01:44 pm
مسلم دنیادوراہے پر

مسلم دنیادوراہے پر

01:44 pm

یواے ای اوربحرین کے بعدٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ مزیددس ممالک اسرائیل کوتسلیم کرنے کی تیاری کررہے ہیں یقیناایک بارپھر مغربی طاقتیں اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے مسلم ممالک پردباؤ بڑھارہی ہیں۔یہ معاملہ کسی ملک کوتسلیم کرنے کا نہیں بلکہ مسلم دنیا کے ایمان کے سینے میں خنجرگھونپنے کاہے۔اسرائیل کاوجودمسلم دنیاکے جسم میں پل پل پھیلتے ناسور جیسا ہے۔ دوسری عالمی جنگِ کے اختتام پراسرائیل کو قائم کرکے مغربی طاقتوں نے مسلم دنیاکیلئے ایک مستقل نوعیت کی اذیت کاسامان کیاجواب تک جاری ہے۔پہلی جنگِ عظیم کے نتیجے میں جونفرت پیدا ہوئی تھی،اس نے یہودیوں کوبہت بڑے پیمانے پرموت کے گھاٹ اتارنے کاسامان کیا۔ جرمن نازیوں نے یہودیوں سے صدیوں کے دوران پلنے والی نفرت کے تحت انتقام لیا۔ اگریہودیوں کایہ دعویٰ درست بھی تسلیم کرلیاجائے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنوں کے ہاتھوں60لاکھ یہودی موت کے گھاٹ اترے تھے تب بھی سوال یہ پیداہوتاہے کہ یہودیوں کوسب سے زیادہ نفرت کس سے ہونی چاہیے تھی؟ ظاہرہے،جرمنوں سے لیکن معاملہ اس کے برعکس ہے۔ مسلمانوں نے تو یہودیوں کو یوں سرعام نفرت کانشانہ کبھی نہیں بنایا۔ یہودیوں کی نظرمیں اگرانتقام لازم تھا تو پھر جرمنی کے خلاف کوئی قدم اٹھایاجانا چاہیے تھا۔ جرمنوں کوسبق سکھانے کی ضرورت تھی مگر مغربی قوتوں نے یہودیوں کوانصاف فراہم کرنے کیلئے مسلمانوں سے ناانصافی برتی اوریوں فلسطین کے سینے میں اسرائیل کے نام کاخنجرگھونپ دیا گیا۔
یہ امرتسلیم شدہ ہے کہ یہودیوں کواسرائیل میں بساکرفلسطینیوں کی شدیدترین حق تلفی کی گئی ہے۔ اب بھرپورکوشش کی جارہی ہے کہ پوری اسلامی دنیااسرائیل کوتسلیم کرلے۔ اسرائیل کوجس طورقائم کیاگیااورجس اندازسے اس ریاست نے مغرب کی سرپرستی میں فلسطینیوں سے شدید ناانصافی روارکھی ہے اس کاتقاضاہے کہ اسلامی دنیااسرائیل سے نفرت کرے اوروہ ایساہی کرتی آئی ہے ۔عام یہودیوں سے مسلمان اب بھی نفرت نہیں کرتے۔ مغربی دنیا میں رہنے والے یہودیوں کومسلمانوں سے کبھی کوئی شکایت نہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت معرضِ وجود میں لایاگیاہے۔ اسرائیل کسی بھی طور برقرار نہیں رہ سکتا تھامگرمغربی طاقتیں اس کی پشت پناہ تھیں۔ امریکہ اوریورپ نے مل کراسرائیل کا وجود برقراررکھنے پرتوجہ دی ہے۔اس کیلئے گویا فلسطینیوں کوانسان ہی نہیں سمجھاگیااس کے باوجودکوشش یہی کی جارہی ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل کو دل وجاں سے تسلیم کرلیں۔
یواے ای وبحرین نے اسرائیل سے دوستی اورتعاون کاجومعاہدہ کیاہے وہ اس امرکاغمازہے کہ بات چیت بہت پہلے سے جاری تھی۔ جب موقع آیا تو’’آملے ہیں سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاک‘‘ جیسی کیفیت پیداہوگئی۔اسرائیل کوتسلیم کرنے کی تیاری بہت پہلے کر لی گئی تھی اوردوستی وتعاون کے معاہدے کے تمام نکات پربھی رضامندی یقینی بنالی گئی تھی۔یو اے ای اور اسرائیل نے جس انداز سے ایک دوسرے کوگلے لگایاہے وہ صاف بتارہاہے کہ میدان بہت پہلے تیارکرلیاگیاتھا۔تاہم سعودی عرب نے واضح طورپراعلان کیاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔یہ اعلان شدیددباؤکانتیجہ ہے۔یہ دباؤاندرونی یعنی اسلامی ممالک کی طرف سے ہے۔حرمین کی وجہ فطری طورپرسعودی عرب دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے انتہائی قابلِ احترام ہے اورہراہم معاملے میں سعودی عرب کی طرف دیکھتے ہیں۔بیشترمسلم ممالک کی قیادت سعودی عرب کے نقوشِ قدم پر چلنے میں کوئی ہرج نہیں سمجھتی اگرسعودی عرب صحیح راستے پرگامزن ہو۔ معاملات اس وقت پیچیدہ ہو جاتے ہیں،جب سعودی عرب سے اچھے اشارے نہیں آرہے ہوتے۔سعودی قیادت کوبھی اس کا شدت سے احساس ہے۔
ایک زمانے سے مسلم ممالک مرکزی قیادت کیلئے ترس رہے ہیں کہ مسلم دنیاکی قیادت کس ملک کے ہاتھ میں ہو۔سعودی عرب اور ایران کی شکل میں مسلم دنیادوبلاکس میں تقسیم ہے ۔ مشکل یہ ہے کہ ان دونوں کی رقابت نے کئی ممالک کوشدید ترین منفی اثرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ پاکستان جیسے ممالک کیلئے یہ معاملہ بہت عجیب اورنقصان دہ رہاہے۔یہاں سعودی عرب کی حمایت کرنے والے بھی موجودہیں اورایران نواز عناصربھی۔ ایسے میں معاشرے کامنقسم ہورہنا فطری امر ہے ۔ سعودی قیادت کی خواہش اورکوشش رہی ہے کہ باقی دنیاسے معاملات طے کرنے میں مسلم ممالک اس کی طرف دیکھیں،اس کی پالیسی کواپنائیں۔سعودی قیادت کا جھکاؤمکمل طورپر مغربی طاقتوں کی طرف ہے۔امریکہ نے سعودی قیادت کومٹھی میں لے رکھاہے۔اس کی تمام پالیسیوں پرامریکی اثرات بالکل نمایاں ہیں۔ دوسری طرف یورپ بھی سعودی عرب کوزیرِتصرف رکھنے پرمتوجہ رہتاہے۔وہ اچھی طرح جانتاہے کہ سعودی عرب پر اثر انداز ہوکر باقی اسلامی دنیا پر اثرانداز ہوناقدرے آسان ہو جاتاہے مگربنیادی سوال یہ ہے کہ سعودی قیادت کی پیروی کرناہرمسلم ملک کیلئے لازم ہے؟ اگر اس کی پالیسیاں اسلامی دنیاکیلئے مجموعی طور پر سودمندہوں تب تومعاملہ ٹھیک ہے بصورتِ دیگر سعودی قیادت کی پیروی کرنابے عقلی اورخسارے کاسوداہی سمجھاجائے گا۔         ( جاری ہے )
ڈیڑھ عشرے کی مدت میں ترکی تیزی سے ابھراہے۔ترکی نے مسلم دنیاکی قیادت بھی کی ہے اوراب پھرایساکرنے کی کوشش میں ہے۔ اس وقت ترک قوم غیرمعمولی اعتماد سے مالا مال  ہے۔ترکی نے یورپ کی طرزپرغیرمعمولی ترقی یقینی بناکراسلامی دنیاکے سامنے خودکومثال کی حیثیت سے پیش کیاہے۔وہ چاہتاہے کہ مسلم دنیا جدیددورکے تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرے۔ترکی نے جدیدترین علوم وفنون میں پیش رفت یقینی بنانے پرخاطرخواہ توجہ دی ہے۔یہ سب کچھ یورپ کی پیروی کرتے ہوئے ممکن ہوسکاہے۔ترکی میں عمومی طرزِرہائش یورپی ہے مگراس کایہ مطلب نہیں ہے کہ اس نے اپنی تہذیب اوراقدار کوخیربادکہہ دیاہے۔ترکوں کواچھی طرح اندازہ ہے کہ انہوں نے مسلم دنیاکی قیادت کی تھی اوراگرموقع ہاتھ آجائے تواس دورکو دہرانے کی بھرپورکوشش کی جاسکتی ہے اورشائدوہ موقع آچکاہے۔ 
 

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ