01:25 pm
قائد اعظمؒ ہم شرمندہ ہیں!

قائد اعظمؒ ہم شرمندہ ہیں!

01:25 pm

مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے بابائے قوم قائد اعظمؒ کے مزار کی جس  طرح کھلی بے ادبی کی اور وہ اس پر کھڑی مسکراتی رہیں، اس واقعے نے ہر پاکستانی کے دل میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ لیکن نوازشریف کے وفا داروں نے اس کی مذمت میں ایک لفظ بھی کہنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ مزار کے اندر جاکر سیاسی نعرے بازی کرنے اور اس کی حرمت پامال کرنے پر اگلی ہی صبح کیپٹن صفدر کو سندھ پولیس نے مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا۔  لیکن بد قسمتی سے قانونی کارروائی مکمل نہیں کی گئی۔
اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ ایسے واقعات دوررس نتائج پیدا کرتے ہیں۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی شروع کردہ تحقیقات میں ذمہ داری کا تعین ہوجائے گا۔ علی الصباح چار بجے جو کچھ ہوا اس کے لیے آئی جی پولیس کے ساتھ پوری ہمدردی ہے، ان کے تحفظات جائز ہیں۔ اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ کس نے حدود سے تجاوز کیا؟ ایسے قبیح اقدام کے احکامات دینے والے  کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی میں دل سے قدر کرتاہوں، وہ ایک غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسر ہیں۔ خیر، آئی جی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر ان کی جانب سے چھٹی کی درخواست کے بعد سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے بھی چھٹی کی درخواستوں کا تانتا بندھ گیا۔صاف اور سیدھی بات یہ ہے کہ  پولیس افسران کا ایک ساتھ اس طرح چھٹی کی درخواست دینا اپنی ذمہ داریوں سے کھلی روگردانی اور اپنے ادارے سے اعلان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے ایک ایسی مثال قائم ہوئی ہے  جس کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔ نظم و ضبط کی پابند کسی فورس میں اس منظم انداز میں اپنے فرائض سے روگردانی قابل قبول نہیں۔ عرصے بعد سندھ پولیس کی قیادت اس کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ چھٹی کی درخواستیں دینے والے کم و بیش سبھی افسران اچھی شہرت رکھتے ہیں لیکن یہ طرز عمل ناقابلِ برداشت ہے۔ 
ن لیگ کے کارکنوں نے جو کچھ کیا وہ بانیٔ پاکستان کی ذات کے ساتھ ان اصولوں کی بھی توہین ہے جن کی بنیاد پر وہ اس ریاست کے شہریوں کو ایک مہذیب فرد بنانا چاہتے تھے۔ المیہ یہ ہے کہ خود کو مسلم لیگ کہلانے والی یہ جماعت اپنے نام ہی پر دھبہ بن گئی ہے۔ قائد اعظم نے نہ صرف لندن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی بلکہ قانون کی حکمرانی کے اصول کو اپنی شخصیت کا جزو بنایا۔ حفظ مراتب ، ادب آداب اور باوقار طرز عمل آخری دن تک ان کی شخصیت کا خاصا رہے۔ 
کراچی میں پاکستان کی آئین ساز اسمبلی سے 1947ء میں اپنے پہلے خطاب میں قائد نے کہا تھا کہ ہر شعبے میں قانون کا یکساں نفاذ اور نظم و ضبط ترقی کی پہلی شرط ہے۔ انہیں اس بات پر فخر تھا کہ کسی جنگ و جدل کے بغیر اخلاقی قوت سے اور قلم کی طاقت سے وہ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں فتح مند ہوئے۔ انہوں نے قوم کو خبردار کردیا تھا کہ ’’اس عظیم کامیابی کو ضائع نہ ہونے دیجیے ، تاریخ میں ایسی کامیابی کی نظیر نہیں ملتی۔‘‘ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی پہلی ذمہ داری قانون کا نفاذ ہے تاکہ  ریاست شہریوں کے جان و مال اور مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بناسکے۔‘‘ اپنی اسی تقریر میں قائد نے چور بازاری کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ کرپشن اور کسی بھی قسم کی مالی فریب دہی کے خلاف احتساب کے لیے سب سے پہلی آواز بھی بابائے قوم ہی کی تھی۔ 
پنجاب کے گورنر لیفٹیننٹ گورنر جیلانی کی سہارے اور جنرل ضیاالحق کی مدد سے نواز شریف سیاست میں داخل ہوئے اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل نے ان کا ابتدائی سیاسی کیرئر بنایا۔ یہ ایک معما دکھائی دیتا ہے کہ اس کے باوجود نواز شریف کیوں فوج کے  خلاف دل میں اتنا زہر کیوں رکھتے ہیں۔ ملک کی خاطر اپنی تن پر سجی وردی کو  اپنے لہو کے تمغوں سے سجانے والوں کی تضحیک و توہین اور ان پر آوازے کسنا نواز شریف اور ان کی جماعت کی سرشت بن چکی ہے۔ عدلیہ کے ساتھ بھی ان کا رویہ یہی رہا ہے اور کسے یاد نہیں کہ نومبر 1997ء میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی رکوانے کے لیے یہ جماعت کسی طرح سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑی تھی۔  
( جار ی ہے)

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا