02:03 pm
ڈوبتی ہوئی معیشت

ڈوبتی ہوئی معیشت

02:03 pm

(گزشتہ سے پیوستہ )
پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کی وجہ سے 22 ہزار سے زیادہ  کارخانہ دار سخت پریشان ہیں اور ڈالر کی اونچی اُڑان سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 78 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔پاکستان پر دہشت گردی کا سنگین الزام ہے پاکستان کی ایکسپورٹ میں مسلسل خسارہ ہو رہا ہے۔ زراعت فیل ہے بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور صنعتوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کافی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے نت نئے ٹیکس اور آئی ایم ایف کے اشارے پر بجلی، پیٹرول اور سوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور ملک کا ہر شخص بمعہ معصوم بچوں کے تین لاکھ روپیہ سے زیادہ کا قرض دار ہے اور 15 دِن میں ایک ارب ڈالرز خرچ ہو جاتے ہیں اور غیر ملکی قرضوں کی بھرمار ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دو سال میں 26 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زیادہ قرض لے لیا ہے۔  
 پاکستان اگر بر وقت غیر ملکی قرضہ بمعہ سود کے ادا نہ کر سکا تو پاکستان کی سلامتی کو لاحق سخت ترین خطرات کا خدشہ ہے اور امریکہ و یورپین ممالک بمعہ بھارت پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ 
ملکی معیشت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے اور موجودہ وفاقی مشیر خزانہ بالکل ناکام ہو چکے ہیں۔ معیشت بالکل ڈوب چکی ہے گورنر اسٹیٹ بینک نے جان بوجھ کر روپیہ کی قیمت گرائی ہے اورایک ڈالر پاکستان کے 165/- روپے کے برابر ہو گیا ہے۔ سرمایہ داروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ زبردست مہنگائی ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ معاشی بحران کے ساتھ گیس کا بحران بھی ہے۔ پاکستان کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی اور معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ دوسری طرف وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیپرا کی سفارشات پر پچھلی تاریخوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے اور چیئرمین اوگرا کی سفارشات پر گیس ڈیویلپمنٹ سرچارج کی مد میں اربوں روپیہ کی وصولی کے لئے گیس میٹر کا کرایہ ڈبل کر دیا ہے۔ پاکستان کے آئین 1973 میں صاف ہدایتیں موجود ہیں کہ کوئی بھی ٹیکس یا ڈیوٹی بغیر پارلیمنٹ کی منظوری کے عوام پر نافذ نہیں کی جا سکتی ہے۔ یوں دیکھا جائے تو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ایک غیر آئینی عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اُٹھایا ہے وہ پاکستان کو تباہ و برباد کرنے  والے فیصلے کئے جارہے ہیں۔ 2019-20ء میں وفاقی مشیر خزانہ تعینات ہوتے ہی انہوں نے نہ صرف پاکستان کی مکمل اقتصادی و معاشی صورتحال  عالمی اداروں کے حوالے کروں اور پاکستان کا دفاعی بجٹ نہیں  بڑھنے دیا۔ جبکہ بھارت نے اس موقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی مسلح افواج، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور تمام سائنسی و دفاعی تحقیقی اداروں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا نے 100 فیصد اضافے کی خبر دی تھی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اتنے بااختیار اور طاقتور شخص ہیں کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے قریبی عزیز نوید شیخ کو نیپرا میں ڈائریکٹر لگوایا ہے جو کہ کرپشن میں ملوث ہے۔ 


 

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں