12:44 pm
ماضی کے کچھ نامور مسلم لیگی کردار

ماضی کے کچھ نامور مسلم لیگی کردار

12:44 pm

ماضی بعید کے مسلم لیگیوں کے حوالے سے  ذہن یادداشتوں میں مصروف ہے۔ میاں محمد اظہر‘ موجودہ وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد‘ لاہور کا ممتاز
ماضی بعید کے مسلم لیگیوں کے حوالے سے  ذہن یادداشتوں میں مصروف ہے۔ میاں محمد اظہر‘ موجودہ وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد‘ لاہور کا ممتاز آرائیں خاندان‘ جو ممبئی سے ہجرت کرکے پاکستان  آیا‘ لاہور میں اسٹیل ملز لگائی۔ میاں شریف سے میاں اظہر کے والد کا یارانہ تھا چونکہ دونوں اسٹیل ملز کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ جب ان کے کارخانے بھٹو نے قومیائے‘ تو میاں شریف دوبئی منتقل ہوگئے۔ وہاں بھی بات نہ بنی‘ لٹ پٹ کر واپس پھر لاہور آگئے تو میاں اظہر کے والد نے میاں شریف کو نیا کارخانہ لگانے کے لئے ‘ نئی مشینری خریدنے کے لئے ‘ مطلوبہ مالی مدد کی تھی۔ میاں اظہر لاہور کے ممتاز وہ کردار ہیں جو نواز شریف سے مخلص تھے‘ وہ گورنر پنجاب بھی رہے۔ پھر وہی میاں اظہر نواز شریف کے سخت مخالف ہوگئے۔ وہ شہباز شریف کی مفاہمت سیاست کو نواز شریف کی طے کردہ پالیسی کا نام دیتے تھے۔ فیصل آباد کے میاں زاہد سرفراز‘ جدی شخصیت‘ کزن ہوتے ہیں۔ میاں اظہر نے دو سیٹوں پر الیکشن لڑا۔ دونوں پر ہار گئے۔ وہ خود کو متوقع وزیراعظم سمجھتے تھے۔
جی ڈی اے جس میں بے نظیر بھٹو‘ نوابزادہ نصراللہ خان‘ حامد ناصر چٹھہ ‘ طاہر القادری شامل تھے‘ یہ سب اینٹی نواز شریف تھے۔ ایک دن حامد ناصر چٹھہ جی ڈی اے کی میٹنگ کے لئے اسلام آباد  میں تھے‘ اسلام آباد کلب میں انہوں نے مجھے کافی پینے کے لئے دعوت دی۔ مجھ سے پوچھا کیا دیکھتے ہو؟ گرم گرم کافی کے ساتھ بے تکلفی کی فضاء  تھی۔ میں نے کہا۔ اگر برا نہ منائو تو اپنا مستقبل کا فیصلہ کرلو۔ کیونکہ آپ کو نئی سیاست بینظیر سے ہٹ کر کرنا پڑے گی۔ وہ بولے وہ کیوں؟ میں نے کہا کیونکہ آنے والے دنوں میں بے نظير بھٹو آپ کو تنہا چھوڑ کر‘ آپ کو بتائے بغیر‘ نواز شریف سے مل جائے گی۔ وہ سٹ پٹا  کر بولے‘ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔ میں نے بے نظیر بھٹو سے کبھی دھوکہ نہیں کیا تو وہ بھی میرے ساتھ دھوکہ نہیں کرے گی‘ وہ مجھ پر مکمل اعتماد کرتی ہے‘ اور میں اس پر‘ میں ہنس پڑا‘ چلیئے چند ماہ بعد آپ جب میری کہی ہوئی بات کو سچ ہوتا دیکھ لیں۔ تب مجھ سے وجہ بھی پوچھ لینا‘ بولے ابھی بتائو‘ میں نے کہا ۔ بے نظير کو توقع تھی کہ نواز  دشمنی میں جنرل مشرف اسے اپنے اقتدار میں شریک کرلیں گے‘ مگر اب تک مشرف نے اسے نہ شریک اقتدار کیا ہے‘ نہ ہی آئندہ کریں گے لہٰذا وہ مشرف دشمنی میں آکر نواز شریف سے مل جائیں گی۔ چٹھہ ہکا بکا میری طرف دیکھتے رہے۔ بولے‘ کاش تمہارا باپ جاگیردار ہوتا تو مسلم لیگیوں کو تمہاری صورت ایک  الیکٹ ایبل کی نعمت میسر آتی رہتی‘ جتنی عقل تمہیں اللہ تعالیٰ نے دی ہے‘ اگر ساتھ ہی دولت یا جاگیر دی ہوتی تو کتنے ہی جاگیرداروں کو تمہارے سامنے خاموش رہنا پڑتا۔
محمد خان جونیجو کی کابینہ میں چٹھہ اور یوسف رضا گیلانی وفاقی وزیر تھے‘ چٹھہ پھر فخر امام کی جگہ نئے اسپیکر ہوگئے‘ انہوں نے مسلم لیگ کے اجلاسوں سے لاتعلقی اپنالی تاکہ وہ غیرجانبدار اسپیکر کا کردار ادا کر سکیں۔ جب چٹھہ گورنر جیلانی کی کابینہ میں وزیر تعلیم تھے‘ اور نواز شریف وزیر ایکسائز تو دونوں میں کچھ شاسائی پیداہوگئی اور جب نئے ماحول میں نواز شریف وزیراعلیٰ بن گئے  اور محمد خان جونیجو وزیراعظم‘! چٹھہ وفاقی وزیر تعلیم اور وزیر اطلاعات‘ پنجاب کے اراکین سینٹ کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا۔ محمد خان جونیجو کے ساتھ چٹھہ بھی گورنر ہائوس میں موجود تھے‘ سینیٹر طارق چوہدری سے نواز شریف نے مدد مانگی کہ وہ گورنر جیلانی کو منصب سے معزول کرنے کے لئے ان کی مدد کر دیں۔ سینیٹر طارق نے بھری مجلس میں جونیجو  سے پوچھا۔ اگر آپ مارشل لاء اٹھا رہے ہیں‘ سول حکومت قائم ہوچکی ہے‘ تو پھر جنرل جیلانی کیوں یہاں میٹنگ میں موجود ہے؟ اسے اٹھائیں یہاں سے‘ سب ہکا بکا رہ گئے۔ جیلانی نے سخت توہین محسوس کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے بعد وزیراعلیٰ نواز شریف ‘ طارق چوہدری پر بہت مہربان تھے۔ انہیں شوگر ملز لگوانے کی پیشکش کرتے رہے مگر وہ فقیر مزاج کا آرائیں انا پرست‘ بھلا وہ کیوں نواز شریف کے زیر احسان ہوتا؟ مجھے چٹھہ نے بتایا جو کچھ سینیٹر طاررق سے نواز شریف نے حاصل کرنے کی کوشش کی‘ وہی کچھ‘ جنرل جیلانی کو منصب سے ہٹانے کے لئے‘ چٹھہ سے بھی نواز شریف نے حاصل کرنے کی کوشش کر دی تھی۔ یوں چٹھہ نے وزیراعظم جونیجو کو سفارش کر دی کہ نواز شریف کی خواہش پوری کر دیں۔  سول آدمی کو گورنر بنا دیں۔ یوں شاہ محمود قریشی کے والد سجاد حسین قریشی جو ڈپٹی چیئرمین سینٹ تھے انہیں گورنر پنجاب بنا دیا گیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی جو محبوب سے معتوب ہوا جنرل ضیاء الحق کے ہاںسے ان کی طبیعت صاف کرنا بھی ملتانی گورنر کی ذمہ داری تھی۔
جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بن گئے زرداری کے ذریعے تو چٹھہ نے مجھے کہاکہ جتنا خوبصورت وجود ہے اتنا ہی اخلاقی طور پر کمزور ‘ میں نے اختلاف کیا‘ جب وہ سپریم کورٹ کے ذریعے نااہل ہوئے‘ صدر اردوان طیب کی بیوی کا دیا ہوا ہار ان کی بیوی کے پاس ہونے کی خبر شائع ہوئی تو چٹھہ نے مجھے کہا کہ تمہیں میرا ماضی کا تبصرہ یاد ہے۔
جونیجو نے ایک دن مجھے تنہائی میں کہا کہ سندھ میں قوم پرستوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ یہ خطرناک ذہن ہیں۔ جونیجو اپنے ورزاء کے اخلاقی رویوں پر بھی نظر رکھتے تھے کہ وہ بیرون ملک کیا کرتے ہیں۔  جونیجو نے دو وفاقی وزراء‘ شہزاد محی الدین اور انور عزیز کو سرکاری فنڈز کے خرچ میں غیر ذمہ داری کے سبب کابینہ سے فارغ کر دیا تھا‘کاش جونیجو اور جنرل ضیاء میں لڑائی نہ ہوتی۔ چوہدری نثار‘ لالیکا‘ نائب وزیر خارجہ‘ نورانی‘ وزیر دفاع  رانا نعیم  جیسے لوگوں نے لڑائی کروائی۔ جنرل ضیاء  الحق کی شہادت کے بعد جب سینیٹر ڈاکٹر بشارت الٰہی‘ اعجاز الحق کے ماموں‘ اور جونیجو میں تعلقات قائم ہوئے تو پتہ چلا جنرل ضیاء اور وزیراعظم جونیجو میں لڑائی دونوں اطراف کے چغل خوروں نے کروائی تھی۔ڈاکٹر بشار ت الٰہی نے  چٹھہ کے ساتھ کھڑے ہو کر پی ڈی ایف کی محترمہ بے نظیر بھٹو کی وزارت عظمیٰ کو قبول کیا تھا۔
 

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا