02:07 pm
پاکستان اور دنیا بھر میں کرونا کی خطرناک صور تحال!

پاکستان اور دنیا بھر میں کرونا کی خطرناک صور تحال!

02:07 pm

٭دنیا بھر میں کرونا تیز، پاکستان: ایک روز میں 19 اموات، جرمنی: ایک روز میں چار ہزار مریضوں کا مزید اضافہ، فرانس میں 10 لاکھ سے زیادہ مریضO برطانوی حکومت کو پاکستان کا خط، نوازشریف کو واپس بھیجا جائےO افغانستان، جلال آباد: پاکستان کے ویزا کی بھگدڑ، 14 ہلاک متعدد زخمیO فضل الرحمن کا بھی فوج کو انتباہ، ’’سول انتظامیہ میں مداخلت بند کرو‘‘O لاہور، سی سی پی او، خاتون سے بدتمیزی پر تین روز کی چھٹی O مقبوضہ کشمیر: حکومت نے 65 سال پرانے اخبار کشمیر ٹائمز، اور نیوز ایجنسی کو بند کر دیاO شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس کا حکم O بنگلہ دیش: خاتون کرکٹر کھلاڑی شادی کے روز دلہن کے لباس میں بیٹنگ کے لئے کرکٹ کی پچ پر پہنچ گئی!!O گجرات، پولیس تشدد سے 20 سالہ نوجوان ہلاک، ہنگامہ، مین روڈ بند!!
٭دنیا بھر کرونا کی وبا اک دم پھر تیز ہو گئی ہے! یورپ کے متعدد ممالک امریکہ اور پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اک دم خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز روزانہ مریضوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہو گیا۔ جرمنی میں ایک روز پہلے روزانہ مریضوں کی تعداد 7595 کی انتہا تک پہنچ گئی تھی گزشتہ روز اس میں 3692 مریضوں کا مزید اضافہ ہو گیا۔ فرانس میں مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ بھارت میں ایک روز میں 60 ہزرا مریضوں کا اضافہ ہوا۔ پاکستان میں بھی صورت حال کافی تشویش ناک ہو رہی ہے۔ یہاں روزانہ اموات کی تعداد پانچ چھ سے نیچے چلی گئی تھی، گزشتہ روز 19 مریض انتقال کر گئے۔ مزید 130 مریضوں کی حالت خطرناک بتائی گئی ہے۔ یہ صورت حال کافی پریشان کن ہے۔ کرونا کے کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں پھر کاروبار اور تعلیمی اداروں میں لاک ڈائون کرنا پڑے گا۔ ایک طرف یہ حالت ہے دوسری طرف اپوزیشن کے ’ریکارڈ‘ تعداد والے جلسے جاری ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، دو وفاقی، تین صوبائی وزراء بھی کرونا کی زد میں آ چکے ہیںاور گھروں میں بند ہیں۔ جلسے، جلوس، احتجاجی مظاہرے ہر شہری کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں، مگر ملک خطرناک صورت حال سے دوچار ہو، جنگ ہو رہی ہو، دہشت گردی، دھماکے عام ہو جائیں۔ ملک کے اندر فسادات ہو رہے ہیں تو ہنگامی حالات میں بنیادی حقوق عارضی طور پر معطل ہوسکتے ہیں۔
٭ سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے 65 سال پرانے انگریزی روزنامہ ’کشمیر ٹائمز‘ اور کشمیر نیوز ایجنسی کے دفاتر پر چھاپہ مارا، سارے عملہ کو باہر نکال کر ان دفاتر کو سیل کر دیا۔ یہ دونوں الگ الگ ادارے ہیں۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ مقبوضہ کشمیر کے ٹکڑے کئے جانے اوار کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کرتے تھے۔ کشمیر ٹائمز کو ہندو مذہب ترک کرکے خود کوآزاد خیال سیکولر قرار دینے والے ایک صحافی ’بھاسن‘ نے 1955ء میں سری نگر سے شروع کیا۔ وہ ہندوئوں کے بتوں کو نہیں مانتا تھا۔ اس پر دوبار انتہا پسند ہندو تنظیم ’’شیو سینا‘‘ نے قاتلانہ حملہ کیا، اخبار کا دفتر تباہ کر دیا مگر بھاسن پر قابو نہ پا سکی۔ 1990ء کے اوائل میں بھاسن کو رام کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے پھر سری نگر کی ریذیڈنسی روڈ پر واقع پرتاپ پارک میں ایک سرکاری عمارت بھاسن کوالاٹ کر دی مگر بھاسن کی تحریروں میں کوئی فرق نہ پڑا۔ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے حصے بخرے کر کے آئین کی دفعہ 370 کے تحت اس کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تو دوسرے صحافیوں کے احتجاج میں کشمیر ٹائمز کی ’آواز‘ سب سے بلند تھی۔ 2015ء میں بھاسن کا انتقال ہو گیا تو بیٹی ’’انورادھا بھاسن‘‘ نے اخبار کی ایگزیکٹو ایڈیٹر کی حیثیت سے باپ سے بھی زیادہ مودی حکومت کی اقدامات کی مخالفت شروع کر دی۔ اس کے اخبار کے اشتہارات بند کر دیئے گئے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی لائنیں کاٹ دی گئیں۔ گزشتہ روز اچانک پولیس کا ایک دستہ آیا۔ اس نے اخبار کے اندر کام کرنے والے عملہ کو باہر نکال کر دفترکو سیل کر دیا۔ یہی صورتحال، ایک مسلمان صحافی کی ’کشمیر نیوز ایجنسی‘ کے ساتھ پیش آئی۔
٭مولانا فضل الرحمان بھی بالآخر فوج کے خلاف بول پڑے۔ اپوزیشن کی گیارہ پارٹیوں میں سے ن لیگ، محمود اچکزئی کی عوامی جمہوری پارٹی کھل کر اور پیپلزپارٹی دبے دبے الفاظ (سلیکٹرز، سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی) میں فوج کے خلاف بول رہے تھے۔ نواز شریف نے تو کھل کر 11 بار آرمی چیف کو نام سے مخاطب کر کے گالی نما باتیں کہیں اور مولانا کو بھی مجبور کیا کہ اپوزیشن کے اتحاد کا سربراہ رہنا ہے تو فوج کو نشانہ بنایا جائے۔ سو مولانا گزشتہ روز فوج کے خلاف ابل پڑے کہ ’’فوج نے ملک میں نیم مارشل لا لگایا ہوا ہے…فوج سول انتظامیہ میں مداخلت ختم کرے!!‘‘ مجبوری بھی کیا چیز ہے۔
٭ملک کے اندر اور باہر دماغی امراض بڑھتے جا رہے ہیں۔ اپنی بدتمیزیوں پربار بار معافی مانگنے والے لاہور سٹی کے پولیس سربراہ (سی سی پی او) عمر شیخ کو چھٹی پر جانا پڑا۔ اس نے دو روز پہلے ایک کیس کے سلسلے میں آنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی، خاتون کے مطابق اسے سخت الفاظ والی گالیاں دی گئیں۔ اس نے اعلیٰ حکام سے شکائت کر دی۔ اس کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیا اور سی سی پی او عمر شیخ سے سخت جواب طلبی کر لی۔ اس پر وہ تین روز کی چھٹی پر چلا گیا کیا مضحکہ خیم کارروائیاں ہیں؟ اس سی سی پی او عمر نے موٹر وے سانحہ والی خاتون کے بارے میں بدزبانی کی، سینٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا، ایک ایس پی کو گالیاں دیں، اسے برطرف کرنے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ یہ ساری سنگین باتیں تھیں۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس خاموش رہے، کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسے تو سینٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے انکار پر ہی معطل کیا جانا چاہئے تھا مگر وزیراعلیٰ کا منظور نظر ہونے کی بنا پر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور اب صرف تین دن کی چھٹی!! اور بس!! 54 سال کی صحافت میں ایسے تماشے کبھی نہ دیکھے!!
٭اپوزیشن کے گوجرانوالہ کے جلسے میں بلاول زرداری کی تقریر کے ایک حصے کے بارے میں سوشل میڈیا میں ایک آڈیو ویڈیو فلم چلی۔ اس میںبلاول کی زبان سے انڈے 200 روپے کلو، آلو 100 روپے درجن کہلوایا گیا۔ ہجیرہ آزاد کشمیرسے عزیزم رقیب الحسن نے بتایا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی تھی۔ عزیز نے اسلم ویڈیو بھجوائی ہے اس میں الاول نے انڈے 200 روپے درجن، آلو 100 روپے کلو کہا ہے۔ یہ بظاہر ہنسی مذاق کی چھوٹی سی بات لگتی ہے مگر میرے نزدیک بہت غلط بات ہے۔ اس کا مواخذہ ضروری ہے۔
٭حکومت نے نوازشریف کی واپسی کے بارے میں پھر ایک خط لکھا ہے۔ یہ بھی رسمی مشق ہے۔ اب تک الطاف حسین، حسین حقانی، اسحاق ڈار، نوازشریف اور ان کی اولادوں کی واپسی کے لئے کتنے رسمی مراسلے بھیجے گئے؟ کوئی ایک بھی واپس آیا؟ حقیقت یہ ہے کہ حکومت خود نوازشریف کو واپس نہیں لانا چاہتی۔ دونوں اپنی اپنی جگہ امن سکون سے ہیں۔ حکومت نوازشریف کو واپس لا کر اس کی بیماری کے بارے میں مریم نواز کے صبح شام واویلا اور پھر ’مجرم‘ کو بار بار سخت سکیورٹی میں عدالتوں میں پیش کرنے کی سردردی کیوں مول لے گی؟ ناجائز طور پر ملک کی چینی کے ذخائر برآمد کرنے والے چھ شوگر ملوں کے مالک جہانگیر ترین کی واپسی کے بارے میں برطانیہ یا معصوم مظلوم عافیہ صدیقی کو واپس بھیجنے کے بارے میں امریکی حکومت کو کبھی کوئی خط لکھا؟ اچھی طرح پتہ ہے کہ برطانیہ سے نوازشریف کی واپسی ممکن نہیں مگر ایک اور رسم سہی!!
٭عدالت کے حکم پر شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی ہے۔ ذرا بی کلاس کی سہولتیں ملاحظہ فرمائیں الگ کمرہ، میز، کرسی، پنکھا، بستر، چادر، ٹیلی ویژن، اخبار، علیحدہ واش روم، صابن، تولیہ، میز پر لیمپ، ایک مشقتی، ناشتہ، دو وقت کھانا (گھر کا کھانا بھی)، مکمل علاج معالجہ، گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر، روم کولر!! جیل کے ضوابط کے تحت اس قیدی کو دی جا سکتی ہیں جو کسی اسمبلی کا موجودہ یا سابق رکن ہو، 17 گریڈ سے اوپر کا افسر ہو، سالانہ چھ لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہو تاہم دہشت گردی، منشیات اور قتل وغیرہ کے جرائم میں ملوث افراد کو یہ سہولتیں نہیں دی جا سکتیں! مجھے تھڑا سیاست دان علم دین نے درخواست کی کہ وہ بہت بے روزگار ہے، کسی طرح جیل کی بی کلاس میں بھجوا دوں! میں نے  شرائط بتائیں اور یہ کہ پہلے کوئی جرم کرنا پڑے گا۔ وہ خاموش ہو گیا۔ 
 

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا