01:11 pm
آزاد جموں وکشمیر کا مستقبل

آزاد جموں وکشمیر کا مستقبل

01:11 pm

قسیز فائر لائن کے آر پار بھارتی جارحیت اور نہتے عوام کے قتل عام کے دوران آج آزادکشمیر کایوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔اتفاق سے آج ہی اقوام متحدہ کا بھی یوم تاسیس ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تقریباً ایک کروڑ آبادی عملاً قیدی اور غلام ہے۔
1947ء میں کشمیریوں نے ڈوگرہ شاہی سے بغاوت کے بعدآزاد کرائے گئے 13ہزار 297 مربع کلومیٹر اس علاقے پرپہلی انقلابی حکومت قائم کی۔عبوری حکومت نے اپنے پہلے اعلامیہ میں کہا کہ یہ حکومت اس امر کا انتظام کرے گی کہ یہاں دنیا سے غیر جانبدار مبصرین آئیں جن کی نگرانی میں پورے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کو مقبوضہ ریاست کو آزاد کرانے کے ایک بیس کیمپ کا کام کرنا تھا۔پوری ریاست کی آزادی اور یک جہتی و اتحاد کے بجائے کراچی معاہدہ کے تحت گلگت بلتستان کو خود جدا کر دیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہاں کے حکمرانوں کی ترجیحات بدل گئیں۔فروعی اور برادری ازم،علاقہ پرستی کے نام پر پورے مکان کے بجائے ایک حجرے کی حق ملکیت پرباہمی دست وگریبان رہے۔آج بھی200سے زیادہ یونین کونسلوں اور تقریباً 1700دیہات پر مشتمل آزاد ریاست میں اقتدار اور مراعات کی جنگ جاری ہے۔آزادکشمیر آبادی کے لحاظ سے ضلع راولپنڈی سے بھی چھوٹا ہے۔راولپنڈی کی آبادی 44 لاکھ جبکہ آزاد کشمیر کی آبادی 34لاکھ ہے۔اس میں سے بھی 10لاکھ سے زیادہ لوگ بیرون ملک ہیں۔ضلع راولپنڈی سے آزاد کشمیر کا بجٹ پانچ سو گنا زیادہ ہے۔راولپنڈی کو ایک ڈی سی او(ڈی سی) چلاتا ہے ۔آزاد کشمیر میں صدر ،وزیر اعظم،ایک محکمے پر کئی وزیر، مشیربیٹھے ہیں۔سیکریٹریوں،کمشنروں اور افسران کی فوج موجود ہے۔صدرر، وزیراعظم، سیکریٹریوں ،سپریم کورٹ، ہائی کورٹ ججزکا استحقاق 1600سی سی تک گاڑیاں استعمال کرنا ہے۔یہی آزاد کشمیر کی ٹرانسپورٹ پالیسی ہے مگر یہاں 4200سی سی تک گاڑیاں استعمال ہو رہی ہیں۔بجٹ کا خسارہ پہلی بار ختم ہو چکا ہے بلکہ اب سرپلس ہے۔ پہلے آزاد کشمیر کو کشمیر کونسل کی جانب سے ٹیکسوں کی وصول کردہ رقم کا80فی صد ملتا تھا۔کونسل والے اپنے تمام اخراجات نکال کر اضافی 20فی صد بھی لے جاتے تھے۔ آئینی ترمیم کے بعد سو فیصد ٹیکسوں کے مد میں آمدن ہو رہی ہے۔ کشمیر کونسل کو قانون ساز کونسل بنانے پر توجہ نہیں دی گئی۔فاروق حیدر حکومت کو جاتے جاتے اس کونسل کی تشکیل کی جانب بھی توجہ دینی چاہیئے تاکہ آزاد کشمیر اسمبلی کا بھی ایوان بالا وجود میں آ سکے۔ 
حکومت پاکستان یونیورسل فنڈز کی واجب الادا رقم بھی دے گی۔ بلوچستان کی طرز پر فیڈرل ٹیکسوں کی مد میں آبادی کی بنیاد پر آزاد کشمیر کو 3.5 فی صد کے حساب سے رقم دی جاتی ہےجو آزاد خطے کی آمدن ہے۔اس آزاد خطے کاسال 2020-21 کا بجٹ تقریباً ڈیڑھ کھرب روپے تک جا پہنچا ہےجس میں سے پاکستان حکومت نے آزاد کشمیر کو ساڑھے 24ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں دیئے جن میں اڑھائی ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد نے ساڑھے تین ارب روپے سے زیادہ رقم بھارتی جارحیت نما گولہ باری کے متاثرین کے لئے مختص کی۔اس کے ساتھ تقریباً تین ارب روپے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے وزارت امور کشمیر کو دیئے گئے۔ 1947ء سے1950ء تک آزاد کشمیر کا بجٹ جنگلات کی آمدن کا مرہون منت تھا۔1947 ء میں وادی نیلم کے جنگلات کی آمدن 49لاکھ روپے جبکہ کل بجٹ 48لاکھ روپے تھا ۔ایک لاکھ روپے سر پلس تھے۔اب بھی واٹر چارجزکی مد میں واپڈا کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔واٹر یوز چارجز 15پیسے سے بڑھا کر ایک روپے 10پیسہ کی گئی اس پر من و عن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اضافے پر عمل در آمد کو بجلی ٹیرف بڑھانے کے کسی جواز یا بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ آزاد حکومت کو فی یونٹ بجلی 2روپے59پیسہ کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ حکومت اپنے صارفین کو یہی بجلی تین سو گنا اضافے کے ساتھ دیتی ہے۔ آزاد کشمیر میں موبائل ٹاورز لگانے کے سلسلے میں کشمیر کونسل نے موبائل کمپنیوں سے کروڑوں روپے سیکورٹی فیس وصول کی ہے ۔یہ رقم کونسل کے اکائونٹ میں جمع ہے۔اس میں سے بھی آزاد کشمیر کو ادائیگی ہونی چاہیئے ۔اس کے علاوہ ایک سال کا مارک اپ6فی صد کے حساب سے 6.1 ملین بنتا ہے۔کشمیر کونسل ایک آئینی ادارہ تھا جو آزاد کشمیر کے عبوری آئین کی دفعہ 21کے تحت قائم کیا گیا ۔کشمیر کے معاملات اور مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں بھی یہ ادارہ غیر معمولی کردار ادا کر سکتا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا۔ تیرہویں ترمیم کو اسلام آباد نے تسلیم کرنے سے گریز کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹھ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس نے رپورٹ پیش کرنا تھی۔  آزاد کشمیرحکومت کی حیثیت مسئلہ کشمیر کے حل تک عبوری ہے۔اس کا آئین بھی عبوری ہے۔ اس کا بنیادی مشن اور وژن پورے کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔مظفر آباد کو اپنی عبوری حکومت کا پہلا ہی اعلانیہ فراموش ہر گز نہیں کرنا چاہیئے جس میں عہد کیا گیا کہ حکومت اس امر کا انتظام کرے گی کہ یہاں غیر جانبدار مبصرین آئیں جن کی نگرانی میں پورے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر