01:22 pm
بھارت کی کشمیر پر مذاکرات کی دعوت!

بھارت کی کشمیر پر مذاکرات کی دعوت!

01:22 pm

٭بھارت کی کشمیر پر مذاکرات کی دعوت! پاکستان کی شرائط O نوازشریف:19 اکتوبر کو پاکستان، لندن کے اخبارات میں اشتہار چھپیں گےO ایف اے ٹی ایف، فروری 21ء تک مہلتO انڈے: کوئٹہ 190 روپے درجنO روز ویلٹ ہوٹل نیویارک 31 اکتوبر سے بند، اربوں کی لوٹ مار اسکینڈل، سنسنی خیز انکشافات O کرونا تیز ہو گیا، پاکستان، اموات میں اور مریضوں میں اضافہO کے الیکٹرک اور دوسرے اداروں کو بھارت کنٹرول کر رہا ہے، سپریم کورٹ میں انکشافO پنوں عاقل، ٹرینوں کا تیسرے روز مسلسل تیسرا حادثہ، مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئیO ’’موٹر وے کیس کے ملزم عابد کو میں نے گرفتار کرایا، 50 لاکھ روپے کس کو دیئے جا رہے ہیں؟‘‘ والد اکبر علیO وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کرونا میں مبتلاO کراچی: مولانا عادل کی شہادت، چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی O سعودی عرب: تیل کی پیداوار میں اضافہ قیمتیں کم کر دیں۔
٭پنجاب پولیس جشن منا رہی ہے کہ اسے اس ’شاندار‘ کام پر 50 لاکھ روپے کا انعام دیا جا رہا ہے جو اس نے کیا ہی نہیں۔ پولیس 33 روز تک موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد کا سراغ نہ لگا سکی۔ ہر چھاپہ ناکام ہو جاتا۔ بالآخر ملزم نے خود کہیں سے مانگا منڈی (لاہور) میں اپنے والد اکبر علی سے رابطہ کیا۔ اکبر علی نے اسے گھر بلایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس پر جشن شروع ہو گیا۔ عابد کا سراغ دینے والے شہری کے لئے 25 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ چینی کی برآمد کے لئے صوبائی خزانے سے تین ارب روپے بلاجواز کا تحفہ دینے والے وزیراعلیٰ نے پولیس کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ اس پر ملزم کا والد اکبر علی شور مچا رہا ہے کہ ملزم میں نے پکڑوایا، پولیس کو انعام کیسا؟ اکبر علی نے شائد حلوائی کی دکان، نانا جی کا فاتحہ والی کہاوت نہیں سنی!
٭قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے معاملہ پر مذاکرات کی دعوت دی ہے اس کے جواب میں پاکستان نے جواب دیا ہے کہ پہلے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کیا جائے، تمام سیاسی قیدی رہا کئے جائیں، کشمیریوں پر تشدد بند کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری لوگوں کو شہریت دینے کا قانون واپس لیا جائے؟ ظاہر ہے بھارت ان شرائط کو قبول نہیں کرے گا۔ اس نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے بعد اب محبوبہ مفتی کو بھی رہا کر دیا ہے مگر مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں ہزاروں کشمیری حریت پسند طویل عرصے سے قید و بند کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ پورا مقبوضہ کشمیر 14 ماہ سے زیادہ مدت سے بدترین کرفیو کی زد میں، روزانہ متعدد کشمیری باشندے شہید کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات جاری رکھ کر مذاکرات کی دعوت محض ایک ڈھونگ ہے جیسے سعودی عرب، عرب امارات اور بحرین کے دبائو پر سامنے لایا گیا ہے۔ یہ ’اسلامی‘ ممالک کشمیر کے بارے میں بھارت کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر جس طرح ابھار رہا ہے، اس پر ان عرب ممالک نے بھارت کو مذاکرات کے ڈھونگ کا مشورہ دیا ہے۔ ظاہر ہے پاکستان اس فریب کو کیسے قبول کر سکتا ہے! اس کے بعد بھارت شور مچائے گا کہ پاکستان مذاکرات سے انکار کر رہا ہے۔ پھر ان ’’اسلام دوست‘‘ عرب ممالک سے اپنے مقروض پاکستان پر مذاکرات کا دبائو آئے گا! دبائو نہ مانا گیا تو قرضوں کی واپسی کا اسی طرح مطالبہ شروع ہو جائے گا جس طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اسلامی سربراہی کانفرنس کے خلاف صرف ایک بیان پر ایک روز میں ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس مانگ لیا اور گوادر کے علاقے میں بڑی آئل ریفائنری کا قیام معطل کر دیا ہے!
٭ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل میں 19 اکتوبر کو پاکستان اور لندن کے اخبارات (ایک اُردو، ایک انگریزی) میں آخری صفحہ کے چوتھائی حصے پر نوازشریف کو ہائی کورٹ میں طلبی کا اشتہار شائع ہو گا۔ طلبی کا عدالتی حکم لاہور میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا جا چکا ہے اور لندن میں رہائش گاہ پر بھیجا جا چکا ہے۔
٭16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ن لیگ کا جلسہ ہو رہا ہے۔ یہ پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کی شہادت کا بھی دن ہے۔ پتہ نہیں، اس دن کسی مقرر کو لیاقت علی خان کا نام بھی یاد آتا ہے یا نہیں؟۔ ویسے 16 اکتوبر کا دن بھی عجیب ہے۔ اس روز (1793ء فرانس کے انقلاب کے دوران ملکہ میری انتونیت کو پھانسی دی گئی۔ اسی روز 1981ء کو اسرائیل کے پہلے وزیراعظم موشے دایان کا انتقال ہوا۔ دوسری طرف 16 اکتوبر( 1948ء) کو بھارت کی مشہور اداکارہ ہیما مالنی اور انگریزی کا مشہور ادیب آسکر وائلڈ (1854ء)پیدا ہوئے۔ اس دن کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ اس روز (1834ء) برطانیہ کی پارلیمنٹ کی عمارت جل گئی، 1942ء میں خلیج بنگال میں خوفناک طوفان آیا، کلکتہ کے ساحلی علاقے میں 40 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ اور…اور 16 اکتوبر 1952ء کو دہلی میں پاکستان اور بھارت میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔ کچھ دوسری باتیں:۔
٭آج کل نیویارک میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبر سے بند کئے جانے کی خبریں بہت گردش کر رہی ہے۔ اس ہوٹل نے پچھلے مالی سال میں ہر قسم کے ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد دو کروڑ80 لاکھ ڈالر (چار ارب62 لاکھ روپے) کا منافع حاصل کیا تھا، پھر اسے فروخت کیوں کیا جا رہا ہے؟ جواز یہ کہ کرونا کے باعث آمدنی کم ہو گئی ہے تو یہ صورت حال تو امریکہ کے تمام بڑے ہوٹلوں کو بھی درپیش ہیں، وہ تو بند نہیں ہوئے۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ ٹرمپ کا داماد اس ہوٹل کو خریدنا چاہتا ہے اس خریداری میں اس کے ساتھ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دلچسپی بھی شامل ہے!! بتایا جا رہا ہے کہ ہوٹل کو دس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کے ایک قرضے کی ادائیگی کا بھی سامنا ہے جو امریکہ کے سب سے بڑے اور مضبوط بنک ’جے پی مارگن‘ کو ادا کرنا ہے مگر عجیب بات ہے کہ یہ قرضہ ایک بڑی مالیاتی کمپنی ایم ایس ڈی (M.S.D) نے خریدنے اور اس کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ گویا ہر سال کروڑوں ڈالر منافع کمانے والا ہوٹل محض چند کروڑ میں اس کمپنی کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے۔ میں اس ہوٹل کے بارے میں ایک دوسری ’’سنسنی خیز‘‘ کہانی بیان کر رہا ہوں جو 1995ء میں کراچی کے دو انگریزی اخبارات میں نمایاں چھپی تھی۔ یہ کہانی کراچی میں مقیم معروف قانون دان، صنعت کار اور کالم نگار علی اشرف کی زبانی سنیئے۔ علی اشرف 1995ء میں وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی قائم کردہ اینٹی کرپشن کمیٹی 'FACC' کے رکن تھے جس کے چیئرمین ملک قاسم تھے۔ علی اشرف نے بتایا ہے کہ میرے پاس روز ویلٹ ہوٹل کے بارے میں بھاری غبن اور کرپشن کی ایک اطلاع آئی۔ میں نے گہری تحقیقات کیں تو عجیب انکشاف ہوا کہ اس ہوٹل میںپی آئی اے کا چھ کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا سرمایہ (1995ء) اور ایک سعودی شہزادے کا صرف ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ لگا ہوا ہے مگر پی آئی اے اور سعودی شہزادے کے پاس نصف نصف حصہ داری ہے۔ اور دونوں کو برابر برابر منافع ملتا ہے۔ مجھے کچھ اور بھی بے ضابطگیوں اور گھپلوں کاپتہ چلا۔ میں نے یہ باتیں پریس کو جاری کر دیں۔ اس پر بے نظیر بھٹو نے میری سرکردگی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی مقرر کر دی اور اسے نیویارک جا کر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ اس کمیٹی میں ’’اینٹی کرپشن کمیٹی‘‘ کا سیکرٹری اور پی آئی اے کے دو سینئر افسر بھی شامل تھے۔ یہ تینوں فوری طور پر لندن پہنچ گئے۔ میں کراچی سے روانہ ہونے والا تھا کہ اچانک پی آئی اے کے چیئرمین سردار نورالٰہی لغاری (انٹیلی جنس بیورو کے سابق 22 سکیل کے ڈائریکٹر، سردار فاروق لغاری کے کزن! اب مرحوم) کا ملک قاسم کو فون آیا کہ علی اشرف کو اس تحقیقات سے روکا جائے اور اگر وہ تحقیقات کر بھی لے تواس کے بارے میں کوئی رپورٹ تیار نہ کرے، نہ ہی کسی صحافی سے کوئی بات کرے۔ نور محمد لغاری نے صاف کہا کہ اس ہوٹل کا اہم حصہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت میںہے۔ ذرا سی بات بھی باہر نکلی تو دونوں ملکوں کے تعلقات بہت خراب ہو جائیں گے۔ ملک قاسم نے مجھے کوئی ہدایت تو نہ کی مگر یہ پیغام مجھے سنا دیا۔ یہ پیغام بے نظیر تک بھی پہنچ گیا میرے لئے یہ نہائت توہین آمیز معاملہ تھا۔ میں نے امریکہ جانے سے انکار کر دیا اور تحقیقات بند ہو گئیں۔

 

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے