01:16 pm
پھر ایک اور حملہ 

پھر ایک اور حملہ 

01:16 pm

وطن عزیز کی فوج ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے ملک کے اندر ایک غیر اعلانیہ جنگ لڑ رہی ہے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں آئے روز دھرتی کے بیٹے وطن پر قربان ہو رہے ہیں۔ سرحدوں پر بھارت دیگر محاذوں پر اپنی ہزیمت مٹانے کے لئے ہر روز گولہ باری کرتا ہے اور وطن کے سپوت سینہ سپر اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ وطن کے اندر بھی دیگر محاذوں پر بھی فوجی جوان اپنے ہم وطنوں کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
بارشوں سے ہونیوالے سیلابوں میں دن رات اپنے ہم وطن لوگوں کے لئے کوشاں رہنے والی فوج کبھی سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل کا مقابلہ کرتی نظر آتی ہے تو کبھی کورونا کی جنگ میں ہم وطنوں کی خدمت میں کوشاں دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اپنی فوج سے محبت بھی کرتے ہیں اور احترام بھی اور یہی جذبہ بھارت کو ناگوار گزرتا ہے اس لئے بھارت کے خفیہ ادارے کبھی میڈیا کے ذریعے اور کبھی بین الاقوامی فورم فوج کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ بھارتی پرائیویٹ چینلز اور سرکاری چینلز کے علاوہ یو ٹیوب چینلز پر پاک فوج کے خلاف ایک بھرپور اور منظم پروپیگنڈا مہم جاری ہے جس کا بنیادی مقصد پاک فوج کو پاکستانی عوام کی نظروں سے گرانا ہے اور وہ یہ پروپیگنڈا اتنے موثر انداز میں کرتے ہیں کہ بعض نام نہاد دانشور اور سیاسی ورکرز اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ موجودہ سیاسی صورت حال بالخصوص پی ڈی ایم کے دو جلسوں اور کیپٹن صفدر والے واقعے نے تو گویا بھارتی میڈیا کو من چاہا موثر پروپیگنڈا مواد فراہم کردیا ہے اور بھارتی دانشور اور پروپیگنڈا ایکسپرٹ اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں اور دن رات اس ایشو کو فوج کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے محب وطن سیاسی رہنما اور سیاسی ورکرز بھی بڑے غیر محسوس انداز میں اس پروپیگنڈے کے لئے مواد فراہم کرتے جا رہے ہیں۔
لیکن پاکستان کی فوج اور ادارے اس طرز عمل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس کے محرکات کا بھی ادراک رکھتے ہیں۔ انہیں بھی احساس ہے کہ یہ جنگ بھی انہیں ہی لڑنا ہے اور عوام کے بھرپور تعاون اور ساتھ سے جیتنا ہے۔ عوام کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ چین کی پیپلز آرمی نے جس طرح ڈنڈوں سے مار مار کر بھارتی سینا کے سورمائوں سے لداخ کا علاقہ چھینا ہے اس سے نہ صرف بھارتی فوج بلکہ بھارتی حکومت بھی پریشان ہے۔ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ کورونا نے بھارتی معیشت کو تباہ کر دیا ہے مودی کی دہشت گردی سے نہ صرف اقلیتیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہیں۔ بھارتی انویسٹر ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ ان حالات نے جن سنگھی اصول کے مطابق پاکستان کی فوج کو نشانہ تنقید بنا کر پاکستانی عوام میں بددلی پیداکرنے کی کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔ افغانستان میں بھارت کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوب گئی کیونکہ اب وہاں بھی مودی کی بات نہیں مانی جا رہی۔ مودی کو یہ بھی خوب علم ہے کہ اگر سی پیک کامیاب ہو گیا تو بھارت اس خطے میں بہت پیچھے رہ جائے گا۔ اب تو نیپال اور بھوٹان بھی بھارتی اجارہ داری ماننے سے انکاری ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی فوج کو نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور سعودی عرب اور سنٹرل ایشیا کی ریاستوں کا بھرپور تعاون اور اعتماد حاصل ہے بلکہ پاک فوج کی اصل طاقت پاکستانی عوام ہیں۔ پاکستان کی فوج عوام سے ہے عوام کے لئے ہے اورعوام پاکستان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جس طرح فوج نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا ہے اسی طرح پاکستان کے عوام نے بھی فوج کو سر آنکھوں پر بٹھایا ہے۔ کوئی دانشور کوئی سیاستدان فوج کی توقیر کم نہیں کر سکتا۔ دنیا بھر میں عوام اپنی فوج کی قدر کرتے ہیں اور ان کا مورال بلند رکھنے کے لئے ہر طرح سے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ سیاسی مباحثوں میں فوج کو ملوث کرنا کسی طور پر مناسب نہیں ہوتا۔ ہماری فوج ہر مرحلے پر اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئی ہے اس مرحلے میں بھی وہ کامیاب و کامران ہوگی۔

 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی