11:30 am
 اکتوبرکی کچھ کہانیاں

 اکتوبرکی کچھ کہانیاں

11:30 am

اکتوبر کہانیاں کیا ہیں؟ نپولین نے روس پر حملہ کیا وہ اکتوبر کے مہینے میں کیا تھا۔ فرق صرف یہ کہ اس وقت روس زاربادشاہت کا نام تھا
اکتوبر کہانیاں کیا ہیں؟ نپولین نے روس پر حملہ کیا وہ اکتوبر کے مہینے میں کیا تھا۔ فرق صرف یہ کہ اس وقت روس زاربادشاہت کا نام تھا مگر نپولین کو روس فتح کرنے میں ناکامی رہی۔ہٹلر نے بھی روس کو فتح کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی مگر یہ بھی ناکام رہا تھا۔ نپولین اور ہٹلر کی ناکامی کا سبب ماسکو اور روس کی شدید ترین سردی کا موسم تھا۔ ان دونوں نے حملوں کا آغاز جب کیا تو موسم معتدل اور موافق تھا مگر جب وہ ماسکو تک پہنچ گئے تو دسمبر و جنوری کی برف باری کا موسم تھا۔ یوں دونوں ہی روسی سرد ترین موسم کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے۔
پاکستانی تاریخ میں دیکھیں کہ16 اکتوبر کو پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو لیاقت باغ راولپنڈی میں قتل کردیا گیا۔ لیاقت علی خان کا قتل بہت پراسرار معاملہ ثابت ہوا۔ وہ کون سے اقدامات تھے جو مسلم لیگی وزیراعظم کرنے جارہے تھے کہ ان کا قتل کسی ’’طاقت‘ ‘ یا ’’ملک‘‘ کے لئے ضروری ہوگیا تھا؟ لیاقت علی خان کے قتل کے سبب جمہوری طور پر پاکستان انتشار، عدم استحکام کا شکار ہوگیا۔سول بیور و کریسی ہی عملاً حکمران ہوگئی۔ ویسے لیاقت علی خان عظیم مسلم لیگی قائد یوں ہی نہیں بن گئے تھے۔ انہوں نے 200 گائوں کی زرعی جاگیر بھارت میں چھوڑی۔ پاکستان آکر اس زمین کا کلیم تک داخل نہ کیا۔پاکستان بننے سے بہت سے مفلسوں نے جائیدادیں،جاگیریں، اقتدار، دولت پائی حالانکہ وہ بھارت میں معاشی طور پر غربت سے دوچار تھے۔پاکستان بننے سے جاگیرداروں کے اقتدار کا دائمی راستہ ہموار ہوگیا۔ یہ آج تک موجود ہے۔ وہ اپنے زرعی مربعوں کے سبب جاگیروں کے سبب،سماجی و معاشرتی اثرورسوخ کے سبب ہمیشہ اسمبلیوں اور سینٹ میں پہنچ جاتے ہیں جبکہ ان کی دانش، خدمت،ایثار،قربانی نام کی کچھ بھی قومی خدمت کرتی روایت موجود نہیں ہوتی۔
7 اکتوبر کو صدر اسکندر مرزا نے آرمی چیف جنرل ایوب خان کے ذریعے مارشل لاء نافذ کیا تھا۔ یوں صدر اسکندر مرزا نے بے قابو سول بیور و کریسی کو نکیل ڈالنے کے لئے فوج کو استعمال کرنے کا راستہ اپنایا مگر 27 اکتوبر کو آرمی چیف جنرل ایوب خان نے صدر اسکندر مرزا کو فوجی طاقت کے زور پر معزول کر دیا۔ انہیں انگلستان جانا پڑا اور ایک ہوٹل میں نوکری کر کے پیٹ پوجا کرنی پڑی۔اسکندر مرزا کی ساری چالاکیاں ناکام ہوگئیں اور ملک میں پہلا مارشل لاء لگ گیا۔
لیاقت علی خان کی شہادت کے سات سال بعد جنرل ایوب خان نے بحکم میجر جنرل اسکندر مرزا جو مسند اقتدار پر قبضہ کیا،9 سال کی محنت شاقہ سے دستور جو23 مارچ1956ء کو تیار ہوا نافذ ہوا، تاج برطانیہ سے مکمل آزادی میسر آئی۔ اسی دستور کے سبب اسکندر مرزا پہلے صدر منتخب ہوئے۔ دستور پاکستان کو اسمبلی سے منظورکروانے کے لئے چوہدری محمد علی کی مسلم لیگ شیر بنگال مولوی فضل الحق کی کوشک سرامک پارٹی نے اہم کردار اداکیا۔ بعد ازاں حسین شہید سہروردی نے بھی اس دستور کو قبول کرلیا۔ مگر 7 اکتوبر1958 ء کو وزیراعظم فیروز خان نون کی حکومت ختم کرکے مارشل لاء لگایا گیا تھا۔ جنرل ایوب خان نے 27 اکتوبر کو جو اقتدار پایا  ، طویل مدت تک حکومت کی، مگر وہ اپنے دستور اور آئین پر عمل کرنے کی بجائے اقتدار آرمی چیف  جنرل یحییٰ خان کو سونپ دینے پر مجبور ہوگئے۔جس طرح اسکندر مرزا کو فوجی طاقت نے اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا اسی طرح صدر ایوب خان کو جنرل یحییٰ خان کی فوجی طاقت نے اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا۔ مکافات عمل اور کیا ہوتی ہے؟12 اکتوبر1999ء کو نواز شریف نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال سے آرمی چیف جنرل مشرف کو بونگے طریقے سے معزول کیا، معزولی کے وقت نواز شریف کے بیٹے حسین نواز ان کے رفیق کار تھے۔ چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف کو دور رکھا گیا، جواب آں غزل کے طور پر کور کمانڈر کراچی جنرل عثمانی کے ساتھ مارشل لاء کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا۔ جب جنرل عثمانی نے والد کی وفات پر طالبان جیسا حلیہ بنالیا، تو سیکولر و لبرل مشرف نے انہیں کور کمانڈر کراچی سے الگ کرکے نائب آرمی چیف بناکر کھڈے لائن لگا دیا۔جب جنرل محمود نے جرات سے جنرل مشرف کے ساتھ شرکت اقتدار پر اصرار کیا تو انہیں مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کیا گیا مگر جب جمہوریت بحال ہوگئی تو نواز شریف نے زرداری سے تعاون کرکے ، زرداری کو صدر بنوا کر ایوان  صدر سے جنرل مشرف کو بھگا دیا ۔ آج کل وہ دوبئی میں ہے اور نواز شریف لندن میں بطور اشتہاری اور سزا یافتہ۔
8 اکتوبر2005 ء کو آزاد کشمیر اور بالاکوٹ وغیرہ میں تباہ کن زلزلہ آیا۔ خلیجی عرب ریاستوں ترکی نے بہت مدد کی مگر جو مدد شاہ عبداللہ آل سعود نے کی وہ تاریخ میں سنہری حروف کی سعودی سخاوت کی بہت بڑی کہانی ہے۔ امریکہ نے بھی کافی مدد کی مگر ساتھ ہی بھرپور کشمیر کی ’’جاسوسی ‘‘ بھی۔
 

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے