونے کے ساتھ ساتھ محب وطن بھی ہے بلکہ ملکی سالمیت کے لئے پختون بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کی قربانیاں لاتعداد اور بے شمار رہی ہیں … آپ باچا خان کے جانشین اسفند یار ولی اور ایمل ولی سے جس قدر مرضی اختلاف کرلیں لیکن اس بات پر وہ سو نمبروں کے مستحق ہیں کہ انہوں نے افراسیاب خٹک، بشریٰ گوہر کو پی ٹی ایم کی سرپرستی کی وجہ سے ہی اپنے آپ سے علیحدہ  کیا تھا … مطلب یہ کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار پر سوال اٹھانا یا اس سے اختلاف کرنا ’’غداری‘ ‘ نہیں … ہاں البتہ انڈیا اور یورپ کی گود میں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف باقاعدہ پروپیگنڈہ مہم لانچ کرنا ، بہرحال ’’حب الوطنی‘‘ کو کٹہرے میں ضرور لاکھڑا کرتا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی وکلاء کی حلف کی تقریب میں جنہوں نے بھی محسن داوڑ کی شرکت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا … ان میں پنجابی، سندھی یا بلوچی ایک بھی نہ تھا بلکہ وہ سب کے سب ’’پختون‘‘ تھے اور یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پی ٹی ایم کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف خود کے پی کے … کے پختونوں میں بھی سخت ردعمل پایا جاتا ہے اور یہی میرے موقف کی سچائی ہے کہ ’’پختون‘‘ اگر غیرت مند ہو تو دین اسلام اور ملکی سالمیت پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرسکتا، باقی اچھے اور برے افراد ہر قوم اور طبقے میں موجود ہوتے ہیں ، جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے باجوڑ بار کونسل میں پیش آنے والے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محسن داوڑ سے معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جماعت کے مرکز اسلامی آنے کی دعوت بھی دیتے ہیں، جسے محسن داوڑ کی طرف سے قبول بھی کرلیا جاتا ہے… اب سوال یہ ہے کہ کیا مرکز اسلامی میں پنڈال سجاکر جماعت اسلامی کے سنجیدہ، محب وطن اور اسلام پسند کارکنوں کے درمیان محسن داوڑ کا خطاب بھی کروایا جائے گا؟ یا وزٹ، کھانا اور پھر ’’ٹائیں ،ٹائیں، فش‘‘ میں ذاتی طور پر توڑ نہیں بلکہ جوڑ کا قائل ہوں اگر جماعت اسلامی کے پی  کے اور پی ٹی ایم میں کوئی جوڑ پیدا ہوتاہے ، دونوں طرف محبتیں پروان چڑھتی ہیں … دونوں اطراف کے ’’دل‘‘  ’’دلوں‘‘ سے ملنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ جب پی ٹی ایم لیڈروں کے سیکولر ’’دل‘‘ جماعت اسلامی  رہنمائوں کے ’’اسلامی دلوں ‘‘کے ساتھ ملیں گے تو نورانی شعاعوں کو پھوٹنے سے کوئی روک نہ پائے گا، تاہم جماعت اسلامی کے اکابرین کے سوچنے کی بات  ہے کہ کہیں ان کا ’’بیانیہ‘‘ پی ٹی ایم ’’بیانیئے‘‘ سے گھائل نہ ہو جائے … ویسے یہ ممکن تو نہیں کیونکہ دین اسلام اور حب الوطنی کے حوالے سے جماعت اسلامی کا بیانیہ اس کے سینکڑوں شہید کارکنوں کے لہو سے رنگین ہے … مولانا مودودی ؒ کی جماعت اسلامی کے بزرگ تو آج تک بنگلہ دیش میں ’’حب الوطنی کے بیانیئے‘‘ کی سزائیں بھگت رہے ہیں … انہیں وہاں صرف قیدوبند کی صعوبتوں میں ہی نہیں ڈالا گیا بلکہ بنگلہ دیش بننے کے 48 سال بعد بھی انہیں پاکستان سے محبت کے جرم میں تختہ دار پر بھی لٹکایا گیا … جماعت اسلامی کا حب الوطنی کے حوالے سے بیانیہ جاندار اور شاندار چلا آرہا ہے … لیکن چونکہ تبدیلیوں کا موسم ہے  اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا … دل کو دھڑکا سا لگا ہوا ہے کہیں موسم کی تبدیلی اثر انداز ہی نہ ہو جائے؟ مشتاق احمد خان چونکہ خود بھی بڑے دبنگ قسم کے سینیٹر ہیں … ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کا معاملہ ہو یا دیگر سیاسی سماجی یا مذہبی معاملات وہ سینٹ میں خم ٹھونک کر پوری جرات کے ساتھ اپنی رائے دیتے ہیں … اس لئے ہمارا سوال بھی انہیں سے بنتا ہے کہ انہوں نے محسن داوڑ سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ واقعہ کو تفریق پید ا کرنے کی کوشش قرار دیا اس سے ان کی کیا مراد ہے؟
کیا میرا جسم ، میری مرضی والیوں کی حمایت میں کھڑا ہونے والے … لال لال لہرانے کے نعرے مارنے، ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکہ، لندن سے لے کر مغربی ممالک تک میں مہم چلانے والوں کے خلاف احتجاج کرنا … ’’تفریق‘‘ پھیلانا ہے؟ اگر تو باجوڑ بار کونسل میں محسن داوڑ کے خلاف احتجاج  پی ٹی ایم کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی بناء پر تھا پھر تو اسے ’’تفریق‘‘ قرار دینا افسوسناک اور نامناسب ہے …لیکن اگر وہ احتجاج قومیت، لسانیت یا وڈیرہ شاہی کی بنیاد پر تھا تو پھر واقعی ’’تفریق ‘‘ کہلائے گا… پی ٹی ایم پختون نوجوانوں پر مشتمل جماعت ہے ، وہی نوجوان کہ جن سے حضرت اقبالؒ کو ستاروں پر کمند ڈالنے کی توقع تھی لیکن میں کروں کیا؟ اس سے پہلے ٹی ٹی پی یعنی تحریک طالبان پاکستان میں بھی تو نوجوان ہی شامل تھے … فرق یہ ہے کہ انہوں نے اسلحہ  اٹھایا تھا اور پی ٹی ایم غیر مسلح انداز میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متحرک ہے ، وہ اپنے آپ کو مذہبی کہتے تھے اور یہ سیکولر پرچم تھامے ہوئے ہیں، وہ وقت ہو یا یہ وقت ، نقصان پختون نوجوانوں کا ہی ہو رہا ہے … ہم اس وقت انہیں کہتے تھے کہ تم کبھی بھی ریاست سے جیت نہ پائو گئے اور آج بار بار اپنے کالموں کے ذریعے انہیں بھی سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ بھارت، امریکہ کی سپورٹ سے تم جتنا مرضی ریاستی اداروں کو بد نام کرلو، مگر  پھر بھی ریاست سے کبھی بھی جیت نہ سکو گے… اس لئے پی ٹی ایم کے لیڈران کو چاہیے کہ وہ اگر مرکز اسلامی جاہی رہے ہیں تو محترم سینیٹر مشتاق احمد خان سے ’’البدر، الشمس سے لے کر ‘‘حزب‘‘ تک کی حب الوطنی کی روشن تاریخ کو ضرور سنیں اور پھر اس کی روشنی میں ریاست مخالف پروپیگنڈے سے ہمیشہ کیلئے توبہ تائب ہو جائیں۔(وما توفیقی الا باللہ)



 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر