01:13 pm
تجدید و توسیع حرمین شریفین 

تجدید و توسیع حرمین شریفین 

01:13 pm

جب آپ نے تلاوت قرآن پاک سے لذت  لینی ہو‘ تو مکہ مکرمہ سے نشرہونے والے چینل سے تلاوت قرآن پاک کی سماعت کریں۔ بطور خاص صبح کے اوقات میں کہ صبح کے اوقات اکثر نزول رحمت‘ نزول برکت کے لمحات کو محیط ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو عربی زبان آتی ہے تو حدیث رسولؐ سننے اور اس کا فہم حاصل کرنے کے لئے آپ مدینہ منورہ سے نشر ہونے والے چینل پر سنت بنویہ کی سماعت ضرور کریں۔ اس کا حسن یہ ہے کہ سنت نبویہ چینل میں حدیث کی جو قرآت یعنی تلاوت ہوتی ہے وہ فیصح اور الفاظ و حروف کے صوتی مخارج کی فنی روشنی میں ہوتی ہے۔ سامع‘ ناطر‘ اس کے فہم کو آسانی سے قبول کرلیتا ہے۔ اگر دن میں راحت کی تلاش ہو تب بھی مکہ مکرمہ سے روحانی رابطہ قائم کریں۔ تلاوت قرآن پاک سنیں۔ روحانی تازگی حاصل کریں یا حدیث نبوی کا فہم حاصل کریں۔ ایمان قوی ہوگا انشاء اللہ۔
حرمین شریفین عظیم ترین نعمتیں ہیں اہل اسلام اور اہل ایمان کے لئے‘ ویسے تو حرمین شریفین سے شدید محبت کا عہد ماضی بعید میں بھی واضح طور پر ملتا ہے عبداللہ بن زبیرؓ نے جب مکہ مکرمہ کا اقتدار سنبھالا جس کی مدت نو سال تھی تو انہوں نے بیت اللہ کی قدیمی عمارت کو منہدم کرکے نئی عمارت تعمیر کی جس میں حطیم کی جگہ بھی شامل کی تھی انہوں نے اپنی خالہ عائشہؓ سے سن رکھا تھا کہ آپؐ نے فرمایا‘ عائشہؓ  اگر تمہاری قوم کی گمراہی اور تعصب کا ڈر نہ ہوتا تو میں بیت اللہ کی نئی تعمیر کرتا اور حطیم کو بھی اسی طرح بیت اللہ کا حصہ بناتا جس طرح حضرت ابراہیمؒ و اسماعیلؒ نے بنایا تھا۔ مگر جب اموی دمشقی خلافت نے مکہ مکرمہ کا اقتدار‘ عبداللہ بن زبیرؓ کو شہید کرکے حاصل کیا‘ گورنر حجاج بن  یوسف نے عبداللہ بن زبیرؓ کے تعمیر کردہ نئے بیت اللہ کی عمارت کو زمین بوس کیا‘ پھر سے حطیم کو الگ کیا اور پرانی بنیادوں پر بیت اللہ بنا دیا۔ مگر جب خلیفہ عبدالملک بن مروان کو عائشہؓ سے نبویؐ گفتگو کی حقیقت معلوم ہوئی تو اس نے بہت تاسف کیا‘ کاش حجاج بن یوسف عبداللہؓ بن زبیر کی بنائی ہوئی عمارت کو باقی رکھتے تاکہ نبویؐ خواہش عملاً موجود رہتی ۔ حجاج بن یوسف بہت ظالم‘ جابر اموی گورنر تھے۔ اکثر وہ دمشقی اموی خلافت کے وفادار تھے۔ اور حجاز مقدس میں فکری بغاوتوں کو کچلنے کے لئے صحابہ کرامؓ‘ تابعین کرام کو بھی قتل کرواتے رہے۔ وہ ہیرو کم ولن زیادہ نظر آتے ہیں۔ مگر قرآن پاک پر اعراب لگوانا بھی انہی کا کارنامہ ہے کیونکہ عجمی مفتوحہ علاقوں کے مسلمان اکثر قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے غلط ادائیگی الفاظ و حروف کرتے ۔ یہی ظالم و جار موت کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ حجاج بن یوسف ‘ تو بہت ہی عاجز ہوگیا تھا ۔ موت کی دہلیز پر کون کون کیا ہوگیا؟ یہ پڑھنا ہو تو ابوالکلام آزاد کی ’’انسانیت موت کے دروازے پر‘‘ کا مطالعہ کریں۔ سندھ کی فتح کا سہرا اسی حجاج بن یوسف کے نام ہے۔ محمد بن قاسم اس کا بھیجتا تھا جس نے راجہ داہر کو شکست دے کر سندھ کو باب  اسلام بنا دیا تھا۔
بات حرمین شریفین کی ہو رہی تھی۔ ترکوں نے یعنی خلافت عثمانیہ نے حرمین شریفین سے شدید محبت کی تھی۔ حرمین  شریفین کی تعمیرات نئے انداز میں توسیع کے ساتھ مکمل کیں۔ جب جب اللہ تعالیٰ  نے حرمین شریفین کی زیارت کی نعمت سے نوازا۔ تو میں نے ترک تعمیرات کا خاص طورپر جائزہ لیا۔ یوں ترکوں سے محبت ان کی حرمین شریفین سے شدید محبت کے سبب پیدا ہوئی۔ مجھے اعتراف ہے کہ میں ترک مسلمانوں کو بہت پسند کرتا ہوں۔ ان کی عثمانی خلافت نے یورپ تک کو اسلام اور مسلمانوں کے لئے مفتوح بنایا تھا مگر میں ترکوں سے کہیں زیادہ آل سعود کی حکومتوں اور سعودی عوام کی زیادہ عزت کرتا ہوں۔ بلکہ ان سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔ اس کا سبب بھی آل سعود کا حرمین شریفین کی عظم ترین وسعت  تجدیدات اورحجاج کی مسلسل خدمت کا وہ دائمی معاملہ ہے جس کا آغاز شاہ عبدالعزیز نے خود کیا۔ نکاسی آب کے لئے بیت اللہ کے اردگرد بہت بڑے زمین دوز نالے تعمیر کئے ورنہ بارشوں  میں بیت اللہ‘ نشینی علاقہ ہونے کے سبب اور پہاڑوں سے اترنے والے  پانی کے سبب اکثر سیلاب سے دوچار ہوتا۔ شاہ عبدالعزیز نے بہت مال خرچ کرکے بارش کے سیلابی پانی کو باہر نکالنے کا نظام وضع کیا۔ پھر شاہ سعود بن عبدالعزیز نے کچھ کام بیت اللہ کی تزئین و آرائش کا کیا۔ شاہ فہد نے تو مسجد نبویؐ کی توسیع کے لئے پورے قدیمی مدینہ منورہ کو خرید کر توسیع کر دی۔ بیت اللہ شریف میں بھی بہت عمدہ توسیع کی۔ جدید توسیع کو ٹھنڈا رکھا گیا۔ پھر شاہ عبداللہ  نے بیت اللہ میں عظیم ترین توسیع کے لئے ملحقہ علاقہ جات کو خریدا‘ اس پر بن لادن کمپنی جو سعودیہ کی قدیم تعمیراتی کمپنی ہے کے ذریعے تعمیرات شروع کیں۔ شاہ سعود  سے پہلے طواف کرنے والے‘ سعی کرنے والے کنکروں کے اوپر چلتے تو پائوں زخمی ہوجاتے تھے مگر آج ایسا نہیں ہے۔
یوں سعودیوں نے یعنی آل سعود کی بادشاہتوں نے حرمین شریفین کی خدمت اور توسیع میں تاریخ ساز  اور منفرد خدمات سرانجام دیں۔  یہ حرمین شریفین کی خدمت ہی تھی جس کے سبب دنیا بھر کے  مسلمانوں  نے شاہ عبدالعزیز‘ شاہ فیصل‘ شاہ خالد‘ شاہ عبداللہ کو غیر متنازعہ مسلمان قائد کے طور پر قبول کیا تھا۔ ان سب کا مرکز سیاست ’’عرب قوم پرستی‘‘ نہیں بلکہ ’’اسلامیت‘‘ تھا جو شائد آج کل زیادہ ہونا چاہیے۔
حرمین شریفین میں جو سیوریج کا سعودی تعمیر شدہ نظام ہے وہ کس قدر توسیع اور پائیدار ہے خدنخواستہ اگر سیوریج کا  یہ نظام حرمین شریفین خراب ہو جائے تو کس قدر تعفن اور بدبو  پیدا ہوگی؟ یہ بات مجھے مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے ایک فرد نے بتائی تھی حرمین کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھنے کا جو نظام ہے وہ عظيم سعودی خدمت ہے۔ اللہ آل سعود کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین
آج صبح جب میں مکہ مکرمہ سے نشر ہونے والے چینل پر تلاوت قرآن پاک سن رہا تھا تو اچانک حرمین  شریفین کی یادنے بے تاب کر دیا۔ یہ سطور اسی شوق کا اظہار ہے۔ شاہ سلمان کا عہد ایسا منفرد ہے کہ  میں حرمین شریفین کی زیارت‘ حج و عمرہ سے مسلسل محروم ہوں۔ میدان احد میں جا کر شہداء سے ملاقات کی نیت کئے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں انشاء اللہ وہ دن بھی آئیں گے جب پھر ہم حرمین جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

سابق آئی ایس آئی چیف کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑاحکم دے دیا

سابق آئی ایس آئی چیف کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑاحکم دے دیا

سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ،ایوان نمائندگان کاہونیوالا اجلاس منسوخ

پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ،ایوان نمائندگان کاہونیوالا اجلاس منسوخ

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ،قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی بالآخر سامنے آگئی

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ،قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی بالآخر سامنے آگئی

وفاقی وزیر شبلی فراز پاوری میں مصروف ۔۔ ایسی ویڈیوسامنے آگئی کہ کارکنوں کیلئے یقین کرنامشکل۔دیکھیں ویڈیو

وفاقی وزیر شبلی فراز پاوری میں مصروف ۔۔ ایسی ویڈیوسامنے آگئی کہ کارکنوں کیلئے یقین کرنامشکل۔دیکھیں ویڈیو

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

 سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا