11:31 am
دو محازوں پر جنگ

دو محازوں پر جنگ

11:31 am

بالاکوٹ نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کی ناکامی،جنگی طیاروں کو مارگرانے،پائلٹس کی گرفتاری،لداخ میں شرمناک شکست
بالاکوٹ نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کی ناکامی،جنگی طیاروں کو مارگرانے،پائلٹس کی گرفتاری،لداخ میں شرمناک شکست کے باوجود بھارتی چیف آف ائیر سٹاف اور جرنیل چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت لڑنے کے لیے تیار ہونے کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔اسی لئے دہلی کے حکمران اپنی دفاعی کمزوریوں کو ذہن میں رکھنے کی جانب متوجہ نہیں ہو رہے ہیں۔بھارت کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھادوریہ نے گزشتہ روزایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بھارت دو محازوں پر جنگ کے لیے تیار ہے۔’’ہم تیار ہیں اور چین کا سامنا کرنے کے لیے بہترین پوزیشن پر ہیں اور ان کے پاس ہم پر برتری حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے‘‘۔بھارت کو شمالی اور مغربی سرحد پردنیا کی دو طاقتور ایٹمی طاقتوں کا سامنا ہے۔ انہیں اس بارے میں معلوم بھی ہے جس کا وہ اعتراف بھی کرتے ہیں، ’’ہم باخبر ہیں کہ وہ دونوں قریبی تعاون کر رہے ہیں اور سنجیدہ خطرہ موجود ہے لیکن اب تک کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے کہ وہ دونوں محاز پر جنگ کے لیے تیاری کر رہے ہوں‘‘۔
یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز خفیہ اداروں سے منسوب یہ بھی پروپیگنڈہ کیا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ چین،آزاد کشمیر میں ائیربیس کا استعمال کر سکتاہے اور چینی لبریشن آرمی آزادکشمیر میں موجود ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ مظفر آبادمیں میزائل سسٹم نصب کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اورمیزائل سسٹم کاکنٹرول چینی لبریشن آرمی کے پاس رہے گا تاکہ وہ جب چاہے اسے استعمال کرسکے۔ مظفرآباد میں میزائل سسٹم کی تنصیب کے الزامات مظفرآباد کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے لئے بھی عائد کئے جا سکتے ہیں۔ بھارت نے آزاد کشمیر کی آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنانا روز مرہ کا معمول بنا رکھا ہے۔ اس کی شہری آبادی کے خلاف جنگی جارحیت جاری ہے۔دہلی اس جارحیت میں شائد توسیع کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی خفیہ اداروں سے منسوب یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ اسکردو ائیربیس سمیت چینی لبریشن آرمی میرپور اورمظفرآباد کی ائیربیسوں کابھی استعمال کرے گی اوراس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹیں آرمی چیف کے 6اکتوبر کے دورہ گلگت اور اسکردو کا موازنہ بھی اسی تناسب میں کر رہی ہیں۔اس دورہ میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔گلگت بلتستان کا وزیراعظم عمران خان کا مجوزہ دورہ بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔یہی نہیں بلکہ یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی لبریشن آرمی کے اہلکار مظفرآبادمیں میزائل سسٹم نصب کرنے اوراس کاکنٹرول اپنے پاس رکھنے کے لئے پہلے ہی پہنچ گئے ہیں۔بھارتی وزارت دفاع آزاد کشمیرمیں چینی لبریشن آرمی کی موجودگی پرتشویش کااظہارکررہی ہے کہ چین کواس سلسلے میں وضاحت کرنی چا ہئے کہ ان کی فوج آزاد کشمیر میں کس حیثیت سے موجودہے۔
بھارت آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کو فوجی اہلکار قرار دے کر گمراہ کن مہم چلا رہا ہے۔بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بریفنگ میں بھی ایسا ہی بیان دیا کہ بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت لڑنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔’’ چین بھارت کومختلف بہانوں سے اکسانے کی کوشش کررہاہے تا ہم چین کے ان حربوں کوکسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے‘‘۔یہ اشتعال انگیز بیان بازی ہےجس پردفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بروقت جواب دیاکہ ’’اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات آر ایس ایس،بی جے پی کے انتہا پسند نظریئے اور بالادستی کی سوچ سے مغلوب ذہنیت کی عکس ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز بات ہے کہ بھارت کے سینئر سیاسی و عسکری رہنما خطے سمیت خود بھارت کے امن کو داؤ پر لگاتے ہوئے پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز بیانات جاری کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

انا للہ وانا الیہ راجعون! جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی

وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی