01:24 pm
کیا ٹرمپ ہار جائے گا؟

کیا ٹرمپ ہار جائے گا؟

01:24 pm

اس وقت ساری دنیا کی نگاہیں امریکی انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔ مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ہورہاہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ یہ مقابلہ اصل میں ری پبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان ہورہاہے۔ بعض امریکی سروے یہ ظاہر کررہے ہیں جوبائیڈن کو اپنے حریف ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ ویسے بھی جب ان دونوں کے درمیان مباحثہ ہورہاتھاتواس میں ٹرمپ کے دلائل جوبائیڈن کے مقابلے میں نہایت کمزور تھے‘ نیز ٹرمپ کی باڈی لینگویج سے بھی یہ اندازہ لگایاجاسکتاتھا کہ وہ مقابلہ نہیں کرپارہے ہیں۔ ان کے چہرے پر بحث کے دوران نہ تو کوئی مسکراہٹ تھی‘ بلکہ بجھے بجھے نظرآرہے تھے۔ اس کے برعکس جوبائیڈن صدارتی بحث کے دوران خاصے چاک وچوبند نظرآرہے تھے۔ بلکہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ یہ ظاہر کررہی تھی کہ وہ بازی جیت رہے ہیں۔ تاہم اس کا فیصلہ تو3نومبر کے بعد ہی ہوسکے گا۔ کیونکہ امریکی انتخابات میں بسااوقات ہارنے والا جیت بھی سکتاہے۔ مثلاً گزشتہ امریکی انتخابات میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں اورانہیں ٹرمپ سے کہیں زیادہ پاپولر ووٹ ملے تھے لیکن الیکٹرول ووٹوں میں وہ ہار گئی تھیں۔ اس مرتبہ بھی ایساہوسکتاہے‘کیونکہ ٹرمپ انتخابات سے بہت پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ ہارے تو انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ یعنی وہ ہارنے کے باوجود صدر کے عہدے سے سبکدوش نہیں ہوں گے۔ اگر ایسا ہوگیا تو امریکی جمہوریت کو بہت بڑا دھچکا لگے گا‘ جبکہ اس صو رت میں امریکہ میں سول وار کاخطرہ بھی پیدا ہوسکتاہے ۔
ٹرمپ کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں‘ جس کانتیجہ یہ نکلتاہے کہ وہ امریکی معاشرے کے علاوہ پوری دنیا میں مذاق بن جاتے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے جس طرح کورونا وائرس سے متعلق پالیسی اختیار کی ‘ وہ بھی ناقص تھی‘ وہ اس وبا ء کو چائنا وائرس کہہ کرٹالتے رہے جبکہ انہیں اس سلسلے میں سختی سے لاک ڈائون کرناچاہیے تھا‘ یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔ اموات کے علاوہ اس وباء  سے امریکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوسکے ہیں۔ ٹرمپ کا ایک اور مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہ سفید فام’’ لوگوں کو امریکی معاشرے میں زیادہ اہمیت دیتے ہیں‘‘ یعنی ان کے بارے میں یہ کہاجارہاہے کہ وہ نسل پرست ہیں۔ ان ہی کے دور میں ایک کالے (جارج فلائیڈ) کو معمولی سی چوری کے سلسلے میں جس طرح  سفید فام پولیس والے نے جان سے مارا تھا‘ اس کا امریکہ سمیت  پوری دنیا میں شدید ردعمل ہوا ہے‘ احتجاجی مظاہروں نے ٹرمپ کی شخصیت اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھائے تھے۔ جس کا ٹرمپ جواب نہیں دے سکے تھے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کی گزشتہ انتخابات میں جیت سے متعلق ہر جگہ یہ لکھا جارہاتھا کہ روس نے اس میں مداخلت کی تھی‘ یہ سوال صدارتی امیدواروں کے درمیان بحث میں دوبارہ اٹھایا گیاہے‘ کہاجارہاہے کہ ان انتخابات میں ایران‘ چین‘ روس‘ اسرائیل مداخلت کررہے ہیں۔ لیکن جوبائیڈن نے ان الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ کیونکہ یہ امریکہ کی آزادی اور خودمختاری کے خلاف ہوگا۔
 ان انتخابات میں ٹرمپ اپنی واحد کامیابی خارجہ پالیسی کے ضمن میں بیان کررہے ہیں کہ انہوں نے کم ازکم چار عرب ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مجبور کیاہے‘ بلکہ جلدہی سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔‘ حالانکہ مسلم امہ نے عرب ممالک سے متعلق اسرائیل کوتسلیم کرنے کی پالیسی کی مذمت کی ہے اور کہا کہ اس طرح یہ صورتحال گریٹر اسرائیل کی تکمیل میں مددگارثابت ہوگی۔ٹرمپ کا یہ بھی اعلان کہ انہوں نے یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرلیاہے‘اس مسئلے پربھی مسلم امہ ٹرمپ سے بہت زیادہ ناراض ہے۔ تاہم بعض امریکی دانشور یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کواسرائیل نوازپالیسی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
جہاں تک جو بائیڈن کی شخصیت کا تعلق ہے تو وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہونے کے علاوہ امریکہ کے بارک اوبامہ کے دور میں نائب صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں امریکہ کی خارجہ پالیسی کازیادہ تجربہ ہے۔ مزید برآں اب ان انتخابات  میں بارک اوبامہ کھل کر جوبائیڈن کی حمایت میں آگئے ہیں۔ وہ کالے امریکیوں کا جوبائیڈن کیلئے ووٹ حاصل کرنے کیلئے گھر گھر جارہے ہیں۔ یہ صورتحال ٹرمپ کیلئے بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن رہی ہے۔ وہ اپنی بات چیت میں اب بارک اوباما کو بھی تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔ بہرحال مقابلہ بہت سخت ہے۔ ٹرمپ کاشمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتاہے۔ چنانچہ امریکی انتخابات میں پیسہ ایک اہم کردار ادا کرتاہے۔ اس لئے ان انتخابات کے کیا نتائج ہوں گے تو یہ وقت ہی بتائے گا۔ لیکن ٹرمپ کاان انتخابات میں جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ امریکی عوام کی اکثریت ایک سروے کے مطابق ٹرمپ کو پسند نہیں کرتی ہے کیونکہ اس نے امریکی معاشرے سے متعلق جوبیانیہ دیا تھا وہ مناسب نہیں تھا بلکہ اس سے عداوت ظاہر ہورہی تھی ۔ سیاہ فام امریکیوں کی اکثریت ٹرمپ کا نام سننے کو بھی تیار نہیں ہے۔ بلکہ ٹرمپ نے امریکی معاشرے کو سفید اور کالوں کے درمیان تقسیم کردیاہے‘ جو امریکی سالمیت کونقصان پہنچارہی ہے۔




 

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا