01:16 pm
بھارتی میڈیا کا من گھڑت شرم ناک پراپیگنڈا

بھارتی میڈیا کا من گھڑت شرم ناک پراپیگنڈا

01:16 pm

٭بھارتی میڈیا کا کراچی میں فوج اور پولیس میں لڑائی، متعدد پولیس و فوجی افسروں کی ہلاکت اور مارشل لاء کا شرمناک بے بنیاد پروپیگنڈہ، حکومت پاکستان کی شدید مذمت! ٭ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈرز کانفرنس کا اندرونی و بیرونی ملک دشمنوں کو انتباہ٭ وزیراعظم عمران خان کا تمام وزراء کو اپوزیشن سے کھلی جنگ کا حکم٭ برطانیہ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی میں پیش رفت ہو رہی ہے… بابر اعوان٭ کل کوئٹہ میں اپوزیشن کا جلسہ، فوج اور عدلیہ کے خلاف باتوں پر سخت کارروائی ہوگی، صوبائی حکومت کا انتباہ٭ جلسہ میں نواز شریف کی تقریر بھی ہوگی … بلاول کی عدم شرکت کا امکان٭ احتساب عد التیں مقدمات کی روزانہ سماعت کریں، سپریم کورٹ کا حکم٭ آئی جی سندھ کا ’’اغوا‘‘ متضاد دعوے!
بھارتی میڈیا نے انتہائی جھوٹے اور شرمناک پراپیگنڈہ کی انتہا کر دی ۔ متعدد بڑے اور چھوٹے اخبارات نے شہ سرخیوں کے ساتھ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر خبریں دیں کہ ’’کراچی میں آئی جی سندھ کو اغوا کئے جانے پر پولیس اور فوج میں کھلی جنگ شروع ہوگئی، اس میں پولیس کے کچھ ڈی آئی جی اور 14 ایس پی وڈی ایس پی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فوج کے پانچ افسر بھی ہلاک ہوئے ہیں، کراچی میں مارشل لاء لگا دیا گیا ہے … صوبے کی ساری پولیس نے ہڑتال کرکے کام چھوڑ کر دیا ہے اور یہ کہ گلی گلی فوج اور پولیس کی لڑائی جاری ہے ‘‘ وغیرہ وغیرہ! بھارتی میڈیا کے اس رویہ پر کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں، پاکستان کی وزارت خارجہ کا سخت نوٹس اپنی جگہ، خود بھارت کے متعدد سینئر اور سنجیدہ صحافیوں نے بھارتی میڈیا کے اس انتہائی من گھڑت پراپیگنڈے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے اس طرز عمل سے دنیا بھر میں بھارتی ذرائع ابلاغ کی شدید سبکی ہوئی ہے ۔ ان صحافیوں کاکہنا ہے کہ د نیا بھر کے میڈیا نے کراچی میں ایسے کسی واقعہ کا ذکر نہیں کیا ۔ ہر ملک میں غیر ملکی صحافیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔ خود پاکستان میں بھارتی سفارت خانہ نے ایسی کسی لڑائی وغیرہ کی کوئی رپورٹ نہیں بھیجی۔ ان خبروں پر بھارتی ساکھ کواذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایسا بے ہودہ پراپیگنڈہ کرنے والے اخبارات میں ’’انڈیا ٹو ڈے، دی نیوز (دہلی) سی این این (بھارتی چینل) نیوز18 ، ٹائمز نووو، وغیرہ شامل ہیں تاہم ٹائمز آف انڈیا، ہندوستان ٹائمز اور انڈین ایکسپریس وغیر ہ نے اس من گھڑت مہم میں حصہ نہیں لیا۔
اب گھر کے اندر کی کچھ باتیں … سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے ایک دوسرے پر الزامات، انکشافات، تردیدیں! سندھ کے حکومتی ترجمان کہہ رہے ہیں کہ آئی جی کے اغواء اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری  کے احکام خود وزیراعظم نے  دیئے تھے اور یہ کہ رینجرز نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر صفدر کو گرفتار کیا تھا۔ وفاقی ترجمانوں کا بیان ہے کہ رینجرز کا کوئی اہلکار وہاں نہیں گیا، مریم نواز اور صفدر الگ الگ کمروں میں تھے(؟) کوئی دروازہ نہیں توڑا گیا، صفدر کو خود سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور اسے ضابطہ کی کارروائی قرار دیا۔ بعد میں یہ ٹویٹ منسو خ کر دی گئی۔ یہ معاملات اب مختلف سطحوں پر زیرتفتیش ہیں۔ اس لئے ان پر تبصرہ نہیں کیا جانا چاہیے البتہ کچھ دوسری باتیں ضرور قابل توجہ ہیں۔ یہ کہ مزار قائداعظم  کی حدود میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی اور نعرہ بازی نہیں ہوسکتی۔ ان قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال کی قید و جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔ ایک شخص وہاں کھلی قانونی خلاف ورزی کرتا ہے، سیاسی نعرے لگاتا ہے، جلوس نکالتا ہے۔ اس پر گورنر ، آئی جی کو مقدمہ درج کا حکم دیتا ہے۔ آئی جی نے الٹا پورا ایک دن اور ایک رات مقدمہ درج نہیں ہونے دیا ۔ بعد میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے! سوال یہ ہے کہ قائداعظم کے مزار کو ویسے ہی قانونی تحفظ حاصل ہے۔ یہ نہ بھی ہو تو بھی کروڑوں مسلمانوں کے محسن، پاکستان کے بانی ، بابائے قوم کے مزار کے ساتھ کوئی بدتمیری برداشت نہیں کی جاسکتی۔ نعرہ لگانے والا یہ  شخص اسی پر ہی بس نہیں کرتا۔ مزار کا اندرونی جنگلہ پھلانگ کر مزید بے ہودگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ ایک عام شہری ہے اس کی واحد اہم شناخت یہ ہے کہ وہ ایک بڑے سیاسی خاندان کا د اماد ہے! آئی جی سندھ کو کیا مزار کے احترام کے قوانین کا علم نہیں تھا؟ مقدمہ کیوں رکوایا؟ یہ اس کے عہدے کے حلف کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک آئی جی کسی سنگین جرم پر کسی قانونی کارروائی کو روکتا ہے تو اس کی ماتحت پولیس فورس مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں کرے گی؟ انتہا یہ ہے کہ صفدر مزید بڑھکیں مار رہا ہے کہ وہ یہ جرم بار بار کرے گا! صوبے کا سب سے بڑا پولیس افسر خود قانون شکنی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے تو نیچے پولیس کے ہاتھوں قانون اور عوام کا کیا حشر ہوگا؟ استغفار… یہ سارا واقعہ اتنا بے ہودہ ، اتنا شرمناک ہے کہ بار بار اس کا ذکر بھی ناگوار گزر رہا ہے۔ قائداعظم کی عظیم شخصیت اور اتفاقیہ چاندی کے پیالے میں پانی پینے والا صفدر نام کا معمولی شخص! ہندی میں محاورہ ہے کہ ’’کہاں مہاراجہ بھوج! کہاں گنگو تیلی؟‘‘ فارسی اور اردو میں کہا جاتا ہے ’’چہ نسبت خاک را بہ عالم پاک؟‘‘
پیپلز پارٹی کے سابق وزیر قانون اب تحریک انصاف کے پارلیمانی امور کے غیر منتخب مشیر بابر اعوان کا برائے  خوشنودی وزیراعظم اعلان کہ اپوزیشن کے خلاف مقدمے ختم کر دیئے جائیں تو یہ سارے لوگ مٹھائیوں کے ٹوکرے لے کر بھاگتے ہوئے حکومت کے پاس آجائیں گے۔
مٹھائی کے ٹوکرے کے نام سے ایک واقعہ یاد آگیا! بابر اعوان صاحب! کیا آپ کو اس شخص کا نام یاد ہے جس نے پیپلز پارٹی کے بانی اور منتخب وزیراعظم بھٹو کو پھانسی دیئے جانے پر راولپنڈی کی گوالمنڈی میں مٹھائی تقسیم کی اور پھر اس وزیراعظم کو پھانسی دینے والے جنرل ضیاء الحق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے گھر میں اس کے چہلم کی تقریب منعقد کی تھی! مجھے اس شخص کا نام معلوم ہے مگر میں آپ کی زبان سے سننا چاہتا ہوں!! 
پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں نواز شریف کی واپسی کے بارے میں پیش رفت شروع ہوگئی ہے اور برطانوی حکومت نے اس بارے میں ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ لندن کے اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے وہ خط شائع کیا ہے جو اس سلسلے میں پاکستان کی حکومت نے برطانیہ کی حکومت کو لکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیف ڈینیل پور کا تبصرہ بھی چھایا ہے کہ نواز شریف کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ برطانوی قانون چار سال سے زیادہ سزا والے شخص کو واپس کرسکتا ہے مگر کم سزا والے مجرم کو واپس بھیجنے میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔ اخبار نے نام نہ بتانے والے ایک سرکاری قانون کا برطانوی حکومت کو مشورہ بھی دیا ہے کہ مفرور ملزموں اور مجرموں کو پناہ دینے سے برطانیہ کی سبکی ہو رہی ہے۔ اس سے گریز کیا جائے! 
سینٹ میں ن لیگ کے اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے قائداعظم کے مزار کی بے حرمتی کے ملزم کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ اور گرفتاری کی مذمت کی ہے!! مجھے اس خبر پر یقین نہیں آرہا کہ مصلحتیں، عہدوں کی مجبوریاں کیا چیز ہیں؟ راجہ صاحب کی عمر اگلے ماہ18نومبر کو86سال کی ہو جائے گی! وہ اس وقت ملک بھر میں مسلم لیگ کے سینئر ترین رکن ہیں۔ اس پارٹی سے 65 برسوں سے مسلسل وابستہ ہیں۔ اس عرصہ میں کبھی پارٹی تبدیل نہیں کی۔ انہیں رسمی طور پر مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا چیئرمین بھی کہا جاتا ہے۔ اس عمر میں انسان ہر قسم کی مصلحت، لالچ اور عہدوں کی شہرت وغیرہ سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ راجہ صاحب نے بڑے بڑے عہدوں پر کام کیا ہے۔ وزیر رہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ممکن ہے  بانی پاکستان قائداعظم کی تقریریں بھی سنی ہوں؟ تاہم تحریک پاکستان میں ضرور حصہ لیا ہوگا۔ بہت سے اعزازات، بہت سی شہرت ، قائداعظم کی عزت اور احترام کو ان سے زیادہ کون جانتا ہوگا؟ مگر!  … مگر اپنے سے40 سال چھوٹی ایک خاتون کے اتفاقیہ شہرت پانے والے شوہر کے ہاتھوں قائداعظم کے مزار کی سنگین بے حرمتی پر مقدمہ اور گرفتاری پر راجہ صاحب کا احتجاج! سمجھ میں نہیں آرہا، کیا کہوں؟ کیا لکھوں! 

 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا