01:25 pm
پاک سعودی تناؤکی حقیقت

پاک سعودی تناؤکی حقیقت

01:25 pm

ہمارے خطے میں تیزی سے جاری تبدیلیاں اس بات کی نویدسنارہی ہیں کہ سردجنگ کومزید ہوا دینے کیلئے نئے بلاکس وجودمیں آرہے ہیں اورقیام پاکستان کے بعدپہلی مرتبہ سعودی عرب اورپاکستان کی خارجہ پالیسی میں خاصاًبڑایوٹرن آیاہے۔ اس تبدیلی کا آغازسعودی ایران کے درمیان یمن کے معاملہ پرجاری جنگ کے بعداس وقت کھل کرسامنے آیاجب سعودی عرب نے پاکستان سے عسکری اعانت کامطالبہ کیاجوپاکستانی حکومت کیلئے اس لئے ایک بڑی آزمائش تھی کہ زمینی حقائق کے مطابق پاکستان پہلے ہی اپنی مشرقی سرحدوں پربھارت جیسے مکاردشمن کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کامقابلہ کررہاہے اوردوسری جانب امریکہ  نے پاکستان سے من پسندفوائدحاصل کرنے اور اس پردباؤبڑھانے کیلئے بھارت کو  پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،اس لئے پاکستان کیلئے ممکن نہیں کہ مزیدتیسری سرحدکوبھی گرم کرنے کی اجازت دے جبکہ بھارت اورایران پہلے ہی گوادرکاناکام بنانے کیلئے چاہ بہارپراجیکٹ کے کئی معاہدوں میں شریک کاربنے ہوئے ہیں۔
نوازشریف کے دورِ حکومت میں دھرنے کے دوران شاہ محمودقریشی سے پاکستان میں ایرانی سفیر کی ملاقاتوں نے بھی خوب اثردکھایا جس کی بناء  پرپاکستان کی پارلیمانی اجلاس میں عمران خان کی جماعت نے اپنے شدیدتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف سخت تنقیدکی بلکہ دھرنے کے باوجودمظاہروں کی بھی دھمکی دے ڈالی۔پاکستان کی دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی غیر جانبداررہنے کامشورہ دیاجس کی بنا ء پرپاکستان نے فریق بننے کی بجائے دومسلم ممالک میں مصالحتی کردارادا کرنے کاجب فیصلہ کیاتو سعودی عرب نے یواے ای کے وزیرخارجہ کی زبان سے اپنی شدیدبرہمی کااظہار کیا اور ردعمل کے طورپرمودی کونہ صرف سعودی عرب بلاکرتجارتی معاہدوں سے لاددیا۔ مغربی میڈیاکے مطابق ’’ایسے وقت میں جب ہندوستان کو معیشت میں کمی کاسامناکرنا پڑ رہاہے،سعودی عرب ملک کے نموکی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے پیٹروکیمیکلز، انفراسٹرکچراورکان کنی کے شعبوں میں ایک سوارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان بھی کردیا‘‘بلکہ اپنے ملک کاسب سے بڑاسول اعزازخوداپنے ہاتھوں پہنا کرپاکستان کوایک واضح پیغام پہنچادیا ۔
 ایک اطلاع کے مطابق سعودی عرب اور یواے  ای سے کروناوباء کی آڑمیں تیزی سے اب تک 45ہزارافراد پاکستانی ورکرزکو نکالاجاچکاہے اورمزید 35ہزار  افراد کو نکالا جارہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پانچ لاکھ ہندوستانی گھریلوملازمین جواپریل 2016ء  میں سعودی عرب منتقل ہوئے تھے،ان میں سے صرف دو ہزارافرادواپس آئے ہیں۔یواے ای میں توسعودی عرب سے بھی دس قدم آگے بڑھ کرمودی کی قدم بوسی کے مناظردیکھنے کومل رہے ہیں۔یواے ای نے بھی اب تک 20ہزارسے زائدپاکستانی افرادکو ملک سے نکالاہے جبکہ خانہ پری کیلئے چندسو بھارتی افرادبھی واپس گئے ہیں۔
اس تمام سفارتی مناقشے کی روشنی میں پاکستان اورسعودی عرب اپنی اپنی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کررہے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ برس5اگست کوبھارت کے غیر قانونی اقدام کے بعدپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات ابھرے ہیں۔ مودی کی طرف سے یکطرفہ طورپر جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعدپاکستان نے چاہاکہ اسلامی دنیااس کا ساتھ دے۔ اس نے جموں وکشمیرکی صورتِ حال پراسلامی کانفرنس کی تنظیم اوآئی سی کی سربراہ کانفرنس بلانے پرزوردیامگرسعودی عرب اس کیلئے راضی نہ ہوا۔جب او آئی سی کااجلاس بلانے کی کوشش ناکام رہی توشاہ محمودقریشی نے اگست2020ء کے اوائل میں سعودی عرب کے خلاف زبان کھولی اورساتھ ہی ساتھ انتباہ بھی کیاکہ اگرسعودی عرب نے جموں وکشمیرکی صورتِ حال پراوآئی سی کااجلاس طلب نہ کیاتو پاکستان ہم خیال مسلم ممالک کااجلاس طلب کرے گاتاکہ کشمیریوں پرڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھائی جا سکے۔
پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مسئلے پرسعودی عرب سے اپنی بات منواناچاہتا تھامگراسے شدید ناکامی کامنہ دیکھناپڑا۔سعودی عرب نے3ارب ڈالرکا قرضہ فوری اداکرنے کیلئے پاکستان پردباؤڈالا اورساتھ ہی ساتھ 3ارب20 کروڑ ڈالرکاتیل ادھارفراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ شاہ محمود قریشی کے بیان کے فوراًبعد جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معاملات درست کرنے کیلئے سعودی عرب کادورہ کیاتوسعودی ولی عہدان سے ملنے پرراضی نہ ہوئے۔شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب پرتنقیدکرتے ہوئے جوبیان دیاتھااس پرملک میں خاصاًہنگامہ برپاہواتاہم فوج نے ان کے بیان کی کھل کرمذمت سے گریزکیاجس پرسیاسی جماعتوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ شاہ محمودقریشی نے جوکچھ کہا اس کیلئے انہیں فوج کی حمایت حاصل نہ ہویامنظوری نہ ملی ہو۔
اسٹریٹجک معاملات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اختلافات کچھ مدت سے پنپ رہے ہیں۔پاکستان کی طرف سے اختلافات کی تردیدکی جارہی ہے۔عمران خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں کہاکہ ہماری طرح سعودی عرب کی بھی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔ضروری تونہیں کہ سعودی عرب وہی کہے اورکرے جوہم چاہتے ہیں۔قریشی نے جو کچھ بھی کہاوہ راتوں رات ابھرنے والے جذبات کااظہارنہیں تھا۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرسعودی عرب کی طرف سے کچھ نہ کیے جانے کایہی نتیجہ نکل سکتاتھا۔
کشمیرکے معاملے میں بھارت کے خلاف سعودی عرب کی طرف سے ایک لفظ بھی نہ بولاجانا ایسی بات نہیں جسے سمجھنازیادہ دشوار ہو۔بھارت ایک بڑی منڈی ہے۔وہ سرمائے کے حوالے سے بھی پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ کچھ دے سکتاہے۔سعودی عرب اوربھارت کی باہمی تجارت33ارب ڈالرکی ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کی باہمی تجارت سے یہ کم وبیش دس گناہے۔ محض اسلام آباد کوخوش کرنے کی خاطرریاض ایسی کوئی بھی بات نہیں کرناچاہتاجونئی دہلی کوناراض کردے۔     (جاری ہے)

 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا