01:16 pm
 کورونا وائرس ایک عالمی وباء

 کورونا وائرس ایک عالمی وباء

01:16 pm

آج دنیا کے دو سو کے قریب ممالک کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کرب سے گزر رہے ہیں۔ درمیان میں کچھ عرصہ امن تھا لیکن اب دوبارہ نظروں سے اوجھل ایک چھوٹا سا وائرس پوری دنیا کے لئے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ مختلف فکر و نظر کے لوگ اس پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔ کچھ طبی ماہرین اس کے اثرات سے بچنے کیلئے عمدہ اور حکیمانہ مشورے دے رہے ہیں جو قیمتی اور قابل عمل ہیں۔ اسی طرح حکومتیں اور متعلقہ ادارے بھی اپنے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں جس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں اس بحث میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں کہ بقول صدر ٹرمپ یہ چائنی وائرس ہے یا چائنیز کے مطابق یہ وائرس چائنہ کے شہر ووہان میں امریکی فوجیوں نے ایک منصوبہ بندی کے تحت پھیلایا۔ ہمارا پختہ ایمان ہے کہ اسباب کچھ بھی ہوں البتہ کوئی بھی وائرس یا اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری اللہ کے حکم کے بغیر نہیں آسکتی۔ دنیا بھر کے ڈاکٹروں کی تحقیقات کا بلا تعصب جائزہ لیا جائے تو بات سمٹ کر یہاں آجاتی ہے کہ اگر ہم اسلام کی پاکیزہ تعلیمات پر عمل کر لیں تو ایسی کئی بیماریوں سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔ وہ لبرلز اور دین بیزار جو علماء کے استنجاء  اور وضو کے مسائل بیان کرنے پر سیخ پا ہوتے کہ سائنس نے کتنی ترقی کر لی اور آپ ابھی تک مسائل طہارت بیان کرنے میں لگے ہو۔
 وہ آج دیکھ لیں کہ مساجد بند ہونے کی وجہ سے علماء خاموش ہیں اوراسلامی طرز طہارت کے وہ سارے مسائل سائنسدان اور ڈاکٹرز بیان کر رہے ہیں۔نجاست سے بیماری پھیلتی ہے اور انسانوں کی ہلاکت ہوتی ہے اس لئے اسلام کی سب سے سنہری تعلیم یہ ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو ہمیشہ صفائی ستھرائی کا حکم دیتا ہے۔پاک کپڑوں میں ملبوس ہو کر، پاک جگہ پر باوضو ہودن میں پانچ مرتبہ نمازکی ادائیگی اس کی بڑی دلیل ہے۔ وضو میں منہ اور ناک میں پانی داخل کرکے جراثیم سے جسم کی حفاظت کرنا، نیز جمعہ کے علاوہ ناپاک ہونے پر غسل طہارت کا حکم دینا اسلام کی پاکیزہ تعلیم ہیں بلکہ پیشاب کے بعد استنجاء  کا حکم بیماری سے بچا کی عمدہ تعلیم ہے۔آپ اندازہ لگائیں کہ اسلام نے برتن میں پھونک مارنے سے منع کیا ہے تاکہ پھونک سے جو جراثیم نکلتے ہیں کہیں اس کے سبب کھانے پینے سے صحت کو کوئی بیماری نہ لگ جائے۔اسلام ایسی کوئی چیز کھانے پینے سے منع کرتا ہے جس سے انسانی جسم اور صحت کونقصان پہنچے ۔ کورونا وائرس ایک وباء  اور آفت ہے جو کہ اس کا منفی پہلو ہے، البتہ مصر کے معروف میڈیا گروپ کے کالم نگار ’’مستشار عدلی حسین‘‘ نے منفرد انداز میں اس کے کچھ مثبت پہلو بھی بیان کیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کوروناوائرس پرلعنت مت بھیجوکیونکہ اس نے انسان کو انسانیت اور خالق کی حقانیت کی طرف متوجہ کیاہے۔ وہ اپنے اس دعویٰ پر مضبوط دلائل بھی پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا اس کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں عیش وطرب کے تمام مراکز بند نہیں ہو گئے؟ کیا اس نے سینماگھر،نائٹ کلب،شراب خانے،جوا خانے اور ریڈ ایریا بند نہیں کیے؟ کیا خاندانوں کوایک طویل جدائی کے بعدان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھا ہونے کا موقع نہیں دیا ؟ کیا اس وائرس نے غیر مرداور غیرعورت کوایک دوسرے کے بوس و کنار سے روک نہیں دیا؟کیا اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پرمجبور نہیں کیا کہ شراب پینا تباہی ہے،لہٰذااس سے اجتناب کیاجائے؟ کیا اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پرمجبور نہیں کیا کہ درندے، شکاری پرندے، خون،مردار اور مریض جانور صحت کے لئے تباہ کن ہیں؟ 
کیا اس نے انسان کو نہیں سکھایا کہ چھینکنے کاطریقہ کیا ہے، صفائی کس طرح کی جاتی ہے جو ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1441 سال پہلے بتایا تھا۔ وہ مزید کہتے ہی کہ کیا اس وائرس نے فوجی بجٹ کاایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل نہیں کیا ہے؟کیا اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قرار نہیں کر دیا؟ کیا اس نے دنیاکے فرعون حکمرانوں کوبتا نہیں دیاکہ لوگوں کوگھروں میں پابندکرنے،جبری بٹھانے ور ان کی آزادی چھین لینے کامطلب ہوتا کیاہے؟ کیا اس کرونا نے لوگوں کواللہ سے دعامانگنے، گریہ وزاری کرنے اوراستغفار کرنے پرمجبور اورمنکرات اورگناہ چھوڑنے پرآمادہ نہیں کیا؟ کیا اس کورونا وائرس نے متکبرین کے کبر و غرور کا سرپھوڑ نہیں دیااورانہیں عام انسانوں کی طرح لباس نہیں پہنایا؟ کیا اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کوکم کرنے کی طرف متوجہ نہیں کیا، جن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیا ہوا ہے؟ کیا اس نے ٹیکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ نہیں کیا؟ 
کیا اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ نہیں کیا؟ اور کیا یہ اس کا سب سے بڑاکارنامہ نہیں ہے کہ اس نے انسانوں کواللہ کی وحدانیت اور اس احکم الحاکمین کی قدرت کی بے پایاں طاقت کی طرف متوجہ کیا؟ آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ادنی سپاہی انسانیت کیلئے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔ تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو یہ تمہارے لئے خیر لے کر آیاہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی۔ اللہ سب کو اس وباء  سے محفوظ رکھے مگر جو اس وباء  میں فوت ہو جائیں گے حدیث رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مطابق وہ شہید ہیں مگر احتیاط لازم ہے، احتیاط نہ کرنا خودکشی اور خودکشی حرام ہے۔

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر